صحافی طفیل رندکا بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گھوٹکی میں سینئر صحافی طفیل رند کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرپور ماتھیلو پریس کلب کے جنرل سیکرٹری طفیل رند کو دن دیہاڑے گولیاں مار کر شہید کیا گیا، جو قابل افسوس اور قابلِ مذمت واقعہ ہے۔ عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ صحافی طفیل رند اس وقت بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ان کی 8 سالہ بھتیجی بھی جاں بحق ہوگئی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ صحافیوں کا پے در پے قتل دراصل خوف و ہراس پھیلانے کی ایک خطرناک کوشش ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت اس افسوسناک واقعے کے ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنائے اور صحافی برادری کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گھوٹکی: صحافی طفیل رند قاتلانہ حملے میں جاں بحق
’جیو نیوز‘ گریبگھوٹکی کی تحصیل میرپور ماتھیلو میں صحافی طفیل رند قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق میرپور ماتھیلو پریس کلب کے جنرل سیکریٹری طفیل رند پر جروار روڈ مسو واہ کے علاقے میں اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے۔
مقتول صحافی کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال میرپور ماتھیلو منتقل کردی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صحافیوں پر حملے آزادی صحافت پر حملے ہیں۔