وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی ریٹنگ ایجنسیز کے مثبت جائزے پاکستانی معیشت میں پیشرفت کا ثبوت ہیں۔

امریکی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے ایک سال کے دوران معاشی استحکام سے متعلق نمایاں پیشرفت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرِمبادلہ ذخائر، کرنسی، مہنگائی، شرحِ سود جیسے اشاریے مثبت سمت میں جارہے ہیں، عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کے پاکستانی معیشت پر مثبت جائزے پیشرفت کا ثبوت ہیں۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومتی پالیسی کا مقصد محض معاشی استحکام نہیں بلکہ ساختی اصلاحات سے پائیدار ترقی کرنا ہے، ٹیکس اصلاحات، توانائی کے شعبے میں بہتری اس پالیسی کے اہم ستون ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں کی تنظیم نو، مالی نظم و ضبط میں شفافیت بھی اس پالیسی کے اہم ستون ہیں، حکومت نے معیشت کو برآمدات پر مبنی ترقی کی طرف موڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ حکومت نےصنعتوں کو مسابقتی بنانے کے لیے محصولات کے ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں، خام مال اور درمیانی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لا کر برآمدات کو فروغ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہر ملک اپنی معاشی ضرورتوں کے مطابق پالیسیاں بناتا ہے، پاکستان کے لیے اصل ہدف تحفظ پسندی کے بجائے مسابقت بڑھانا ہے۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم اپنی صنعتوں کو ہمیشہ کےلیے تحفظ نہیں دے سکتے، ہمیں صنعتوں کو عالمی معیار پر لانا ہوگا تاکہ وہ ترقی کریں اور برآمدات بڑھائیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو پاکستان کےلیے ’ایسٹ ایشیا مومنٹ‘ کی ممکنہ بنیاد قرار دیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف معاہدہ طے پا گیا، وزیرِ خزانہ کا خیر مقدم

وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے امریکی انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں ٹیرف معاہدہ طے پانے کا خیر مقدم کیا ہے۔

امریکی محکمۂ خزانہ کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران، وزیرِ خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کی مضبوط معاشی بنیادوں کو اجاگر کیا اور ورچوئل اثاثوں سے متعلق نئی قانون سازی پر تبادلۂ خیال کیا۔

مزید پڑھیں: برآمدات پر مبنی ترقی ہی پاکستان کے معاشی استحکام کا واحد راستہ ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

انہوں نے امریکا کو تیل و گیس، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

محمد اورنگزیب نے امریکا پاکستان بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام اور مالیاتی اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

مزید پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافہ ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹیں ہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

علاوہ ازیں، سٹی بینک کے نمائندوں سے الگ ملاقات میں انہوں نے ادارے کی پاکستان میں جاری شراکت داری کو سراہا اور اقتصادی استحکام اور اصلاحاتی اقدامات پر بریفنگ دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا سٹی بینک سینیٹر محمد اورنگزیب وزیرِ خزانہ و محصولات

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف سے رواں ہفتے اسٹاف لیول معاہدہ طے پاجائے گا، محمد اورنگزیب
  • ٓئی ایم ایف سے رواں ہفتے اسٹاف لیول معاہدہ طے پاجائے گا، محمد اورنگزیب
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی کمپنیوں کو اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف معاہدہ طے پا گیا، وزیرِ خزانہ کا خیر مقدم
  • وزیر خزانہ کی ملاقاتیں‘ آئی ایف سی سے ریکوڈک منصوبے کی جلد تکمیل پر اتفاق 
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی معاون وزیر خزانہ سے ملاقات
  • واشنگٹن :محمد اورنگزیب کی آئی ایف سی عہدیدار سے ملاقات
  • وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک اجلاسوں میں شرکت کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے
  • وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب واشنگٹن پہنچ گئے