ہری پور: باراتیوں سے بھری بس حادثہ کا شکار، کمسن بچی سمیت 5 خواتین جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں المناک حادثہ پیش آیا ہے۔ جہاں باراتیوں سے بھری کوسٹر بریک فیل ہونے کے باعث پہاڑ سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں کمسن بچی سمیت 5 خواتین موقع پر جاں بحق ہو گئیں، جبکہ 45 افراد زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹروے پر باراتیوں کی بس کو حادثہ، 12 جاں بحق، 60 سے زائد زخمی
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی 4 ایمبولینسز اور ایک ریسکیو وہیکل جائے حادثہ کی جانب روانہ کی گئیں۔ لاشوں اور بیشتر زخمیوں کو ٹراما سینٹر ہری پور منتقل کیا گیا، جبکہ 2 شدید زخمیوں کو حالت نازک ہونے پر ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ صوبے میں حالیہ دنوں میں ٹریفک حادثات میں تشویش ناک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ 26 ستمبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پیش آنے والے ایک حادثے میں 11 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے تھے، جو بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد: باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جا گری، 5 افراد جاں بحق
اسی طرح 9 ستمبر کو مانسہرہ میں ایک جیب گہری کھائی میں گرنے سے 2 خواتین جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوئے، جب کہ 11 ستمبر کو حویلیاں موٹر وے پر شاہ مقصود انٹرچینج کے قریب ٹرالر اور کار کے تصادم میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews باراتیوں کی بس حادثہ خواتین جاں بحق ہری پور وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: باراتیوں کی بس خواتین جاں بحق ہری پور وی نیوز ہری پور
پڑھیں:
اسلام آباد، نمل یونیورسٹی میں گیس سلنڈر دھماکہ، 4 افراد زخمی
اسلام آباد (نیوزڈیسک) نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں سلنڈر دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایچ نائن میں واقع نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز ( نمل ) میں سلنڈر دھماکہ ہوا ہے، دھماکے سے یونیورسٹی میں بھگدڑ مچ گئی اور دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر دھوئیں کے بادل بلند ہو گئے، دھماکہ نمل یونیورسٹی کے انگلش ڈیپارٹمنٹ اقبال بلاک یا آئی آر ڈیپارٹمنٹ میں ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔