جوا بازی کے شہر مکاؤ میں 15 ہزار اسکوائر فٹ پر دنیا کا پہلا ریزورٹ اسپتال قائم
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
دنیا کے سب سے بڑے جوئے کے مرکز مکاؤ نے اب صحت کے شعبے میں بھی تاریخ رقم کر دی ہے، جہاں دنیا کا پہلا ریزورٹ اسپتال قائم کیا گیا ہے، اس اقدام کا مقصد مکاؤ کو میڈیکل ٹورزم یعنی طبی سیاحت کا مرکز بنانا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق لارنس ہو کی کمپنی بلیک اسپَیڈ کیپیٹل نے چین کے خصوصی انتظامی علاقے مکاؤ میں اسٹوڈیو سٹی کے اندر 15 ہزار مربع فٹ پر محیط اسپتال ریزورٹ قائم کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جوئے کی تشہیر کا معاملہ، پاکستان کے بعد بھارت میں بھی کارروائی، بڑے کرکٹرز کو نوٹس جاری
اس اسپتال میں اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات دستیاب ہوں گی جن میں ہیلتھ چیک اپس، جدید اسکین، ایم آر آئی، اور کاسمیٹک ٹریٹمنٹس شامل ہیں۔
افتتاحی تقریب کے دوران میلکو ریزورٹس کے چیئرمین اور سی ای او لارنس ہو نے کہا کہ دنیا کے پہلے اور مکاؤ کے واحد ریزورٹ اسپتال کے قیام سے ہم خطے میں میڈیکل ٹورزم کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔
لارنس ہو نے کہا کہ یہ منصوبہ مکاؤ کی “1+4” معاشی تنوع کی پالیسی کے مطابق ہے، جس کے تحت حکومت شہر کو صرف جوا بازی نہیں بلکہ سیاحت، تفریح اور صحت کے نئے مراکز میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کا سب سے بڑا اسپتال قبرستان بن گیا ہے، عالمی ادارہ صحت
اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں مکاؤ کی کیسینو آمدنی 28.
اسپتال کے پیچھے موجود ہیلتھ کیئر گروپ آئی ریڈ اسپتال کو توقع ہے کہ سالانہ 40 ملین سیاح علاج اور چیک اپ کے لیے مکاؤ آئیں گے، جس سے شہر کی معیشت میں مزید بہتری آئے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news جوا چین ریزورٹ اسپتال مکاؤذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جوا چین ریزورٹ اسپتال مکاؤ ریزورٹ اسپتال
پڑھیں:
ٹنڈوآدم،مرک اسپتال سے بچہ غائب ، ملزمان عدالت سے فرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوآدم( نمائندہ جسارت)ٹنڈوآدم میں پرائیوٹ اسپتال کی جانب سے جڑواں بچوں میں سے ایک بچہ غائب کرنے کے مقدمہ میں عدالت کی جانب سے لیڈی ڈاکٹر سمیت 9افراد کی ضمانت مسترد،ملزمان عدالت سے فرار۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم کے محمدی چوک اور سٹی تھانے سے چند قدم فاصلے پر پرائیوٹ مرک اسپتال میں سنجھوروکے دیہات گائوں سلیمان چانگ کے رہائشی محبت مری نے سٹی تھانے پر مرک اسپتال کے مالک اسلم میمن،لیڈی ڈاکٹر خورشید ظفر چنا، لیڈی ڈاکٹر شگفتہ میمن،لیڈی ڈاکٹر سمیرا کرن،ڈاکٹر شعیب میمن، نرس ثانیہ،آمنہ اور روزینہ سمیت 9 افراد پر جڑواں بچے پیدا ہونے پر ایک بچہ غائب کرنے کا ڈاکٹر ولیڈی ڈاکٹر اور عملے کے 9 افراد پر مقدمہ درج کرایا تھا جس پر ایڈیشنل سیشن جج کھپرو نے فریقین کے دلائل سننے کے بعدمرک اسپتال ٹنڈوآدم کے مالک اسلم میمن ان کی اہلیہ ڈاکٹر شگفتہ میمن،آپریشن کرنے والی ڈاکٹر خورشید چنا،ڈاکٹر شعیب میمن سمیت 9 افراد کی ضمانت مسترد ہونے پر ملزم عدالت سے فرار ہوگئے ہیں۔ مدعی کے وکیل سنیل کمار سے رابطہ کرنے پر بتایا کہ سٹی تھانے پر واقعے کی ایف آئی آر درج ہے مرک اسپتال کے مالک اسلم میمن،لیڈی ڈاکٹرشگفتہ میمن، لیڈی ڈاکٹر خورشید چنا،ڈاکٹر شعیب میمن سمیت 9 افراد پر مقدمہ درج کرایا گیا تھا عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کی ضمانت مسترد ہونے کے باعث ملمان عدالت سے فرار ہو گئے۔ وکیل نے مزید بتایا کہ ہمارا کیس مضبوط ہے کوشش ہے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم ہو سکے۔