Jang News:
2025-12-11@12:44:17 GMT
چارسدہ میں فائرنگ، 2 خاتون ٹیچرز جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
—فائل فوٹو
چارسدہ پڑانگ قبرستان میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 خاتون ٹیچرز جاں بحق ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق دونوں ٹیچرز گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ پسند کلی میں ڈیوٹی پر جا رہی تھی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، پولیس پر فائرنگ کرنے والا ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے شیرشاہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والا ایک ڈکیت مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ کے مطابق ملزم سے اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فون برآمد کر لیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم کا ساتھی موقع سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا، جس کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتار ڈکیت کی شناخت اور اس کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کے حصول کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔