’سپورٹ عمران خان کو کرتا ہوں لیکن کام مریم نواز کے پسند ہیں‘، رانا سکندر حیات کی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک نوجوان انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ اس کا ووٹ صرف عمران خان کے لیے ہے۔ اس کے جواب میں رانا سکندر حیات خان نے کہا کہ ایک سال میں ہم نے آپ کا دل جیت لیا ہے، جس کو دل کرتا ہے ووٹ دیں۔
رانا سکندر کا کہنا تھا کہ نوجوان کے مطابق میں سپورٹ تو عمران خان کو کرتا ہوں لیکن کام مریم نواز کے پسند ہیں۔ ہمارا مقصد ہے آپ کے لیے آسانیاں پیدا کریں ہم نے آپ نے دل جیتنے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’تیار رہیں تاکہ عمران خان کو جیل سے نکالا جاسکے‘، سہیل آفریدی کا چارسدہ جلسے سے خطاب
وزیر تعلیم نے نوجوان سے کہا کہ پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی بنائیں گے وہ کدھر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں باہر کے ممالک سے لوگ آ کر کام کریں گے، 50 لاکھ گھر بنائیں گے، نوکریاں ملیں گی لیکن ایک بھی وعدہ پورا نہیں ہوا۔
رانا سکندر کا کہنا تھا کہ اچھی تقریر کرنا سب کو آتی ہے لیکن 4 سال میں عثمان بزدار نے کتنے اسکالر شپ اور کتنے لیپ ٹاپ دیے، ڈیٹا دیکھنا بہت ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امپریل کالج لندن کی پاکستان میں کیمپس کھولنے کی تردید، وزیراعلیٰ مریم نواز کو یہ غلط خبر کس نے دی؟
وزیر تعلیم پنجاب کی ویڈیوز پر صارفین مختلف تبصرے کرتے نظر آتے ہیں۔ عمر چیمہ نے لکھا کہ اگر مریم نواز کام کر رہی ہے اور ووٹ عمران خان کو دینا ہے تو پھر یہ ذاتی پسند اور ناپسند کا ووٹ ہو سکتا ہے کارکردگی کی بنیاد پر نہیں، اور اگر بیانیہ کام سے زیادہ اہم ہے تو پھر حکومت انفلوئیسرز کو دے دیں۔
اگر مریم نواز کام کر رہی ہے اور ووٹ عمران خان کو دینا ہے تو پھر یہ ذاتی پسند/ناپسند کا ووٹ ہو سکتا ہے کارکردگی کی بنیاد پر نہیں، اور اگر بیانیہ کام سے زیادہ اہم ہے تو پھر حکومت انفلوئیسرز کو دے دیں، باقی وزیر تعلیم کا رویہ قابل تحسین ہے @RanaSikandarH
pic.
— Umar Cheema (@UmarCheema1) October 26, 2025
ایک صارف کا کہنا تھا کہ قوم کو وزیر تعلیم پنجاب جیسے وزرا کی ضرورت ہے۔
وزیرتعلیم @RanaSikandarH کی عظمت کو سلام ، قوم کو یقینا ایسے وزرا کی ضرورت ہے۔
????????????????@MaryamNSharif https://t.co/SQbQbqSTOl
— Media Talk (@mediatalk922) October 27, 2025
عمر دراز گوندل نے کہا کہ وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کو ایک نوجوان کہہ رہا ووٹ صرف عمران خان کا جواب میں رانا صاحب دل جیتنے کی بات کررہے ہیں۔ یہ ایک خوبصورت اور قابل داد لمحہ ہے جہاں رانا صاحب اور نوجوان نے خندہ پیشانی سے اختلاف کو قبول کیا اور باہمی عزت احترام کو برقرار رکھا جو ہماری سیاست میں اس وقت تقریبا ختم ہو چکا ہے سیاست بھی کریں ایک دوسرے سے اختلاف بھی کریں لیکن تمیز تہذیب کو ملحوظ خاطر رکھ کر۔
وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کو ایک نوجوان کہہ رہا ووٹ صرف عمران خان کا جواب میں رانا صاحب دل جیتنے کی بات کررہے ہیں
یہ ایک خوبصورت اور قابل داد لمحہ ہے جہاں رانا صاحب اور نوجوان نے خندہ پیشانی سے اختلاف کو قبول کیا اور باہمی عزت احترام کو برقرار رکھا جو ہماری سیاست میں اس وقت… pic.twitter.com/OFZG1XdPLM
— Umar Daraz Gondal (@umardarazgondal) October 26, 2025
کئی صارفین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک فین کلب ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رانا سکندر عمران خان مریم نواز مسلم لیگ ن وزیرتعلیم پنجاب
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مریم نواز مسلم لیگ ن وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ عمران خان کو تعلیم پنجاب وزیر تعلیم مریم نواز ہے تو پھر نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار
— فائل فوٹوراولپنڈی میں 13 سو روپے کے لین دین پر 2 نوجوانوں کے قتل میں ملوث دونوں فریقین کے 7 افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق مقتول زین شاہ کے قتل میں ملوث 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان نے زین شاہ کو ٹارچر کر کے سفاکانہ طریقے سے قتل کیا تھا جبکہ مقتول سراج کے قتل میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ مقتول سراج پر گولی چلائی تھی، واقعہ 8 مئی کو تھانہ دھمیال کے علاقے پیر مہر علی شاہ ٹاؤن میں پیش آیا تھا۔
راولپنڈی میں کلرسیداں کے علاقے بشندوٹ میں 4 روز قبل دوران ڈکیتی قتل کا ڈراپ سین ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول زین شاہ نے مقتول سراج کی دکان سے گھر کے لیے خریداری کی تھی، مقتول سراج نے بقایا رقم 13 سو روپے کا تقاضہ کیا تو جھگڑا ہوا تھا۔
جھگڑے کے دوران گولی چلی جس سے مقتول سراج موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ مقتول سراج کا بدلہ لینے کے لیے اس کے رشتے داروں نے زین شاہ کو اغواء کر کے قتل کر دیا تھا۔