واشنگٹن( نیوزڈیسک) پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدے سے متعلق مذاکرات کی کامیابی کے بعد ٹیرف ڈیل طے پا گئی۔

اس حوالے سے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے معاون امریکی وزیرخزانہ رابرٹ کپروتھ سے ملاقات کی جس میں ورچوئل اثاثوں کی ریگولیشن سے متعلق قانون سازی پر بریفنگ دی گئی۔

محمد اورنگزیب نے امریکی کمپنیوں کو تیل، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں امریکی حکام سے مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا۔

دولت مشترکہ وزرائے خزانہ اجلاس سے خطاب میں محمد اورنگزیب نے موسمیاتی فنانسنگ کی اہمیت اور لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سلیمان الجاسر سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے موٹر وے Six کے دو حصوں کی فنانسنگ کی منظوری پر اظہار تشکر کیا، پولیو کے خاتمے اور تیل فراہمی کے منصوبوں میں مزید تعاون پر بھی اتفاق کیا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایف سی کے ریجنل نائب صدر اور سٹی بنک کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب خزانہ محمد اورنگزیب نے

پڑھیں:

 وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی وفد  کے ہمراہ اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سے  اہم ملاقات

واشنگٹن ڈی سی( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے وفد کے ہمراہ اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ایس ڈی بی) کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر کے ساتھ  ملاقات کی ۔

یہ ملاقات امریکی دارالحکومت میں ان کے سرکاری دورے کے پہلے دن ہوئی، جہاں وہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے پہنچ چکے ہیں۔

ملاقات میں پاکستان کی معاشی استحکام اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر الجاسر نے پاکستان کے ساتھ جاری شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

قاہرہ میں دھماکہ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف معاہدے پر کامیاب مذاکرات
  • پاکستان کی امریکی کمپنیوں کو تیل، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی معاون وزیر خزانہ سے ملاقات
  • واشنگٹن :محمد اورنگزیب کی آئی ایف سی عہدیدار سے ملاقات
  •  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی وفد  کے ہمراہ اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سے  اہم ملاقات
  • وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک اجلاسوں میں شرکت کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے
  • وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب واشنگٹن پہنچ گئے
  • وفاقی وزیر خزانہ آئی ایم ایف اورورلڈ بینک کےسالانہ اجلاس میں شرکت کےلیے امریکا پہنچ گئے
  • آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے سالانہ اجلاس؛ وفاقی وزیر خزانہ سینئٹر اورنگزیب امریکہ پہنچ گئے