وزیراعلیٰ مریم نوازکی قیادت میں عوام کو صحت کی عالمی معیارکی سہولیات فراہم کر رہے ہیں، خواجہ عمران نذیر
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) صوبائی وزیر صحت وآبادی خواجہ عمران نذیر نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اچانک دورہ کیا ۔اس موقع پر چیئر مین فرحت عالمگیر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر بلال محی الدین اور ایم ایس پی آئی سی عامر رفیق بٹ بھی ہمراہ تھے۔خواجہ عمران نذیر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی قیادت میں عوام کو صحت کی عالمی معیار کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں ،اٹک سے صادق آباد تک عوام کو علاج معالجے کی بہترین اور بلا معاوضہ سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے،پی آئی سی بلاشبہ نہ صرف پنجاب بلکہ دوسرے صوبوں سے آئے مریضوں کو بھی معیاری علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ مریضوں کو بلا تفریق علاج معالجے کی سہولیات بہم پہنچائی جائیں ،مریم نواز کی ہدایت پر کیتھ لیب منصوبے کی تکمیل سے پی آئی سی پر لوڈ مینجمنٹ ممکن ہو پائے گی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خواجہ عمران نذیر کی سہولیات
پڑھیں:
خواجہ آصف کی بچوں کی عمران خان سے ملاقات کے بارے گارنٹی پر جمائمہ نے رد عمل جاری کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ اگر عمران خان کے بیٹے ملنے آتے ہیں تو انہیں پاکستان میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے غیر ملکی صحافی مہدی حسن کو انٹرویو کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ گارنٹی دی کہ عمران خان کے بچوں کو ملاقات کیلئے پاکستان آنے پر گرفتار نہیں کیا جائے گا ۔
خواجہ آصف کے بیان پر جمائمہ گولڈ سمتھ نے رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ بچوں کو تو فون پر بھی بات کرنے کی اجازت نہیں ہے، بلکہ کسی کو بھی نہیں ہے ‘‘۔
جسٹس طارق جہانگیری کے استعفے کی خبروں پر انہی کی عدالت میں تذکرہ
They’re not even allowed to speak to him on the phone. No one is. https://t.co/LnmE44IZPL
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) November 30, 2025مزید :