کراچی: راؤ انوار کی ڈبل کیبن گاڑی میں آگ لگ گئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سابق ایس ایس پی راؤ انوار کی ڈبل کیبن گاڑی میں آگ لگ گئی۔
ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ کی حدود میں کھڑی ڈبل کیبن میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
اس موقع پر متاثرہ گاڑی میں موجود تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ گاڑی میں موجود پولیس اہلکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گاڑی میں
پڑھیں:
کراچی حیدرآباد ٹول پلازہ، خفیہ اطلاع پر کارروائی، 564 اسمگل شدہ موبائلز، 1 ٹیمپرڈ گاڑی ضبط
—فائل فوٹوفیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی میں 564 اسمگل شدہ موبائل فونز اور 1 ٹیمپرڈ گاڑی ضبط کر لی۔
ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق کلیکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ نے کراچی، حیدرآباد ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کی ہے۔
خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی میں 564 اسمگل شدہ موبائل فونز اور ایک ٹیمپرڈ گاڑی ضبط کی گئی۔
قبضے میں لیے گئے موبائل فونز اور گاڑی کی مجموعی مالیت 9 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے۔
ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور اسمگلنگ نیٹ ورک تک رسائی کے لیے تفتیش جاری ہے۔