موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نئے جرمانوں کا اطلاق آج سے شروع
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
ویب ڈیسک :موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر نئے جرمانے اور سزائیں آج رات 12 بجے سے نافذ ہو جائیں گی۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق آج رات کے بعد چالان ٹکٹس نئے جرمانوں کے مطابق جاری کیے جائیں گے۔
ترمیم شدہ قانون کے تحت موٹر سائیکل کے لیے کم سے کم جرمانہ 2 ہزار روپے جبکہ رکشے کا چالان کم از کم 3 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ کار اور جیپ سمیت دیگر نجی گاڑیوں کے لیے کم از کم جرمانہ 5 ہزار روپے ہو گا، جبکہ ٹریکٹر ٹرالی اور دیگر کمرشل گاڑیوں کا جرمانہ 10 ہزار سے 20 ہزار روپے تک رکھا گیا ہے۔
لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی
نئے قانون کے مطابق اوور لوڈنگ، رات کو بغیر لائٹس گاڑی چلانے، ون وے کی خلاف ورزی، کالے شیشے لگانے، بغیر ڈرائیونگ لائسنس یا کم عمر افراد کی ڈرائیونگ، اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑی چلانے پر جرمانوں کے ساتھ 6 ماہ تک قید کی سزا بھی دی جا سکے گی۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ چند روز سے شہریوں کو نئے چالان ٹکٹس اور قوانین کی آگاہی مہم جاری تھی جو آج ختم ہو رہی ہے۔
رات 12 بجے کے بعد نئے جرمانوں کا باقاعدہ نفاذ ہو گا اور خلاف ورزی پر نئے قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ہزار روپے کے مطابق کے بعد
پڑھیں:
اسلام آباد میں مسلح ملزمان کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، ایک اہلکار زخمی
اسلام آباد تھانہ سبزی منڈی کے حدود میں ناکہ بندی کے دوران تین موٹر سائیکلوں پر سوار 5 بامسلح ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ہے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوا اور دو گرفتار کرلیے گئے۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ملزم اسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔ زخمی ہوکر ہلاک ہونے والا ڈاکو اسلام آباد پولیس کے شہید اے ایس آئی علی اکبر پر قاتلانا حملے کا بھی مرکزی کردار تھا۔ ہلاک ہونے والے ملزم سے شہید اے ایس آئی علی اکبر کا سرکاری پسٹل بھی برآمد ہوا۔
پولیس ٹیم معمول کی چیکنگ کے لیے ناکہ زن تھی ۔ تین موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ با مسلح ملزمان نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس ٹیم حفاظتی اقدامات اور بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہی۔
ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ اور دو موٹر سائیکل برآمد ہوئیں جبکہ برآمد شدہ موٹر سائیکلوں میں سے ایک موٹر سائیکل تھانہ شمس کالونی کے حدود سے چھینی گئی تھی۔
ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری۔