Jasarat News:
2025-12-14@05:48:58 GMT

وینزویلا کے صدر کے پائلٹ کو خریدنے کی امریکی کوشش ناکام

اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) وینزویلا کے صدر کے پائلٹ کو خریدنے کی امریکی کوشش کا انکشاف ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ایک امریکی وفاقی ایجنٹ نے وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کے ذاتی پائلٹ کو بھاری دولت اور سیکورٹی کی ضمانت کے عوض بھرتی کرنے کی کوشش کی، تاکہ مادورو کو ایک ایسے مقام پر لایا جا سکے جہاں امریکا اسے گرفتار کر سکے۔ یہ واقعہ 2024ء میں جمہوریہ ڈومینیکن میں پیش آیا، جب امریکی محکمہ داخلہ سیکورٹی کے سابق فوجی افسر اور تفتیش کار ایڈون لوپیز کو اطلاع ملی کہ وینزویلا کے 2صدارتی طیارے سانتو ڈومینگو کے لا اِزابیلا ہوائی اڈے پر مرمت کے لیے موجود ہیں، جو ممکنہ طور پر امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی تھی۔ تحقیقات کے دوران لوپیز کو معلوم ہوا کہ ان طیاروں کو واپس وینزویلا لے جانے والوں میں جنرل بٹینر ویلیگاس بھی شامل ہیں، جو مادورو کے ذاتی پائلٹ اور صدارتی گارڈ کے رکن ہیں۔ لوپیز کے ذہن میں خیال آیا کہ کیوں نہ ویلیگاس کو انحراف پر آمادہ کیا جائے۔ ہوائی اڈے کے ایک خفیہ ہینگر میں ملاقات کے دوران لوپیز نے پائلٹ کوعمر کی سب سے بڑی ڈیل کی پیشکش کی۔ اس نے کہا کہ اگر وہ مادورو کے طیارے کو کسی طے شدہ مقام جیسے پورٹو ریکو یا گوانتانامو بیس پر اتار دیں، تو مادورو امریکی تحویل میں آ جائے گا۔ بدلے میں لوپیز نے اسے بڑی دولت اور ہیرو بننے کا وعدہ کیا۔پائلٹ نے گھبراہٹ کے عالم میں اپنا نمبر دیا اور چلا گیا جسے لوپیز نے امید کی کرن سمجھا۔ اگلے ایک سال تک دونوں کے درمیان خفیہ ایپس پر رابطہ رہا، حتیٰ کہ لوپیز جولائی 2025ء میں ریٹائر ہو گیا۔ اسی دوران واشنگٹن اور کاراکاس کے تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے اور ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے مادورو کی گرفتاری پر انعام بڑھا کر 5 کروڑ ڈالر کر دیا۔لوپیز نے موقع غنیمت جانا اور پائلٹ کو وزارتِ انصاف کی جانب سے جاری اس انعام کا لنک بھیج کر لکھاکہ اب بھی تمہارے جواب کا انتظار ہے ۔ جب لوپیز کو یقین ہو گیا کہ منصوبہ ناکام ہو چکا ہے، تو اس نے اسے نفسیاتی جنگ میں بدلنے کا فیصلہ کیا۔ وینزویلا کے جلاوطن مخالفین کے تعاون سے ٹرمپ انتظامیہ کے سابق اہلکار مارشل بلِنگزلیا نے ویلیگاس کی سالگرہ کی مبارکباد کے ساتھ دو تصاویر شیئر کیں۔ ایک لوپیز کے ساتھ ملاقات کے وقت اور دوسری وردی میں، جس پر ترقی کا ایک اضافی ستارہ لگا تھا۔ چند گھنٹوں میں یہ پوسٹ تقریباً 30 لاکھ بار دیکھی گئی اور وینزویلا میں ویلیگاس کی وفاداری پر سوالات اٹھنے لگے۔ چند روز بعد ویلیگاس سرکاری نشریات میں وزیرِ داخلہ دیوسدادو کابیو کے ساتھ نمودار ہوا۔ اس موقع پر کابیو نے اسے محب وطن قرار دیا،جس سے امریکی سازش سب کے سامنے آگئی۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وینزویلا کے لوپیز نے پائلٹ کو

پڑھیں:

پولیو کے خاتمے کیلیے اہم پائلٹ پروجیکٹ تیار کرلیا،نادر شہزاد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251214-4-17

سکھر(نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سکھر اور ضلع انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں سے پولیو کے خاتمے کے لیے ایک اہم پائلٹ پروجیکٹ تیار کر لیا گیا، سکھر آرٹس کونسل میں ایک باقاعدہ آگاہی و تعارفی پروگرام منعقد کیا گیا اس پروگرام کا مقصد پولیو مہم کو مزید مؤثر،منظم اور نتیجہ خیز بنانا تھا تاکہ ضلع سکھر کو پولیو فری بنانے کے ہدف کو یقینی بنایا جا سکے۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد، ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ، اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بشریٰ منصور، ڈی ایچ او سکھر ڈاکٹر علی گل شاھ۔ ڈاکٹر تنویر عباسی سمیت دیگر اعلیٰ ضلعی افسران نے شرکت کی۔اس کے علاوہ یو سی چیئرمینز، کونسلرز، محکمہ صحت، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ تقریب کے دوران پائلٹ پروجیکٹ کے خدوخال، اہداف اور عملی حکمتِ عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ تمام شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیو کے خلاف اس مشترکہ پائلٹ پروجیکٹ کو کامیاب بنایا جائے گا اور ضلع سکھر کو پولیو فری بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان نے کہا کہ یہ پائلٹ پروجیکٹ ضلع سکھر کے لیے ایک منفرد اور مثالی اقدام ہے جو ضلعی انتظامیہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کے باہمی تعاون سے تیار کیا گیا ہیانہوں نے کہا کہ پولیو کے خلاف جنگ میں صرف سرکاری ادارے نہیں بلکہ یونین کونسل سطح پر عوامی نمائندوں کا کردار انتہائی اہم ہیاور یہی وجہ ہے کہ اس پائلٹ پروجیکٹ میں یو سی ناظمین، چیئرمینز اور کونسلرز کو براہِ راست شامل کیا گیا ہیڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ پائلٹ پروجیکٹ کے تحت مؤثر مانیٹرنگ، فیلڈ میں بروقت رسائی کمیونٹی شمولیت اور ذمہ داری کے تعین کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، تاکہ کسی بھی سطح پر غفلت یا کوتاہی کی گنجائش نہ رہیانہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ماڈل مستقبل میں دیگر اضلاع کے لیے بھی قابلِ تقلید ثابت ہوگا ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ بلدیاتی نمائندے پولیو مہم میں ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہیں اور ہر یونین کونسل میں پولیو ٹیموں کو بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔

راصب خان اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • پولیو کے خاتمے کیلیے اہم پائلٹ پروجیکٹ تیار کرلیا،نادر شہزاد
  • گلگت میں قتل کیس کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار
  • وینزویلا کا ضبط شدہ آئل ٹینکرامریکی بندرگاہ ہیوسٹن کی جانب روانہ
  • لاہور: 13 سالہ طالبعلم سے بدفعلی کی کوشش ناکام، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور گرفتار
  • ایران نے غیر قانونی ایندھن سے بھرا تیل بردار جہاز قبضے میں لیا، عملے میں بھارتی بھی شامل
  • ٹرمپ کا وینزویلین اسمگلروں کیخلاف زمینی کارروائی کا اعلان
  • ٹرمپ کا بڑا اعلان: وینزویلا کے خلاف فوجی کارروائی کا خطرہ بڑھ گیا
  • منشیات اسمگلنگ کا الزام، ٹرمپ کا وینزویلا کیخلاف زمینی کارروائی کا عندیہ
  • امریکا نے وینزویلا کے مزید 6 تیل بردار جہازوں پر پابندی لگا دی
  • جعلی پاکستانی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، بس ڈرائیور گرفتار