غزہ جنگ بندی معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کے امن کی تاریخی بنیاد ہے، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینیوں پر جاری مظالم کے خاتمے کے لیے ہونے والے معاہدے کو مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کی جانب ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ موقع خطے کے عوام کے لیے امید کی نئی کرن ہے اور عالمی برادری کو چاہیے کہ اس امن عمل کو کامیاب بنانے کے لیے متحد ہو۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں ہونے والے مذاکراتی عمل کو سراہا اور کہا کہ ان کا عالمی امن کے لیے غیر متزلزل عزم قابلِ تعریف ہے۔
شہباز شریف نے قطر، مصر اور ترکی کے قائدین کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے اس معاہدے کے لیے بے پناہ کوششیں کیں اور ثالثی کردار ادا کیا۔
وزیراعظم نے فلسطینی عوام کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ظلم، محاصرے اور تباہی کے باوجود استقامت کی وہ مثال قائم کی ہے جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
انہوں نے زور دیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا قابض اسرائیلی افواج اور غیر قانونی آبادکاروں کو ان کے جرائم پر جواب دہ بنائے تاکہ صدر ٹرمپ کی زیر قیادت ہونے والا امن معاہدہ کسی رکاوٹ کا شکار نہ ہو۔
شہباز شریف نے مسجد اقصیٰ میں جاری اشتعال انگیزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقدس مقامات پر حملے کسی بھی طور قابلِ قبول نہیں۔
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ ایسے اقدامات کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ خطے میں دوبارہ کشیدگی نہ بڑھے۔
وزیراعظم نے یقین دلایا کہ پاکستان ہمیشہ کی طرح اپنے برادر ممالک کے ساتھ مل کر فلسطینی عوام کے حقوق، امن، وقار اور آزادی کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کے جائز مطالبات کی حمایت جاری رکھے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شہباز شریف انہوں نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ برادرانہ تعلقات کی ایک عملی شکل ہے، وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ برادرانہ تعلقات کی ایک عملی شکل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امت مسلمہ اسلامی اقدار پر عمل کرکے کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد میں پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم یہاں ایک خاندان کی طرح جمع ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پہلی بار 60 کی دہائی کے آخر میں سعودی عرب گئے تھے، اس کے بعد متعدد دورے کیے، تاہم حالیہ دورہ ریاض اپنی نوعیت کے لحاظ سے منفرد تھا۔
شہباز شریف نے کہا کہ سعودی بھائیوں اور بہنوں نے ہمیشہ پاکستان کے لیے بے مثال محبت کا اظہار کیا۔ سعودی عرب کا پاکستان سے تعلق غیر متزلزل اور مستقل عزم پر مبنی ہے، جو دونوں ممالک کی دوستی کی تاریخ میں ہمیشہ نمایاں رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ کی تفصیلات
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ برادرانہ تعلقات کی ایک عملی شکل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر مسلمان مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان سعودی عرب شہباز شریف وزیراعظم