جائے حادثہ کا معائنہ کرنے کے بعد کرنول کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ تمام نعشوں کو کرنول ضلعی اسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کیا گیا ہے، جبکہ بچ جانے والے 23 افراد کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آندھرا پردیش کے کرنول ضلع میں آج پیش آئے ایک المناک حادثے میں حیدرآباد سے بنگلورو جارہی ایک لگژری پرائیویٹ بس میں اچانک آگ بھڑک اُٹھنے سے کم از کم 20 مسافر زندہ جل کر ہلاک ہوگئے، جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ کرنول ضلع کے چنّا ٹیکورو گاؤں کے قریب اُس وقت پیش آیا جب بس مخالف سمت سے آرہی ایک موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی۔ ٹکر کے فوراً بعد بس میں آگ بھڑک اُٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی میں پھیل گئی۔ ذرائع کے مطابق بس میں دو ڈرائیورسمیت کل 43 افراد سوار تھے، جو دیپاولی تہوار منانے کے بعد مختلف کمپنیوں میں ملازمت پر واپس بینگلور لوٹ رہے تھے، جن میں سے کئی لوگ بروقت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے، تاہم 20 مسافر جھلس کر ہلاک ہوگئے، جن میں ایک ہی خاندان کے چار افراد بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ موٹرسائیکل سوار بھی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ حادثے کے وقت بس حیدرآباد سے بنگلورو کی سمت جارہی تھی۔

آندھرا پردیش اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ فائر سروسز کے انچارج ڈائریکٹر جنرل پی وینکٹا رمنا نے بتایا کہ حادثہ ممکنہ طور پر تیز رفتاری اور ڈرائیور کی لاپرواہی کے سبب پیش آیا۔ ان کے مطابق واقعہ اُللنداکونڈہ گاؤں کے قریب پیش آیا، جو کرنول شہر سے تقریباً 18 کلومیٹر دور ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر کنٹرول روم سے فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ جائے حادثہ کا معائنہ کرنے کے بعد کرنول کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ تمام نعشوں کو کرنول ضلعی اسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کیا گیا ہے، جبکہ بچ جانے والے 23 افراد کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے دو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کے لئے پچاس ہزار روپے کے معاوضے کا اعلان کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کیا گیا ہے کے بعد

پڑھیں:

خیبر پختونخوا حکومت کو دی جانے والی بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا فیصلہ

اسلام آباد:

خیبر پختونخوا حکومت کو دی جانے والی بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بلٹ پروف گاڑیاں فوری طور پر بلوچستان بھجوائی جائیں گی، یہ بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے استعمال کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے یہ گاڑیاں بلوچستان کو دینے کی درخواست کی تھی۔

قبل ازیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا تھا کہ خیبر پختونخوا کی طرح بلوچستان بھی دہشت گردی سے متاثر ہے اور خیبر پختونخوا حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکاری ہے تو یہ بلوچستان کو منتقل کی جائیں۔

خیبرپختونخواہ کی طرح بلوچستان بھی دہشت گردی سے متاثر ہے۔ وزیر داخلہ @MohsinNaqvi42 سے درخواست ہے کہ اگر خیبرپختونخواہ حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کر رہی ہے تو انہیں حکومت بلوچستان کو منتقل کر دیا جائے تاکہ دہشت گردی کا مؤثر مقابلہ کیا جاسکے ۔

— Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) October 21, 2025

میر سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر داخلہ سے درخواست کی تھی کہ بلوچستان کو دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کے لیے اضافی حفاظتی سازوسامان درکار ہے، عوامی تحفظ حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے اور اقدامات کو مزید موٴثر بنایا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی درخواست پر وفاقی وزیر داخلہ نے یہ گاڑیاں بلوچستان حکومت کو دینے کا اعلان کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت: موٹر سائیکل ٹکرانے سے بس میں خوفناک آتشزدگی‘ 20 مسافر ہلاک
  • ترکی: ایجین سمندر میں تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے سے 14 افراد ہلاک، 2 کو زندہ بچا لیا گیا
  • بھارت: آندھرا پردیش میں بس حادثہ، 20 مسافر ہلاک،متعدد شدیدزخمی
  • بھارت: بس میں آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • سکھر ملتان موٹروے پر اغوا کی بڑھتی وارداتیں، مسافر گاڑیوں کو سیکیورٹی دی جانے لگی
  • کراچی ائرپورٹ : جعلی پروٹیکٹر اسٹیکرز پر قطر جانے والا مسافر گرفتار
  • یوگنڈا میں خوفناک ٹریفک حادثہ؛ 46 افراد ہلاک
  • خیبر پختونخوا حکومت کو دی جانے والی بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا فیصلہ
  • یوگنڈا میں قیامت خیز ٹریفک حادثہ، 63 ہلاک، درجنوں زخمی