گھوٹکی: صحافی طفیل رند کے قتل کا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
گھوٹکی کی تحصیل میرپور ماتھیلو میں صحافی طفیل رند کے قتل کا مقدمہ میرپورماتھیلو تھانے میں درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں 2 نامعلوم اور 8 افراد کو نامزد کیا گیا، صحافی کے قتل کے الزام میں زیرِ حراست 2 افراد سے تفتیش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے گھوٹکی: صحافی طفیل رند کے قتل کے الزام میں 2 ملزمان گرفتار گھوٹکی: صحافی طفیل رند قاتلانہ حملے میں جاں بحقواضح رہے کہ صحافی طفیل رند کو گزشتہ روز میرپور ماتھیلو میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔
اس حوالے سے ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ صحافی طفیل رند کا قتل پلاٹ کے تنازع کی کڑی ہے، تمام ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: صحافی طفیل رند کے قتل
پڑھیں:
عدالت نے لیاقت محسود کی عبوری ضمانت منسوخ کردی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گارڈن میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے کیس میں سیشن عدالت نے ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔۔عبوری ضمانت منسوخ ہونے کے باوجود ملزم لیاقت محسود سٹی کورٹ سے روانہ ہوگئے، پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے لئے کوئی انتظام نہیں کیا گیا تھا۔وکیل کا کہنا ہے کہ مقدمہ قابل ضمانت ہے اس لئے ملزم کی گرفتاری نہیں ہوئی، جبکہ ملزم کیخلاف گارڈن پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں رامسوامی کے علاقے میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت پر لیاقت محسود کے خلاف مقدمے کے اندراج کے بعد اس کے گن مین کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس پی سٹی نے بتایا تھا کہ ملزم کی شناخت معراج کے نام سے ہوئی ہے جبکہ لیاقت محسود کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ رامسوامی ڈمپر حادثے کے دو مقدمات گارڈن تھانے میں درج کر لیے گئے تھے۔ ڈمپر کی ٹکر سے شاہ زیب نامی کوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ گارڈن تھانے میں متوفی کے والد شاہد کی مدعیت ڈمپر ڈرائیور نیاز ولد افضل خان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔جس کے بعد سماجی کارکن عبدالقادر کی مدعیت میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے سربراہ لیاقت محسود کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں قتل بالسبب، غفلت اور لاپروائی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی تھیں۔ لیاقت محسود کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری منظوردوسرا مقدمہ سماجی کارکن عبدالقادر کی مدعیت میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اور 20 سے 25 نامعلوم مسلح افراد کے خلاف درج ہوا تھا۔