باپ کو معصوم بچوں کے سامنے قتل کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران معصوم بچوں کے سامنے فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والے سفاک ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹاون محمد مصطفی کالونی میں 28 ستمبر کو ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے سجاد نامی شہری جاں بحق ہو گیا تھا۔ پولیس نے فوٹیج اور خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے محمد بلال ڈھیرہ ولد شاہ عالم کو گرفتار کرلیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ ہیں، گورنر سندھ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گلگت بلتستان میں سیلاب سے تباہی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے عوام اس مشکل وقت میں گلگت بلتستان کے بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں۔ انہوں نے گورنر مہدی شاہ سے ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں، سیاحت اور وفاقی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔