قمبر شہدادکوٹ: دو گروپوں میں فائرنگ، مزید 3 افراد جاں بحق، مجموعی ہلاکتیں 6 ہوگئیں
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
قمبر شہدادکوٹ میں 2 گروپوں کے درمیان دوبارہ فائرنگ کے نتیجے میں مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مارے گئے افراد کی مجموعی تعداد 6 ہو گئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ سجاول تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ گزشتہ رات فائرنگ کے پہلے واقعے 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ گروپوں کے درمیان ایک بار پھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دوسری بار فائرنگ کے واقعے میں مزید 3 افراد مارے گئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او سجاول تھانہ رحیم بخش کلہوڑو کو معطل کرنے کے بعد نئے ایس ایچ او علی حسن مغیری کو تعینات کر دیا گیا۔
پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کےلیے اضافی نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی؛ غریب آباد میں ڈاکو کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
کراچی:غریب آباد گولڈن ٹی کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے مطابق شریف آباد تھانے کی حدود میں پولیس اہلکار نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی تھی تاہم ڈاکوؤں نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار 38 سالہ شاہ رخ ٹانگ پر گولی لگے سے زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔