البانیہ: ملزم نے کیس کا فیصلہ سناتے ہی جج کو فائرنگ کرکے قتل کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز

البانیہ کی عدالت میں مسلح شخص نے دوران سماعت فائرنگ کر کے جج کو قتل کر دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق البانیہ کے دارالحکومت ترانا کی عدالت میں ایک کیس کی سماعت جاری تھی کہ اسی دوران ایک شخص نے جج پر فائرنگ کر دی۔
حکام کے مطابق پراپرٹی تنازع سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والے جج ایسترت کلاجا اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کر گئے جبکہ فائرنگ سے دو افراد جو رشتے میں باپ اور بیٹا ہیں وہ بھی زخمی ہوئے تاہم دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
البانین پولیس نے فائرنگ کرنے والے 30 سال نوجوان کو حراست میں لیکر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور ملزم کو عدالت کے اندر پستول کے ساتھ آنے کی اجازت دینے والے اس کے سکیورٹی گارڈ انکل کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق جیسے ہی جج نے کیس کا فیصلہ سنایا تو ملزم نے فوری طور پر پستول نکالتے ہوئے جج پر متعدد گولیاں چلا دیں، اس کے بعد ملزم نے کیس کے درخواست گزار باپ بیٹے پر بھی گولیاں برسا دیں جس سے دونوں زخمی ہو گئے، دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں علاج و معالجے ک سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب: اپوزیشن کس طرح نمبر گیم سے بازی پلٹ سکتی ہے؟ اسرائیل، حماس نے امن معاہدے کے پہلے مرحلے کی منظوری دے دی، صدر ٹرمپ مصری صدر کی ٹرمپ کو غزہ جنگ بندی معاہدے کی صورت میں دستخطی تقریب میں شرکت کی دعوت بنگلادیشی عدالت کا گزشتہ حکومت کے دوران جبری گمشدگیوں پر 24 اعلی فوجی افسران کی گرفتاری کا حکم امن کا سارا بوجھ حماس پر ڈالنا ٹھیک نہیں، اسرائیل کو حملے بندکرنا ہوں گے، اردوان اسرائیل پر اعتبار نہیں، حماس ، مذاکرات کیلئے ٹرمپ سے ضمانت مانگ لی جرمنی میں نو منتخب میئر چاقو حملے میں شدید زخمی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نے کیس

پڑھیں:

علیمہ خان کے وارنٹ جاری؛ عدالت کا گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے عدالت نے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے حکم دیا کہ علیمہ خان کو گرفتار کر کے 11 اکتوبر کو پیش کیا جائے۔

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ مقدمے میں علیمہ خان پر آج فردِ جرم عائد کی جانی تھی تاہم وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

اسی مقدمے میں شامل دیگر 6 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جن پر فردِ جرم عائد کر دی گئی، تاہم ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کیا ہے۔ جس کے بعد عدالت نے علیمہ خان پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے نئی تاریخ 11 اکتوبر مقرر کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • باپ کو معصوم بچوں کے سامنے قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: معصوم  بچوں کے سامنے باپ کو قتل کرنے والا ڈکیت گرفتار
  • گھوٹکی: میرپور ماتھیلو پریس کلب کے جنرل سیکریٹری طفیل رند کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
  • علیمہ خان کے وارنٹ جاری؛ عدالت کا گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گھریلو جھگڑے کے دوران بیوی نے شوہر کو فائرنگ کر کے قتل کردیا
  • البانیا: عدالت میں دوران سماعت فائرنگ سے جج ہلاک
  • البانیا‘ عدالت میں مسلح شخص نے جج کو ہلاک کردیا
  • نارتھ کراچی میں فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والا ڈاکو دوران علاج دم توڑگیا
  • کراچی: بھانجی سے زیادتی کے جرم میں ماموں کو عدالت کی جانب سے سزا