بھارتی وزیر دفاع کے پاکستان مخالف بیان پر کینیڈا میں سکھوں کا مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
اوٹاوا (نیوزڈیسک) پاکستان کے خلاف بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کے بیان پر سکھوں نے کینیڈا میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ کیا۔
ہاتھوں میں پاکستان اور خالصتان کے جھنڈے اٹھائے مظاہرین نے مودی حکومت کیخلاف اور خالصتان کے حق میں نعرے لگائے۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سکھ رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کے صوبہ سندھ سے متعلق بیان دینے کے بجائے راج ناتھ بھارت کی فکر کریں جو بہت جلد کئی ٹکڑوں میں بکھرنے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی پنجاب بہت جلد بھارت سے الگ ہوکر خالصتان کی ریاست بنے گا جہاں تمام قومیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہوں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارتی وزیر دفاع کے غیر ذمہ دارانہ بیان کے خلاف خیرپور میں ہندو برادری کی ریلی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیرپور: بھارتی وزیر دفاع کے غیر ذمہ دارانہ بیان کیخلاف پاکستان میں ہندو برادری کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔
خیرپور کی تمام تحصیلوں سے آنے والے ہندو برادری کے نوجوانوں نے ریلی میں شرکت کی،پاکستان زندہ باد ریلی شاہ پل سے چھتری چوک تک نکالی گئی ریلی میں موجود شرکا نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
پاکستان زندہ باد ریلی کے شرکا نے کہا کہ پاکستان اور سندھ میں رہنے والی ہندو برادری مادر وطن سے وفادار تھے ہیں اور رہیں گے، اگر بھارت باز نہیں آیا تو انہیں ان کی زبان میں ہی جواب دیا جائے گا۔