بھارت میں جواں سال خوبصورت خاتون پولیس افسر نے ایک تگڑے بزنس مین کو اپنی محبت کے جال میں ایسا پھانسا جس میں وہ بے چارا اپنے کروڑوں روپوں کا نقصان کرا بیٹھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی نوعیت کا یہ حیران کن واقعہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں پیش آیا جہاں ایک خاتون پولیس افسر پھولن دیوی بن گئی۔

خاتون پولیس افسر نے پہلے تو بزنس مین کے ساتھ پینگیں بڑھائیں اور پھر اپنی محبت کا یقین دلا کر قیمتی زیورات اور نقدی کے ساتھ ساتھ ایک ہوٹل بھی اپنے نام کروا لیا۔

تاہم خاتون کے اچانک غائب ہونے پر بزنس مین دیپک ٹنڈن کے لیے نئی پریشانی کھڑی ہوگئی اور انھوں نے تھانے میں شکایت درج کرائی۔

یہ خاتون افسر رائے پور میں ڈی ایس پی ہیں اور ان کا نام کلپنا ورما ہے۔ جن پر بزنس مین نے 2 کروڑ روپے نقد، ہیرے کی انگوٹھی، سونے کے زیورات، گاڑی اور رائے پور کا ہوٹل کا اپنے نام کروایا۔

ادھر ڈی ایس پی کلپنا ورما نے الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ کاروباری تنازع کی وجہ سے مجھے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا لیکن تاحال ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سانحہ گل پلازہ میں اہم پیش رفت؛ 5 اداروں کے افسران کے بیانات ریکارڈ

کراچی:

سانحہ گل پلازہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں تفتیشی افسر نے 5 اداروں کے افسران کے بیانات ریکارڈ کر لیے۔

سٹی کورٹ نے تفتیش مکمل کرنے کے لیے تفتیشی افسر کو 7 دن کی مہلت دے دی۔

تفتیشی افسر ڈی ایس پی عامر ورک نے عدالت سے کہا کہ بیانات مکمل نہیں ہوئے لہٰذا تفتیش مکمل کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔ ایس ایس پی ٹریفک، فائربریگیڈ، سول ڈیفنس اور کے ایم سی افسران کے بیان ریکارڈ کر لیے ہیں۔

مزید پڑھیں

سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کی درخواست مسترد

سانحہ گل پلازہ کیس: سرکاری اداروں نے تعاون نہیں کیا، تفتیشی افسر نے پیشرفت رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

تفتیشی افسر کے مطابق فائر بریگیڈ کے اس فائر آفیسر کا بیان ریکارڈ کیا ہے، جو پہلی گاڑی کے ساتھ گل پلازہ پہنچا تھا۔ تنویر پاستا، عمار اسماعیل، امین، رمضان، نعمت اللہ اور 11 سالہ حذیفہ کا بیان پہلے ہی ریکارڈ ہوچکا ہے۔

ڈی ایس پی عامر ورک نے 8 سرکاری اداروں کے سربراہوں کو خطوط لکھے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پولیس بہترین کارکردگی کے ذریعے اپنے تاثرکو بہتر بناسکتی ہے: وزیراعلیٰ سندھ
  • رانا ثنا اور امیر مقام کی برطانوی بزنس مین سے ملاقات، راجہ وسیم نے غلاف کعبہ بطور تحفہ پیش کیا
  • سانحہ گل پلازہ میں اہم پیش رفت؛ 5 اداروں کے افسران کے بیانات ریکارڈ
  • راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار