پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی روکنے پر رضامند ہوگئے، ذرائع کا بتانا ہے کہ اسحٰق ڈار نے کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق اسحٰق ڈار کی دبئی رہائش گاہ پر بےنظیر بھٹو اور نوازشریف کی بھی ملاقات ہوتی تھیں۔

حالیہ کشیدگی کم کرنے کے لیے اسحٰق ڈار اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے ساتھ نواب شاہ پہنچے۔ صدر زرداری نے اسحٰق ڈار کے ساتھ ہمیشہ کی طرح انتہائی تعاون کیا۔

ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے صدر زرداری سے پارٹی رہنماؤں کی جانب سے جاری بیان بازی روکنے کی بات کی۔

اس موقع پر صدر زرداری نے اتفاق کیا کہ بیان بازی فوری طور پر روکی جانی چاہیے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اسح ق ڈار

پڑھیں:

200ا رب کا شارٹ فال: آئی ایم ایف نے اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز دیدی

  ویب ڈیسک :   آئی ایم ایف نے ٹیکس میں کمی کو پورا کرنے کے لیے اضافی ٹیکس کی تجویز دےدی۔

 پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان دوسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات ہوئے جس میں آئی ایم ایف نے علاقائی کشیدگی میں ممکنہ اضافے کو معیشت کے لیے خطرہ قرار دیا۔

 ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف کے مطابق علاقائی کشیدگی میں اضافہ بیرونی استحکام کو متاثر کرسکتا ہے، کشیدگی بڑھنے سے اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے اور کشیدگی بڑھنے سے معاشی شرح نمو میں سست روی کا خدشہ ہے۔

صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا

  ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف کے مطابق عالمی سطح پر غیریقینی صورتحال برقرار ہے، یہ غیریقینی حالات بھی غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد متاثر کرسکتے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ٹیکس میں کمی کو پورا کرنے کے لیے اضافی ٹیکس کی تجویز دےدی ہے کیونکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تقریباً 200 ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال ہوا ہے۔

 ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے کھاد پر ٹیکس بڑھانے،کیڑے مار ادویات پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کا مطالبہ کیا ہے،  کھاد پر ایکسائز ڈیوٹی 5 سے بڑھا کر 10 فیصد کرنے کی تجویز ہے اور زرعی کیڑے مار ادویات پر 5 فیصد نئی ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے تاہم حکومت نے حالیہ تباہ کن سیلاب کے باعث ایک سال کی مہلت مانگ لی ہے۔

سولر پاور کے بجلی نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی

 ذرائع کے مطابق 14 ہزار 131ارب کے سالانہ ٹیکس ہدف میں بھی ٹیکس شارٹ فال کے تناسب سے کمی کی تجویز ہے۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • حکومتی وفد کی صدر مملکت سے ملاقات میں اہم پیش رفت، ن لیگ اور پیپلزپارٹی بیان بازی روکنے پر رضامند
  • مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی میں بیان بازی بند ہو گئی
  • ن لیگ اور پیپلزپارٹی بیان بازی روکنے پر تیار
  • 200ا رب کا شارٹ فال: آئی ایم ایف نے اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز دیدی
  • ن لیگ اور پی پی کشیدگی، صدر زرداری کی محسن نقوی کو کردار ادا کرنے کی ہدایت
  • آصف زرداری کی محسن نقوی کو سیاسی کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کرنے کی ہدایت
  • صدر مملکت کی سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان جاری تناؤ پر وزیر داخلہ کو کردار ادا کرنے کی ہدایت
  • سندھ و پنجاب حکومتوں میں تنازع، صدر مملکت متحرک، وزیر داخلہ کراچی طلب
  • پنجاب اور سندھ کی حکومتوں میں کشیدگی، آصف علی زرداری نے محسن نقوی کو طلب کرلیا