اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی ترجیحات کا مرکز ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں کوئی شخص محرومی، بھوک یا مایوسی کا شکار نہ ہو۔ غربت کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے غربت کے خاتمے کو قومی ترقی کے بنیادی ایجنڈے کے طور پر اپنایا ہے، اس مقصد کے لیے ’’اڑان پاکستان‘‘ فریم ورک کے تحت پائیدار ترقی، سماجی انصاف اور خوشحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی تیار کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب معیشت کو استحکام ملتا ہے تو اس کے ثمرات معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچتے ہیں ، معاشی استحکام سے روزگار کے مواقع بڑھتے ہیں، آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے اور غربت کے بادل چھٹنے لگتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ حکومت نے اپنی ترقیاتی منصوبہ بندی میں غریب اور کمزور طبقوں کو مرکز نگاہ بنایا ہے، نوجوانوں کو فنی و تکنیکی مہارتیں فراہم کر کے انہیں باعزت روزگار کے قابل بنایا جا رہا ہے تاکہ وہ خود کفالت اور عزت نفس کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔

پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ وہ خصوصاً نوجوانوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ غربت کے خاتمے کی سب سے بڑی کنجی تعلیم اور ہنر ہے، حکومت نالج اکانومی پروگرامز کے ذریعے نوجوانوں کے لئے ہنرمندی، اختراع اور روزگار کے نئے دروازے کھول رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک فیز ٹو کے تحت صنعتی اور زرعی شعبے کی ترقی پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے تاکہ معیشت میں پیداوار، برآمدات اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو۔پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ حکومت ایسا پاکستان تعمیر کر رہی ہے جہاں ہر شخص کو باعزت روزگار، معیاری تعلیم، بہتر صحت اور محفوظ مستقبل حاصل ہو۔ انہوں نے کہاکہ ’’اڑان پاکستان‘‘ وژن کے ذریعے ہم سب مل کر ایک خوشحال، مضبوط اور باوقار پاکستان کی تعمیر کریں گے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پروفیسر احسن اقبال نے کہا غربت کے خاتمے روزگار کے نے کہا کہ کہ حکومت

پڑھیں:

غزہ جنگ بندی معاہدے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا: مصری وزیر خارجہ

مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبد العاطی رسمی دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ اتوار کو اسلام آباد آمد پر انہوں نے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر بدر نے کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔یہ دورہ دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی اور غزہ میں امن و استحکام کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مصر کے دیرینہ دوستانہ تعلقات، بھائی چارے اور مشترکہ اہداف پر بات کی۔ہفتے کو نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان غزہ میں قیام امن کے لیے مجوزہ انٹرنیشنل سٹیبلائزیشن فورس (آئی ایس ایف) میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے، تاہم پاکستان حماس کو غیر مسلح کرنے کے عمل میں حصہ نہیں لے گا۔انہوں نے واضح کیا تھا کہ یہ کام فلسطینی انتظامیہ اور ان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے اور پاکستان سمیت کئی مسلم ممالک اس کردار کے لیے تیار نہیں ہیں۔نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اتوار کو مصری وزیر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مصری وزیر خارجہ کا یہ دورہ مشترکہ اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک معیشت، دفاع اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔اسلام آباد میں موجود مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور دہشتگردی و شدت پسندی کے خلاف مل کر کام کرے گا۔ڈاکٹر بدر احمد محمد نے پاکستان میں شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان مضبوط، برادرانہ اور دیرینہ تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کو مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے اور یہ وقت یکجہتی کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف شعبوں میں پاکستان کا تعاون قابلِ تعریف ہے اور مصر اس تعاون کو مزید مضبوط دیکھنا چاہتا ہے۔مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ مصر پاکستان کے ساتھ مل کر دہشتگردی اور شدت پسندی کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کرے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ دونوں ممالک مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔غزہ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بدر احمد محمد نے واضح کیا کہ مصر کا مطالبہ ایک آزاد فلسطینی ریاست ہے اور مسئلہ فلسطین کا حل صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصر غزہ میں قیام امن اور جنگ بندی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے میں پاکستان نے بھی اہم اور قابلِ تحسین کردار ادا کیا۔مصری وزیر خارجہ نے مختلف کثیرالجہتی فورمز پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک تجارت بڑھانے، مشترکہ سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قومی کمیشن برائے حقوق اقلیتوں کی تحریک منظور
  • سوچ بدلنی ہوگی، حکومت کا کام نوکریاں دینا نہیں،و وفاقی  زیر خزانہ
  • ویدر آن دی وے‘‘ اسلام آباد تا لاہور موٹروے پر جدید ترین موسمیاتی الرٹ سسٹم نصب کیا جائے گا
  • چنیوٹ: وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
  • نارووال: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال معذور افراد میں وہیل چیئر تقسیم کررہے ہیں
  • کہا جاتا تھا عمران خان مغربی ایجنڈے پرکام کررہے تھے لیکن مغرب کے اصل ایجنڈے پر موجودہ حکومت عملدرآمد کر رہی ہے، مولانا فضل الرحمان
  • حکومت مغرب کے اصل ایجنڈے پر عملدرآمد کر رہی ہے، مولانا فضل الرحمان حکومت پر برس پڑے
  • غزہ جنگ بندی معاہدے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا: مصری وزیر خارجہ
  • ’پاکستان فرسٹ‘ کے ایجنڈے کو آگے لے کر چل رہے ہیں؛ وزیرِ خزانہ
  • 2035 تک معاشی ترقی 6فیصد، برآمدات 100 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے، احسن اقبال