چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 خاتون ٹیچرزجاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
چارسدہ میں فائرنگ سے 2 خاتون ٹیچرز جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چارسدہ کے علاقے پڑانگ قبرستان کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین سرکاری ٹیچرز ہیں جو گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ پسند کلی میں ڈیوٹی پر جارہی تھیں۔ پولیس کا بتانا ہے کہ لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں،دونوں خاتون ٹیچرز کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔