لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 149 پولیس اہلکاروں کی گاڑیاں بند
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور : پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر نہ صرف عام شہری بلکہ پولیس افسران اور اہلکار بھی قانون کی گرفت میں آگئے ہیں، شہر میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے تین روزہ خصوصی مہم کے دوران 149 پولیس افسران و اہلکاروں کی گاڑیاں ای چالان ڈیفالٹر ہونے پر بند کردی گئیں۔
چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق دورانِ مہم موقع پر ہی 80 سے زائد پولیس موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے چالان کیے گئے جبکہ ای چالان واجبات ادا کرنے کے بعد گاڑیوں کو چھوڑا گیا، قانون سب کے لیے برابر ہے، چاہے عام شہری ہوں یا وردی میں موجود اہلکار، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کسی کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔
سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ ٹریفک پولیس نے گزشتہ دنوں کے دوران مختلف سرکاری اداروں کی غفلت کے خلاف بھی کارروائی کی، 55 سے زائد سرکاری محکموں کی تقریباً 600 گاڑیوں کے ای چالان جمع کروائے گئے، جس کے بعد گاڑیوں کو کلئر کیا گیا، سرکاری محکموں کی جانب سے بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جسے روکنے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق شہر میں ٹریفک نظام کو مؤثر بنانے اور حادثات میں کمی لانے کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں، لاہور کی سڑکوں پر غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ، سگنل توڑنے، اوور اسپیڈنگ اور غلط پارکنگ جیسے عوامل نہ صرف ٹریفک جام کا باعث بنتے ہیں بلکہ شہریوں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں۔
سی ٹی او لاہور نے واضح کیا کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ آئندہ دنوں میں مزید سخت کیا جائے گا، جبکہ شہریوں سے اپیل ہے کہ ای چالان چیک کرنے، ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے اور سفر کے دوران احتیاط کو یقینی بنائیں تاکہ ٹریفک نظام بہتر ہو سکے اور حادثات میں کمی آئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹریفک قوانین کی خلاف میں ٹریفک کے لیے
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :