data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر(نمائندہ جسارت)سکھر پریس کلب اور سکھر یونین آف جرنلسٹس نے میرپور ماتھیلو کے سینئر صحافی طفیل رند کے بیہمانہ قتل واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت، و گھرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر قاتلوں گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکریٹری فنانس لالا اسد پٹھان، ممبر ایف ای سی نصراللہ وسیر، سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر سلیم سہتو اور جنرل سیکریٹری جاوید جتوئی سکھر پریس کلب کے صدر آصف ظہیر خان لودھی جنرل سیکرٹری امداد بوزدار، نائب صدور شہزاد تابانی احقر شاہ رضوی، فنانس سیکریٹری لالا شہباز خان، سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین نے کہا ہے کہ میرپور ماتھیلو میں سینئر صحافی طفیل رند کا قتل انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت اور قاتلوں کی فوری طور پر گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں، سکھر یونین آف جرنلسٹس کے تمام عہدیداران و ممبران شہید صحافی طفیل رند کے اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہیں اور یہ یقین دلاتے ہیں کہ طفیل رند کے قاتلوں کا پیچھا کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے، جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کے تحفظ کے بلند و بانگ دعوئوں اور کھوکھلے قوانین کے باوجود عملی طور پر صحافی بے یارو مددگار اور ہر لمحہ بندوق کے نشانے پر ہیں حکومت وقت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے جسکے باعث دن دہاڑے شاہرائوں پر صحافیوں کو قتل کیا جا رہا ہے ۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: یونین ا ف جرنلسٹس صحافی طفیل رند طفیل رند کے

پڑھیں:

سکھر،بھٹی برادری کا احتجاج

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر (نمائندہ جسارت )سکھر روہڑی کے نواحی گاؤں کے رہائشی اور بھٹی برادری کے عبدالطیف بھٹی نے اپنے بچوں کیساتھ سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ان کے بھائی عبدالحبیب بھٹی کا 6 ماہ قبل انتقال ہوا تھا، جسکے بعد مرحوم کی بیوہ گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی اور تمام معاملات ختم کر دیے تھے۔ اب مرحوم شوہر کی ملکیت پر قبضہ کی کوشش کی جارہی ہے ۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر میں چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ تیز، ایک اور کشمیری گرفتار
  • ’کرکٹ کے جواری‘ لکھنے پر پی سی بی کا سینیئر صحافی انصار عباس کو بھی نوٹس
  • ایرانی نیوز ایجنسی کی صحافی پر 110 دن تک اسرائیلی فوجیوں کا تشدد اور قید کی اذیتیں
  • ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟
  • ڈی ایس ریلویز ڈویژن نے سکھرپریس کلب کا دورہ کیا
  • این سی سی آئی اے کےتمام پرانے افسران کوعہدوں سے ہٹا دیا گیا
  • سکھر،بھٹی برادری کا احتجاج
  • امریکی صدر کا خاتون صحافی کیساتھ توہین آمیز سلوک؛ ویڈیو وائرل
  • گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ کے معاملے پر سینیئر صحافی منظر شگری کا انٹرویو
  • گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کے معاملے پر سینئر صحافی منظر شگری کا انٹرویو