سوئی ناردرن نےگھریلو گیس کنکشنزپرپابندی ختم کر دی
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
لاہور: سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ مینیجنگ ڈائریکٹر ایس این جی پی ایل عامر طفیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ایل این جی کنکشنز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے اور اب صارفین کو گھروں میں گیس کی فراہمی دوبارہ ممکن ہو گئی ہے۔
عامر طفیل نے بتایا کہ ایس این جی پی ایل کے ہیڈ آفس میں ایک خصوصی مانیٹرنگ یونٹ قائم کیا گیا ہے جبکہ ریجنل سطح پر بھی مانیٹرنگ یونٹس تشکیل دے دیے گئے ہیں تاکہ صارفین کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی جا سکے، اس مقصد کے لیے کمپنی نے ایک ہیلپ لائن نمبر 0800 بھی مختص کر دیا ہے۔
ایم ڈی عامر طفیل کے مطابق دو لاکھ 45 ہزار صارفین کے ڈیمانڈ نوٹس پہلے ہی جمع تھے، ان تمام افراد کو خطوط جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ وہ اپنے کنکشنز کی تنصیب مکمل کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ پہلی ترجیح انہی صارفین کو دی جائے گی جنہوں نے پہلے سے رقم جمع کرائی تھی تاہم خواہش مند صارفین ارجنٹ فیس جمع کرا کر جلدی کنکشن بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
عامر طفیل نے بتایا کہ اس سال تین لاکھ نئے کنکشنز دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ اگلے سال سے ہر سال چھ لاکھ نئے کنکشنز فراہم کیے جائیں گے، ان کے مطابق ایل پی جی سلنڈر ہماری ایل این جی سے تقریبا 30 فیصد مہنگا ہے، اس لیے اب صارفین کو مہنگے سلنڈر خریدنے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ گیس براہِ راست گھروں تک پہنچے گی۔
ایم ڈی ایس این جی پی ایل نے مزید کہا کہ ایل این جی مہنگی ضرور ہے لیکن اگر سوچ سمجھ کر استعمال کی جائے تو یہ صارفین کے لیے معاشی بوجھ نہیں بنتی ،ان کے مطابق ایم ایم بی ٹی یو ایل این جی کی قیمت 3200 روپے مقرر کی گئی ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: ایل این جی عامر طفیل
پڑھیں:
علماء معاشرے کی روحانی و معنوی رہنمائی کا ستون ہیں، عامر محمود مرزا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مظفرآباد (صباح نیوز) آزادکشمیر کے سیکرٹری مذہبی امورو اوقاف عامر محمود مرزا نے کہا ہے کہ علماء معاشرے کی روحانی و معنوی رہنمائی کا ستون ہیں، دنیا کے ہر معاشرے میں ایسی شخصیات موجود ہوتی ہیں جو اپنے علم، کردار اور خدمت سے لوگوں کے دلوں میں مقام پیدا کرتی ہیں،علماء کا طبقہ جو دین و دنیا کی رہنمائی کا علمبردار ہوتا ہے، قوموں کی فکری اور معنوی تربیت میں اہم کردار ادا کرتا ہے، آزادکشمیر کے ناظم اموردینیہ مفتی حافظ نذیراحمد باصلاحیت،باکردار،بااخلاق اورباعمل شخصیات کے مالک ہیں،محکمہ اموردینیہ میں ان کی خدمات کو حقیقی معنوں میں یادرکھاجائیگا،ناظم اموردینیہ نے اپنی ذمہ داریوں کو بھرپورانداز میں ادا کیاآج تمام مسالک کے علماء ان کے کردارکو خوش آئند قراردے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے تمام اضلاع کے مفتیوں کی جانب سے آزادکشمیر کے ناظم اموردینیہ مفتی حافظ نذیراحمد کی ریٹائرمنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔