کراچی:

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے نوجوان محمد عرفان کی پولیس کسٹڈی میں ہلاکت کے مقدمے میں 2 پولیس اہلکار ملزمان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو نوجوان محمد عرفان کی پولیس کسٹڈی میں ہلاکت کے مقدمے میں 2 پولیس اہلکار ملزمان اے ایس آئی عابد شاہ اور کانسٹبل آصف علی کو پیش کیا۔

عدالت نے اے ایس آئی عابد شاہ اور کانسٹبل آصف علی کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ دونوں ملزمان پولیس اہلکاروں کو 28 اکتوبرکو دوبارہ پیش کیا جائے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے محمدعرفان کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے نوجوان جاں بحق ہوا۔ نوجوان کے مرنے کے بعد پولیس اہلکاروں نے اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ملزمان کے 4 ساتھی پولیس اہلکار مفرور ہیں۔ اے ایس آئی سرفراز کاننسٹبل وقار ہمایوں اور فیاض وقوعہ کے بعد فرار ہوگئے تھے۔ ملزمان کیخلاف صدر پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پولیس وین کی بچے کو ٹکر، کم عمر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج، اہلکار معطل

گوجرانوالہ میں کم عمر ڈرائیور نے پولیس وین ڈرائیو کرتے ہوئے 8 سالہ بچے کو ٹکر ماردی جس سے بچہ زخمی ہوگیا۔ سی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس عملے کو معطل کردیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ صدر کامونکی کے علاقہ دراجکے کے قریب پولیس وین کی ٹکر سے بچہ احمد زخمی ہوا تو مقامی لوگوں نے واقعہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

آئی جی پنجاب کا صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے لاہور، راولپنڈی اور ملتان سمیت صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیا۔

پولیس اہلکاروں نے ڈرائیور کے چھٹی پر جانے کی وجہ سے کم عمر لڑکے کو پولیس وین کی ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا دیا تھا۔

اطلاع ملنے پر سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر غیاث گل نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس وین چلانے والے 15 سالہ لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔

سی پی او کے حکم پر پولیس وین کے ڈرائیور، انچارج پولیس چوکی دراجکے اور تھانے کے ایس ایچ او کو بھی معطل کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ ڈرائیور، مالکان کے خلاف درج
  • اسلام آباد پولیس کی مبینہ کرپشن بےنقاب
  • لاہور ہائیکورٹ، جعلی پولیس مقابلوں کے خلاف درخواست پر نوٹسز جاری کر دیے
  • اشتعال انگیزی کے مقدمے میں ماہ رنگ بلوچ سمیت فریقین سے جواب طلب
  • شادی سے ایک روز قبل نوجوان دلہا کے قتل کیس میں فریقین کے درمیان صلح ہوگئی، ملزمان رہا
  • قتل اور بھارتی خفیہ ایجنسی را سے فنڈنگ کے مقدمے میں ملزمان کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • سندھ ضلع شکارپور میں ڈاکو راج کیخلاف آپریشن میں زخمی اہلکاروں کیلئے دعاگو ہیں، علامہ شبیر حسن میثمی
  • کراچی: فلیٹ سے تین خواتین کی ہلاکت، باپ اور بیٹے نے قتل کا اعتراف کرلیا
  • پولیس وین کی بچے کو ٹکر، کم عمر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج، اہلکار معطل
  • وکیل ذیشان ڈھڈی کا مقدمہ د ہشت گردی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے، ڈسٹرکٹ بار ملتان