افسوسناک خبر، باراتیوں کی بس حادثے کا شکار، خواتین سمیت بچہ جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں، باراتیوں سے بھری بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں چار خواتین اور ایک معصوم بچہ جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ تھانہ خان پور کی حدود میں اُس وقت پیش آیا جب باراتیوں کی بس کی بریک فیل ہوگئی۔ ڈرائیور نے گاڑی کو کھائی میں گرنے سے بچانے کی کوشش میں اسے پہاڑی سے ٹکرا دیا، مگر ٹکر اتنی شدید تھی کہ دو خواتین اور ایک بچہ موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ بعد ازاں اسپتال میں مزید دو خواتین چل بسیں۔
خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛ وزیراعظم
ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور تمام زخمیوں کو ٹراما سینٹر ہری پور منتقل کیا۔ وہاں سے کئی زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا۔
حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ بریک فیل ہونے کی اصل وجوہات اور ممکنہ غفلت کا تعین کیا جا سکے
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
یونان : ٹریفک حادثے میں 2 پاکستانی جاں بحق‘ متعدد زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
یونان : ٹریفک حادثے میں 2 پاکستانی جاں بحق‘ متعدد زخمی
ایتھنز : یونان میں خطرناک ٹریفک حادثے کے باعث 2 پاکستانی جاں بحق جبکہ متعدد شدید زخمی بھی ہوگئے ہیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یونان میںمذکورہ ٹریفک حادثہ سڑک پر پھسلن کے باعث پیش آیا، جس میں 3 افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کار میں سوار 5 پاکستانی انافیتا سے ایتھنز جا رہے تھے، جن کا تعلق پاکستان کے مختلف شہروں سے بتایا گیا ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت مبشر خان (قصور) اور شعیب اللہ (سیالکوٹ) کے طور پر ہوئی ہے۔
عالمی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق زخمی شدہ افراد میں محمد اشفاق، محمد ارسلان اور سعد علی شامل ہیں، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال داخل کیا گیا ہے۔ متاثرین میں سے 2 کا تعلق سیالکوٹ، 2 کا قصور جبکہ ایک شخص کا تعلق گجرات سے ہے۔ واضح رہے کہ ٹریفک پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکے۔