بڑی خوشخبری! گوگل سرچ کے اے آئی موڈ میں اب اردو زبان کی سہولت دستیاب
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گوگل نے اپنے سرچ انجن کے اے آئی موڈ کو عالمی سطح پر تیزی سے وسعت دیتے ہوئے مزید 40 خطوں میں متعارف کرا دیا ہے، جبکہ اب یہ فیچر 35 زبانوں کی سپورٹ کے ساتھ دستیاب ہے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ اب پاکستان میں بھی گوگل سرچ کا اے آئی موڈ اردو زبان میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یہ فیچر ابتدا میں مارچ 2025 میں بطور پریویو امریکا میں متعارف کرایا گیا تھا، جسے بعد میں ستمبر کے آغاز میں مزید زبانوں اور ممالک تک پھیلایا گیا۔ اب گوگل کا اے آئی موڈ دنیا کے 200 سے زائد ممالک اور خطوں میں دستیاب ہے۔
گوگل کے مطابق، نئے جیمنائی ماڈلز نے سرچ کو پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور اور فطری بنا دیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنے ذہن میں موجود کسی بھی سوال کو عام بول چال کی زبان میں پوچھ سکتے ہیں۔ بلاگ پوسٹ کے مطابق، اے آئی موڈ میں صارفین عام سرچز کے مقابلے میں تین گنا زیادہ تفصیلی سوالات پوچھتے ہیں اور بعد میں فالو اپ سوالات کے ذریعے نتائج کو مزید بہتر بناتے ہیں۔
کمپنی نے حال ہی میں اے آئی موڈ میں ویژول پرامپٹس سمجھنے کی صلاحیت بھی شامل کی ہے، جس سے صارفین اب تصویری یا بصری مواد سے متعلق سوالات کے بھی مؤثر جوابات حاصل کر سکتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اے آئی موڈ
پڑھیں:
کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔
بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔
View this post on Instagramدوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔