غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کا تاریخی موقع، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے لیے طے پانے والا معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں دائمی امن کے قیام کے لیے ایک تاریخی موقع ہے۔
یہ بھی پڑھیے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا، قطر نے تصدیق کر دی
وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت اور مذاکراتی عمل میں اُن کا کردار عالمی امن کے لیے ان کی غیر متزلزل وابستگی کا مظہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قطر، مصر اور ترکیہ کی دانا اور ثابت قدم قیادت کو بھی اس تاریخی معاہدے کے حصول کے لیے ان کی انتھک اور قابلِ ستائش کوششوں پر خراجِ تحسین پیش کیا جانا چاہیے۔
The announcement of an agreement that will bring an end to the genocide in Gaza is a historic opportunity to secure lasting peace in the Middle East.
President Trump’s leadership throughout the process of dialogue and negotiations reflects his unwavering commitment to world…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 9, 2025
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دنیا کو فلسطینی عوام کو خراجِ عقیدت پیش کرنا چاہیے جنہوں نے ناقابلِ بیان مصائب اور قربانیاں برداشت کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات کسی صورت دوبارہ پیدا نہیں ہونے چاہئیں۔
انہوں نے مسجد اقصیٰ میں حالیہ اشتعال انگیزیوں پر گہری تشویش اور سخت مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ قابض افواج اور غیر قانونی آبادکاروں کو ان کے اقدامات پر جوابدہ ٹھہرائے۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو صدر ٹرمپ اور ثالث ممالک کی امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے وزیراعظم شہباز شریف کا غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیرمقدم
وزیراعظم نے کہا کہ ’پاکستان اپنے شراکت داروں، دوستوں اور برادر ممالک کی قیادت کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا تاکہ فلسطینی عوام کے لیے امن، سلامتی اور وقار اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور ان کی خواہشات کے مطابق یقینی بنایا جا سکے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شہباز شریف کے لیے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعلیٰ سندھ مرادشاہ احسن آباد میں جامعۃ الرشید کے سالانہ کنونشن سے خطاب کررہے ہیں دوسری جانب بچوں کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کی قیادت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">