جنوبی کوریا: ٹرمپ کو ملک کا سب سے بڑا اعزاز عطا، تاج پوشی بھی کی گئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سیول:۔ جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملک کے سب سے بڑے اعزاز سے نواز دیا۔ امریکی صدر ٹرمپ کی جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر صدر لی جے میونگ نے سنہری تاج بھی بطور تحفہ امریکی صدر کو پیش کیا۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا ان چند مقامات میں سے ایک ہے جہاں پائیدار جمہوریت ہے۔ ہم جنوبی کوریا کے ساتھ سنجیدہ شراکت دار ہیں، ہم جہاز سازی کی صنعت کو بہت فروغ دینے جا رہے ہیں۔
جنوبی کوریا میں اپیک سی ای او سمٹ کے ظہرانے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا کے ساتھ تجارتی معاہدے کو بہت جلد حتمی شکل دی جائے گی، جنوبی کوریا ہمارے بہت سے ہتھیار خرید رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جب امریکا ترقی کرتا ہے، تو ہمارے اتحادی ترقی کرتے ہیں اور انڈوپیسیفک ترقی کرتا ہے، ہم سرمایہ کاروں کے لیے فوری اجازت نامے فراہم کر رہے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ میرے دوسرے دور کے اختتام تک ممکنہ طور پر 21، 22 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری امریکا میں آرہی ہے، اگلی سہ ماہی میں 4 فیصد جی ڈی پی گروتھ کی توقع ہے، امریکا میں فیکٹریاں پھل پھول رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی سلامتی قومی سلامتی ہے، نئی سرمایہ کاری کے سلسلے میں اہم عنصر تجارتی پالیسی ہے، چینی صدر کل آرہے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ہماری ملاقات ہوسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ امریکا اور چین دونوں کے لیے بہت اچھا معاہدہ ہوگا، ہم اُمید کرتے ہیں کہ مشرق وسطیٰ میں ہمیشہ کے لیے امن قائم ہوگا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جنوبی کوریا کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
پڑھیں:
امریکا کی 25ریاستوں کا ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن ( انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا کی 25 ڈیموکریٹک اکثریتی ریاستوں کے گورنرز اور اٹارنی جنرلز نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ۔ مقدمے میں انتظامیہ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے جس کے تحت لاکھوں امریکیوں کے لیے آئندہ ماہ غذائی امداد کے فنڈز معطل کر دیے گئے ہیں۔ مقدمہ میساچوسٹس کی وفاقی عدالت میں دائر کیا گیا ہے، جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ امریکی محکمہ زراعت (یو ایس ڈی اے) کے احکامات کو روکنے اور اسے ہدایت دینے کا حکم دے کہ وہ دستیاب تمام وسائل استعمال کرتے ہوئے سپلیمنٹل نیوٹریشن اسسٹنس پروگرام (ایس این اے پی ) کے تحت امداد جاری رکھے۔ نیو یارک کی اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز نے کہا کہ لاکھوں امریکی بھوک کا سامنا کرنے والے ہیں کیونکہ وفاقی حکومت وہ امداد روک رہی ہے جو اسے قانونی طور پر فراہم کرنا لازم ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایس این اے پی امریکا کا سب سے بڑا انسدادِ بھوک پروگرام ہے جو تقریباً 4 کروڑ 20 لاکھ افراد ،یعنی آبادی کے 12 فیصد سے زائد کو خوراک کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ بیشتر مستفید افراد وفاقی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔