وزیراعظم کی ہدایت پر لیگی وفد کی زرداری سے ملاقات: بیان بازی روکنے پر رضامندی
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) حکومتی وفد کی صدر مملکت سے ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی روکنے پر رضامند ہوگئے۔ محسن نقوی کا مشن کامیاب ہو گیا۔ پنجاب حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلیے مسلم لیگ ن اور وفاقی حکومت کا وفد صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملنے زرداری ہاؤس نواب شاہ پہنچا۔ وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شامل تھے۔ صدر زرداری سے ملاقات میں پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان حالیہ کشیدگی سے متعلق مختلف امور زیر غور آئے۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومتی وفد اور صدر مملکت آصف علی زرداری کو وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگی رہنماؤں کی ملاقات میں ہونے والی گفتگو سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کے تحفظات افہام وتفہیم سے دور کرنے کی ہدایت کی تھی۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں سپیکر ایازصادق، اعظم نذیرتارڑ، احسن اقبال، طارق فضل چوہدری، رانا ثناء اللہ اور رانا تنویرحسین نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کے درمیان سیاسی تنازعہ کے محرکات کا جائزہ لیا گیا جبکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی ملاقاتوں کے بارے میں سپیکر نے بریفنگ دی۔ ذرائع نے بتایاکہ وفاقی وزرا کا مؤقف تھاکہ پیپلزپارٹی کا مسئلہ وفاق سے نہیں پنجاب حکومت سے ہے۔ ذرائع کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کے تحفظات افہام وتفہیم سے دور کرنے، سپیکر اور وفاقی وزرا کوپیپلزپارٹی کی سینیئرقیادت سے ملاقاتیں جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔ وزیراعظم کا کہنا تھاکہ سیاسی بیانات کی بنا پر پیپلزپارٹی سے تعلقات خراب نہیں ہونے چاہییں۔ وزیراعظم اس معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے بھی بات کریں گے۔ذرائع نے بتایاکہ پارٹی رہنماؤں نے دونوں طرف سے متنازعہ بیان بازی بند کرنے کی تجاویز دیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ کئی روز سے پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری جاری تھی۔ دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اہم سیاسی فیصلوں کے لئے 18 اکتوبر کو پیپلز پارٹی کا سی ای سی اجلاس بلاول ہاؤس میں طلب کر لیا ہے۔ ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے ہونگے۔ اسحاق ڈار نے عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں اور اہم علاقائی معاملات پر صدر کو بریفنگ دی،صدر مملکت سے ملاقات کرنے والی ٹیم نے اس سے پہلے وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کی تھی، اہم امور پر بات چیت کی تھی جو پیپلز پارٹی کے ساتھ کشیدگی کا باعث بنے،ذرائع بتایا ہے کہ صدر مملکت نے وفد کو پیپلز پارٹی کے تحفظات کے بارے میں آگاہ کیا، اور وفد نے مسلم لیگ ن کے موقف بارے بتایاصدر مملکت سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی نے آج اسلام آباد میں طلب کی جانے والی ایک پریس کانفرنس کو منسوخ کر دیا ہے۔صدر آصف زرداری نے کہا کہ اپنی پارٹی کے لوگوں کو سمجھائیں۔ نہیں چاہتے کہ معاملات خراب ہوں۔ ن لیگ کمیٹی نے کاہ کہ پیپزل پارٹی کی طرف سے بھی بیان بازی بند ہونی چاہئے۔ کی بھی بڑے ایشو پر بات کرنے سے پہلے ایک دوسرے کا موٹو سنا جائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن صدر مملکت سے ملاقات کے درمیان پارٹی کے رہنماو ں کی تھی
پڑھیں:
وزیراعظم کی ریلویز کے پراپرٹی اور زمین کے معاملات پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل اختیار کرنے کی ہدایت
اجلاس میں بتایا گیا کہ چار ٹرینوں کو آؤٹ سورس کیا جا چکا ہے، جلد ہی مزید گیارہ ٹرینوں کو آؤٹ سورس کیا جائے گا۔ فوٹو: پی آئی ڈیوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کے امور پر اجلاس میں شرکاء کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ریلوے کی مین لائن ون کراچی کوٹری سیکشن اور مین لائن تھری کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا جا رہا ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ تہران، استبول ٹرین سروس کا جلد آغاز ہوگا، قازقستان، ازبکستان، افغانستان، پاکستان ریل منصوبے سے متعلق بھی ابتدائی کام ہو رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ریلویز کے پراپرٹی اور زمین کے معاملات پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل اختیار کرنے کی ہدایت دی۔
شرکاء کو مزید بتایا گیا کہ کراچی، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اسٹیشن پر مفت وائی فائی فراہم کی جا چکی ہے، مزید 48 ریلوے اسٹیشنوں پر31 دسمبر تک مفت وائی فائی فراہم کیا جائے گا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ چار ٹرینوں کو آؤٹ سورس کیا جا چکا ہے، جلد ہی مزید گیارہ ٹرینوں کو آؤٹ سورس کیا جائے گا۔