مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دوحہ میں مجوزہ پاک-افغان مذاکرات نہایت اہم ہیں۔

حالیہ پاک افغان کشیدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے ایکس پر انہوں نے لکھا کہ پاکستان و افغانستان کو بقائے باہمی کے اصول پر مستقل قواعد وضع کرنا ہوں گے کیونکہ جغرافیہ نہیں بدلا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیے: افغانستان کے لیے پاکستان لائف لائن، جنگ کے سبب افغانستان کو کتنا بڑا معاشی نقصان ہورہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ پاک-افغان تعلقات میں تاریخی نشیب و فراز اور مد و جزر کے باوجود سرحد کے دونوں طرف یکساں ثقافت اور زبان بولنے والے کروڑوں مسلمان آباد ہیں، اس لیے باہمی معاملات میں سمجھداری لازم ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے واضح کیا کہ افغان حکومت بھارت سے خوشگوار تعلقات رکھے مگر یہ تعلقات پاکستان کی سلامتی کی قیمت پر قائم نہیں رہ سکتے۔

دوحہ میں مجوزہ پاک افغان مذاکرات نہایت اھم ھیں
پاکستان اور افغانستان کو بقاۓ باھمی کے اصول پر اکٹھے رھنے کے مستقل قواعد وضع کرنے ھونگےکیونکہ جغرافیہ نہیں بدلا جاسکتا

پاک افغان تعلقات میں تاریخی نشیب و فراز اور مدوجزر کے باوجود یاد رکھنا ھو گا کہ سرحد کے دونوں طرف یکساں کلچر…

— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) October 18, 2025

ان کے بقول، افغانستان کو پاکستان سے اناج، اشیائے ضرورت اور دیگر لاتعداد سہولیات کے بدلے میں مسلح خوارج کی ایکسپورٹ کسی بھی حال میں بند کرنی ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

افغانستان خواجہ سعد رفیق ڈیورانڈ لائن.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افغانستان خواجہ سعد رفیق ڈیورانڈ لائن خواجہ سعد رفیق افغانستان کو پاک افغان

پڑھیں:

اسلامی ممالک پاک افغانستان تنازعہ میں کردار ادا کر سکتے ہیں: افغان سفیر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں افغان سفیر سردار احمد شکیب نے کہا ہے کہ افغانستان امن کا خواہاں ہے۔ اسلامی ممالک پاک افغان تنازعات کے حل میں بہترین کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امارت اسلامی نے ہمیشہ دیگر راستوں کے مقابلے میں مشاورت کو ترجیح دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت اور افغانستان سے چلنے والے درجنوں پاکستان مخالف اکاونٹس کا انکشاف
  • منشیات کا پھیلاؤ ’’فساد فی الارض‘‘ ہے !
  • خیبر پختونخوا ایک بڑا صوبہ ہے اس کے وزیر اعلی کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئے ؛ طلال چوہدری
  • ’آپ کو جنرل باجوہ سے متعلق بات نہیں کرنی چاہیے‘: حنیف عباسی خواجہ آصف کے خلاف بول پڑے
  • اسلامی ممالک پاک افغانستان تنازعہ میں کردار ادا کر سکتے ہیں: افغان سفیر
  • افغان حکومت، خطے کے امن کی دشمن
  • نہیں  چاہتے بھائی کو گھر میں گھس  کرماریں : اسحاق ڈار
  • افغانستان بطور عالمی دہشتگردی کا مرکز، طالبان کے بارے میں سخت فیصلے متوقع
  • دہشت گردی اور افغانستان
  • چند سو لوگوں کی گرفتاری کافی نہیں، ہم تو یہ چاہتے ہیں افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو، امن ہی واحد راستہ ہے: وزیر خارجہ