مقتول اپنے گھر میں سو رہا تھا کہ اسی دوران اس کے گھر کے دروازے پر دستک ہوئی تو مقتول کی اہلیہ نے جیسے ہی گھر کا دروازہ کھولا تو 2 ملزمان زبردستی گھر میں داخل ہوگئے اور سوئے ہوئے زرین خان کے سر پر فائرنگ کرکے اسے قتل کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر میں نامعلوم مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق الآصف اسکوائر قیوم آباد کالونی قبرستان کے قریب گھر میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ مقتول شخص کی لاش قانونی کارروائی کیلئے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، جہاں مقتول کی شناخت 25 سالہ زرین خان کے نام سے کی گئی، مقتول افغان شہری اور قصاب تھا۔

ایس ایچ او سہراب گوٹھ ممتاز مروت کے مطابق مقتول اپنے گھر میں سو رہا تھا کہ اسی دوران اس کے گھر کے دروازے پر دستک ہوئی تو مقتول کی اہلیہ نے جیسے ہی گھر کا دروازہ کھولا تو 2 ملزمان زبردستی گھر میں داخل ہوگئے اور سوئے ہوئے زرین خان کے سر پر فائرنگ کرکے اسے قتل کیا اور موقع سے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فائرنگ کرکے گھر میں

پڑھیں:

کراچی: نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے کمسن لڑکا شدید زخمی

بلدیہ ٹاؤن گلشن غازی میں گھر کے اندر فائرنگ سے نوعمر لڑکا شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں فوری طبی امداد کے لیے چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 7 سالہ عدنان کے نام سے کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی گھر کے اندر کمر پر لگنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ مضروب کو بعدازاں سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا تاہم اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھاگ ناڑی، پولیس اسٹیشن پر نامعلوم افراد کا حملہ، ایس ایچ او جانبحق، دو اہلکار زخمی
  • راولپنڈی: شہری کو برہنہ کرکے زنجیروں میں جکڑکر تشدد کےمعاملےمیں پولیس نے جائےوقوع کا نقشہ مرتب کرلیا
  • کراچی؛ نامعلوم مسلح ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ، افغان شہری قتل
  • کراچی: سہراب گوٹھ میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ، افغان شہری قتل
  • وائس چیئرمین سمیت 2 افراد کے قتل میں ملوث باپ اور بیٹا خیبر پختونخوا سے گرفتار
  • کراچی: نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے کمسن لڑکا شدید زخمی
  • راولپنڈی؛ شہری کو برہنہ کرکے تشدد کرنے والوں میں کے پی پولیس کا اہلکار بھی ملوث نکلا
  • لاہور: خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا 6 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، زخمی سمیت 8 ملزمان گرفتار