پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں تاریخی کمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں تاریخی کمی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس) پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی ۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کےمطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 14 ہزار روپے کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کےمطابق آج مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 14 ہزار روپے کی کمی کے بعد قیمت چار لاکھ 16 ہزار 362روپےہوگئی ہے،اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت میں 12 ہزار روپے کی کمی کے بعد قیمت تین لاکھ 56 ہزار 963 ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 173 روپے کمی کے بعد 4924 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 140 ڈالر سستا ہوکر 4940 ڈالر ہوگیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیر اعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر پارٹی سے مشاورت کریں گے، امیر مقام پاکستان کے معاشی استحکام کا انقلابی سفر، بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ میں بھی اعتراف سعودی عرب کا پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کرنے کا فیصلہ شرح سود کو ایک بار پھر برقرار رکھنے کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، عاطف اکرام شیخ اسٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟ پانچ سال بعد قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر پہنچ گئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں فی تولہ سونے کی قیمت میں پاکستان میں
پڑھیں:
سعودی عرب پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کرے گا
سعودی عرب رواں مالی سال 2025-26 میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کرے گا جبکہ پانچ ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کرے گا۔ وزارت خزانہ حکام کے مطابق سعودی عرب رواں مالی سال پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی دے گا جو 290 ارب روپے کے مساوی ہوگی۔ حکام کے مطابق سعودی عرب 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کرے گا، دو ارب ڈالر دسمبر جبکہ 3 ارب ڈالر قرض جون 2026 میں واجب الادا ہے۔ وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں 85 ارب روپے سے زائد کی آئل فیسیلٹی دی گئی، سعودی عرب کی طرف سے فراہم کردہ سہولت 30 کروڑ ڈالر کے مساوی ہے۔ سعودی عرب ماہانہ بنیاد پر 10 کروڑ ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کر رہا ہے، پاکستانی کرنسی میں یہ سہولت 28 ارب 37 کروڑ روپے ماہانہ ہے۔ وزارت خزانہ حکام کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو 5 ارب ڈالر ٹائم ڈیپازٹس 4 فیصد شرح سود پر دے رکھے ہیں، سعودی عرب ان فنڈز کی ادائیگی ہر سال رول اوور کرتا ہے۔ قرض کی مد میں سعودی ڈیپازٹس 1450 ارب روپے کے مساوی ہیں۔ سعودی عرب نے پاکستان کو یہ قرض بجٹ سپورٹ کی مد میں فراہم کر رکھا ہے۔