کراچی؛ نامعلوم مسلح ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ، افغان شہری قتل
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
کراچی:
سہراب گوٹھ الاصف اسکوائر قیوم آباد کالونی قبرستان کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح سہراب گوٹھ تھانے کے علاقے الاصف اسکوائر قیوم آباد کالونی قبرستان کے قریب گھر میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش قانونی کارروائی کے لیے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتول کی شناخت 25 سالہ زرین خان ولد نور احمد کے نام سے کی گئی، مقتول افغان شہری اور قصاب تھا۔
ایس ایچ او سہراب گوٹھ ممتاز مروت کے مطابق مقتول صبح اپنے گھر میں سو رہا تھا کہ اسی دوران اس کے گھر کے دروازے پر دستک ہوئی تو مقتول کی اہلیہ نے جیسے ہی گھر کا دروازہ کھولا تو 2 ملزمان زبردستی گھر میں داخل ہوگئے اور سوئے ہوئے زرین خان کے سر پر فائرنگ کرکے اسے قتل کیا اور موقع سے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر فرار ہوگئے۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گھر میں
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ