ٹرمپ کو سنبھالنا صرف پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو آتا ہے، برطانوی اخبار
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
برطانوی اخبار دی گارجین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سنبھالنا صرف پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو آتا ہے۔
اخبار نے لکھا کہ شرم الشیخ میں ٹرمپ نے کئی عالمی رہنماؤں کو زچ کیا، اطالوی وزیراعظم کے حسن کی تعریف کی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے شرم الشیخ میں برطانوی وزیراعظم کو اشارہ دیا کہ جیسے وہ انھیں گفتگو کے لیے بلا رہے ہیں، مگر پھر خود مائیک سنبھال کر انھیں شرمندہ کر دیا۔
برطانوی اخبار نے مزید لکھا کہ ایسے میں واحد رہنما جنھیں معلوم تھا کہ ٹرمپ کو کیسے سنبھالنا ہے، وہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف تھے۔
مصر کے شہر شرم الشیخ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اہم دن ہے انتھک محنت کے بعد غزہ میں امن کیلئے کامیاب ہوئے، آج غزہ کے لیے اہم اور تاریخی دن ہے۔
دی گارجین نے لکھا کہ شہباز شریف نے صدر ٹرمپ کی بہت زیادہ تعریف کی۔ ایک موقع پر ٹرمپ نے اسٹیج کی جانب واپس آنا چاہا تو شہباز شریف نے انھیں روک دیا اور اپنی تقریر کا سلسلہ جاری رکھا۔
گارجین کے مطابق ٹرمپ اس تقریب میں دو گھنٹے سے زیادہ تاخیر سے پہنچے۔ پہلے انھوں نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ منصور بن زائد سے ملاقات پر ان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس بہت سا کیش ہے۔
امریکی صدر نے شہباز شریف کے علاوہ ان تمام دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، جو غزہ امن کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔
پھر اطالوی وزیراعظم جورجیا میلونی کے حسن کی تعریف کی، ہنگری کے صدر وکٹر اوربان کے بارے میں کہا کہ انھیں بہت سے لوگ پسند نہیں کرتے مگر میں انھیں پسند کرتا ہوں اور اہمیت بھی صرف میری ہی ہے۔
برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کے بارے میں کہا کہ وہ کہاں ہیں، ہمیشہ کی طرح میرے پیچھے کھڑے ہیں۔ اسٹارمر سمجھے کہ انھیں بولنے کی دعوت دی جارہی ہے مگر ٹرمپ نے ایک بار پھر مائیک پر گفتگو شروع کی تو اسٹارمر کو شرمندہ سا ہو کر واپس اپنی جگہ پر جانا پڑا۔
کینیڈا کے وزیراعظم کو شکایت تھی کہ ٹرمپ نے انھیں وزیراعظم کے بجائے صدر کیوں کہا، ٹرمپ نے ان سے کہا کہ شکر کرو تمھیں کینیڈا کا گورنر نہیں کہا۔
گارڈین کے مطابق واحد رہنما جو ٹرمپ کو سنبھالنے میں کامیاب رہے وہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف ڈونلڈ ٹرمپ ٹرمپ کو کہا کہ
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :