فائل فوٹو

کراچی میں بدھ کو سی ویو سمندر سے ملنے والی خاتون کی ڈوبی ہوئی لاش کی شناخت ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون کی عمر نادرا کے ریکارڈ کے مطابق 36 سال ہے، خاتون کا تعلق درج پتہ کے مطابق مجاہد نگر شیخوپورہ سے ہے۔

اس کیس سے متعلق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کراچی میں کہاں رہتی تھی؟ اس حوالے سے تفتیش جاری ہے، لاش ملنے کے بعد سے کسی نے رابطہ نہیں کیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ مشکوک ہے جس کی تفتیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ سی ویو کلاک ٹاور کے عقب میں سمندر سے خاتون کی ڈوبی ہوئی لاش ملی تھی جس کے بارے میں ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون کی لاش زیادہ پرانی معلوم نہیں ہوتی، عمر 28 سے 30 برس ہے، خاتون پینٹ شرٹ میں ملبوس تھی۔

پولیس نے ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا تھا کہ خاتون کی لاش تیرتی ہوئی مذکورہ مقام پر آئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: خاتون کی کے مطابق

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن