پنجاب: دفعہ 144 میں توسیع‘ 30 ٹی ایل پی کارکنوں کا 11 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
لاہور؍ حافظ آباد (نامہ نگار +خبر نگار+ نیوز رپورٹر+ نمائندہ نوائے وقت) انسداد دہشتگری عدالت کے جج عرفان حیدر نے تحریک لبیک کے 30 کارکنوں کو 11 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ۔ تفتیشی افسر نے موقف اپنایا کہ مذہبی جماعت کے کارکنوں نے تھانہ شاہدرہ پر حملہ کیا، 20 پولیس اہلکاروں سمیت 44 افراد کو زخمی ہوئے۔ مشتعل ملزمان تھانہ شاہدرہ پر فائرنگ بھی کرتے رہے اور پولیس سٹیشن کے سامنے کھڑی گاڑیوں کو جلا دیا، علاوہ ازیں حافظ آباد سٹی پولیس نے جھاریانوالہ کے قریب مبینہ طو رپر غیر قانونی ریلی نکال کر نعرہ بازی کرنے اور فائرنگ کے الزام میں تحریک لبیک کے سابق امیدوار صوبائی اسملی عثمان خظرمانگٹ سمیت 25 سے زائد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا علاوہ ازیں حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 یوم کی توسیع کر دی۔ لاہور سے گرفتار افراد کی تعداد685 ہوگئیمحکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر جمعہ 24 اکتوبر تک دفعہ 144 کے تحت پابندی میں توسیع کی گئی ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ دفعہ 144 کے تحت چار یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔ اسی طرح پنجاب بھر میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی