وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب افغانستان، بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہا ہے اور پاکستان کے خلاف منظم سازشوں کا مرکز بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی موجودہ لہر بھارت، افغان حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے، جو پاکستان پر مسلط کی گئی ہے۔
خواجہ آصف نے یاد دلایا کہ جن افغان رہنماؤں کی آج کابل میں حکومت ہے، وہ کل تک پاکستان میں پناہ لیے ہوئے تھے، یہاں چھپتے پھرتے تھے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان اب کابل سے ماضی جیسے تعلقات کا متحمل نہیں ہو سکتا، اور تمام افغان شہریوں کو اپنے وطن واپس جانا ہوگا کیونکہ اب ان کی اپنی حکومت ہے اور انہیں اپنے ملک کی ذمہ داری لینی چاہیے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ افغانستان کو پاکستان کے ساتھ ہمسایوں کی طرح پرامن اور باوقار تعلقات قائم کرنا ہوں گے۔ پاکستان کے وسائل اور سرزمین 25 کروڑ عوام کی امانت ہیں، اور پانچ دہائیوں پر محیط زبردستی کی مہمان نوازی’’ اب ختم کی جا رہی ہے۔خوددار قومیں دوسروں کے وسائل پر نہیں پلتیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ اب صرف احتجاجی مراسلے یا امن کی اپیلیں نہیں ہوں گی، نہ ہی کوئی وفد کابل جائے گا۔ اگر دہشتگردی کا منبع کہیں بھی ہوا، تو اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔
خواجہ آصف نے طالبان کے 2021 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے امن قائم رکھنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تفصیلات بھی پیش کیں۔ ان کے مطابق وزیر خارجہ 4 بار، وزیر دفاع اور آئی ایس آئی کے حکام 2، جبکہ دیگر اعلیٰ حکام 5 مرتبہ کابل کا دورہ کر چکے ہیں۔ قومی سلامتی کے مشیر نے بھی کابل کا دورہ کیا، اور جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے 8 اجلاس ہوئے۔ 225 بارڈر فلیگ میٹنگز، 836 احتجاجی مراسلے، اور 13 مرتبہ سخت سفارتی احتجاج (ڈیمارش) کیا گیا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ 2021 سے اب تک پاکستان میں دہشتگردی کے10,347 واقعات پیش آئے جن میں3,844 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، جن میں سویلین، فوجی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شامل ہیں۔
آخر میں وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان نے بار بار امن کا ہاتھ بڑھایا اور بے شمار قربانیاں دیں، لیکن بدقسمتی سے کابل سے مثبت ردعمل کبھی نہیں آیا۔ اب وقت آ چکا ہے کہ قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: خواجہ ا صف وزیر دفاع

پڑھیں:

افغانستان بھارت کی پراکسی بن گیا ہے، ٹی ٹی پی کے ساتھ مل کر پاکستان پرجنگ مسلط کی ہے، وزیردفاع

اسلام آباد:

وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کی حکومت کو بھارت کی پراکسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان، بھارت اور ٹی ٹی پی نے مل کر پاکستان پر جنگ مسلط کی ہے لیکن اب کابل کے ساتھ تعلقات پر ماضی کی طرح متحمل نہیں ہو سکتے ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں طالبان کے 2021 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے پاکستان میں امن اور افغانستان سے دراندازی روکنے کے لیے حکومت کی کوششوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خاجہ نے اس دوران کابل کا 4 دفعہ دورہ کیا، وزیردفاع اور آئی ایس آئی کے دو، نمائندہ خصوصی کے 5، سیکریٹری کے 5، مشیر قومی سلامتی کا ایک، جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس 8، بارڈر فلیگ میٹنگ 225، احتجاجی مراسلے 836 اور 13 دفعہ ڈیمارش کیا گیا۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ 2021 سے لے کر اب تک 3 ہزار 844 شہادتیں ہوئیں، جس میں سول، فوجی، قانون نافذ کرنے والے ادارے سب شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران ‏دہشت گردی کے 10 ہزار 347 واقعات ہوئے، ‏ 5سال میں ہماری کوششوں اور قربانیوں کے باوجود کابل سے مثبت ردعمل نہیں آیا اور اب افغانستان بھارت کی پراکسی بن گیا ہے۔

وزیردفاع نے کہا کہ یہ دہشت گردی کی جنگ بھارت، افغانستان اور ٹی ٹی پی نے مل کر پاکستان پر مسلط کی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابل کے حکمران جو اب بھارت کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، کل تک ہماری پناہ میں تھے، ہماری زمین پر چھپتے پھرتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اب کابل کے ساتھ تعلقات کا ماضی کی طرح متحمل نہیں ہو سکتا، پاک سر زمین پر بیٹھے تمام افغانوں کو اپنے وطن واپس جانا ہو گا، اب کابل میں ان کی اپنی حکومت یا خلافت ہے، اسلامی انقلاب آئے 5 سال ہو گئے ہیں۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ ہمسایوں کی طرح رہنا ہوگا، ہماری سر زمین اور وسائل 25کروڑ پاکستانیوں کی ملکیت ہیں، پانچ دہائیوں کی زبردستی کی مہمان نوازی کے خاتمے کا وقت ہے، ‏خودار قومیں بے گانی سر زمین اور وسائل پر نہیں پلتیں اور اب احتجاجی مراسلے، امن کی اپیلیں نہیں ہوں گی اور کابل وفد نہیں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا منبع جہاں بھی ہوگا اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کابل کے ساتھ پہلے جیسے تعلقات کے متحمل نہیں ہو سکتے: خواجہ آصف
  • انڈیا، افغانستان، ٹی ٹی پی نیکسس؛ خواجہ آصف نے سازش بے نقاب کر دی
  • کابل کےحکمران بھارت کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، خواجہ آصف
  • کابل کے حکمراں بھارت کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں: وزیرِ دفاع خواجہ آصف
  • جن افغانوں کو ہم نے پناہ دی آج وہی بھارت کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کیخلاف پروپیگینڈا کررہے ہیں، خواجہ آصف
  • افغانستان بھارت کی پراکسی بن گیا ہے، ٹی ٹی پی کے ساتھ مل کر پاکستان پرجنگ مسلط کی ہے، وزیردفاع
  • افغانستان بھارت کا مکمل پراکسی، اب ہمسایوں کی طرح رہنا ہوگا،وزیر دفاع
  • افغانستان نے پاکستان سے تنازع بطور پراکسی بھارت کے اشارے پر شروع کیا، خواجہ آصف
  • افغان طالبان اس  وقت بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف