زرافوں کا جوڑا جنوبی افریقا سے لاہور چڑیا گھر پہنچ گیا: وزیرِ اعلیٰ پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آج پنجاب کے بچوں اور خاندانوں کے لیے خوشی کا دن ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ 8 سال بعد زرافے آ گئے، زرافوں کا جوڑا جنوبی افریقا سے لاہور چڑیا گھر پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پہلی بار لاہور سفاری پارک میں بھی زرافے رکھے گئے ہیں، الحمد للّٰہ! شاندار پنجاب ایک بار پھر زندگی اور خوشیوں سے روشن ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 2 سالہ درآمدی پابندی ختم ہونےکے بعد جانوروں کی آمد کا آغاز ہو گیا، نئے زرافے پنجاب کے وائلڈ لائف سسٹم پر بین الاقوامی اعتماد کی علامت ہیں۔
اُن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں جنگلی حیات کے قوانین اور نظام میں تاریخی اصلاحات لائی گئی ہیں۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا ہے کہ پنجاب کا جنگلی حیات کا نظام اب بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا گیا ہے، پنجاب میں جانوروں کی فلاح و بہبود کا نیا دور شروع ہو گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
شہریوں کے جا ں ومال کی حفاظت ترجیج ‘ مقرر کردہ اجرت کی ادائیگی یقینی بنائی جائے : مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء رانا محمد اقبال خان اور خواجہ منشاء اللہ بٹ نے ملاقات کی۔ مریم نواز نے صوبائی وزیر قانون رانا اقبال خان اور صوبائی وزیر محنت اور انسانی وسائل خواجہ منشاء اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت پر خیرمقدم کیا۔ صوبائی وزراء رانا اقبال اور منشاء اللہ بٹ نے اظہار اعتماد پر وزیراعلیٰ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رانا اقبال اور منشاء اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا۔ ملاقات میں پارٹی و سیاسی امور اور ملکی حالات پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر قانون رانا اقبال خان نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے پرامن پنجاب کے ویژن کو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبائی وزیر لیبر خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ کو فیکٹری ورکرز اور مزدوروں کی رجسٹریشن میں شفافیت کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے مقررہ کردہ اجرات کی ادائیگی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ اور کہا شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہے۔ مریم نواز نے عالمی یوم تخفیف غربت پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا عالمی یوم تخفیف غربت منانے کا مقصد بنیادی ضروریات سے محروم کروڑوں انسانوں کی طرف اقوام عالم کی توجہ مبذول کروانا ہے۔ ترقی پذیر ممالک کے لئے تخفیف غربت کا ہدف خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم سے غربت جیسی سماجی ناانصافی جنم لیتی ہے۔ ہیلتھ، ایجوکیشن سمیت دیگر سہولیات کا کسی طبقے تک محدود ہونا بھی غربت کی کمی میں حائل سماجی ناانصافی ہوتا ہے۔ حکومت پنجاب نے آسان کاروبار بزنس کارڈ، آسان کاروبار فنانس کے ذریعے ہزاروں افراد کے لئے روزگار کے شاندار مواقع پیدا کیے۔ لاکھوں ورکروں اور محنت کشوں کے لئے راشن کارڈ پراجیکٹ تخفیف غربت کے لئے اہم اقدام ہے۔ حکومت پنجاب نوجوانوں کو صنعتی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق آئی ٹی اور دیگر ٹیکنیکل ایجوکیشن میں مواقع فراہم کررہی ہے۔ نواز شریف آئی ٹی سٹی، روڈا اور راوی گرین سٹی جیسے پراجیکٹس سے لاکھوں افراد کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ حکومت پنجاب کے صرف ایک ستھرا پنجاب پراجیکٹ کے ذریعے ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کو روزگار کے مواقع حاصل ہونا ایک ریکارڈ ہے۔ مریم نواز کی جدید زرعی مشینری کے استعمال اور دھان کی فصل کی باقیات نہ جلانے کی آگاہی مہم نے تحریک کی شکل اختیار کر لی ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع کے کسانوں کا پنجاب حکومت کی فصل کی باقیات نہ جلانے کی مہم کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار جدید مشینری کے استعمال سے سموگ کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کے فصل کی باقیات نہ جلانے کی مہم کا کسانوں کی جانب سے بھرپور خیرمقدم کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کی ٹیمیں دھان اور گندم کے کاشتی علاقوں میں آگاہی مہم چلا رہی ہیں۔ محکمہ زراعت کی ٹیمیں ہر علاقے کے کسانوں کو فصل کی باقیات نہ جلانے پر قائل کرتے ہیں۔ سوپر سیڈر اور جدید مشینری کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی فصل کی باقیات نہ جلانے کی مہم میں اس وقت 91 بیلرز اور 814 کبوٹا ہارویسٹرز کام کر رہے ہیں۔ بیلرز کے ذریعے اب تک 31630 ایکڑ رقبے پر فصل کی باقیات اٹھائی گئی ہیں۔ کبوٹا ہارویسٹرز کے ذریعے اب تک 314000 ایکڑ رقبے سے فصل کی باقیات جمع کی جا چکی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ماحول اور زراعت دوست اقدامات میں تعاون پر پنجاب کے کسانوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔