2025-11-28@12:55:06 GMT
تلاش کی گنتی: 159688
«خزانہ محمد اورنگزیب نے»:
پنجاب اسمبلی کا اجلاس شدید سیاسی گرما گرمی اور الزامات کی گونج میں لڑکھڑا گیا۔ اپوزیشن لیڈر معین قریشی نے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جعلی مقدمات اور کمزور ثبوتوں کی بنیاد پر ان کی جماعت کے ایم پی ایز کو نااہل کیا گیا،بائیکاٹ کے باوجود 5 فیصد ووٹ لے کر ایوان تک پہنچنے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے بعد ایوان کے باہر بھی کشیدگی، اپوزیشن کے 2 ارکان کی رکنیت معطل معین قریشی نے کہا کہ ملک نازک مرحلے سے گزر رہا ہے، کے پی اور بلوچستان میں افغان عناصر بھارت کے پراکسی کے طور پر مداخلت کررہے ہیں اور جب...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر اعظم نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس ریٹ کم کرنے کی ہدایت کردی ، جس کے بعد ٹیکس ریٹ کم کرنے کے اقدامات پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار سے خطاب میں بتایا کہ وزیر اعظم شہبازشریف نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس ریٹ کم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس ریٹ کم کرنے کے اقدامات پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ راشد لنگڑیال نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق بڑی کمپنیوں پر عائد...
اپنے ایک بیان میں کُردستان ورکرز پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ میں، شام میں گزشتہ برس 10 مارچ کو جولانی رژیم اور کُرد فورسز کے درمیان ہونے والے معاہدے کی حمایت کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ کُردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے رہنماء "عبدالله اوجلان" نے کہا کہ میں، شام میں گزشتہ برس 10 مارچ کو جولانی رژیم اور کُرد فورسز کے درمیان ہونے والے معاہدے کی حمایت کرتا ہوں۔ اس معاہدے پر عمل ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ SDF کے نام سے معروف کُرد فورس کا شامی فوج میں ضم ہونا ایک اہم مسئلہ ہے، تاہم کُردوں کے زیر انتظام علاقوں کی سیکورٹی سنبھالنے والے "آسایش" نامی ادارے کو اپنا کام جاری رکھنا چاہئے۔ یاد رہے کہ سیرین...
اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی صحت اور ان سے ملاقات نہ کرانے پر پی ٹی آئی نے آج بھی سینیٹ میں شدید احتجاج کیا، اجلاس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کراؤ کی نعرہ بازی بھی کی گئی۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ جب تک وفاقی وزیر بانی پی ٹی آئی سے متعلق جواب نہیں دیں گے تو اجلاس نہیں چلنے دیں گے، جس پر چیئرمین سینیٹ...
چولستان (نیوزڈیسک) صحرائے چولستان میں اونٹوں کو لاحق خطرناک بیماری کی تشخیص ہوگئی۔فرانزک رپورٹ کےمطابق اونٹوں میں پاسٹوریلا ملٹوسیڈا نامی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جسے مقامی زبان میں گل گھوٹو بھی کہاجاتا ہے،گل گھوٹو کے باعث متاثرہ جانور تیز بخار، نزلہ، سانس پھولنے اور سوجن جیسی علامات ظاہر کرتے ہیں۔لائیو سٹاک ماہرین کا کہنا ہےکہ گل گھوٹو کےدوران گلے کےغدود بڑھ جاتے ہیں، جس کے باعث جانور کو شدید سانس کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے،یہی بیماری بعض اوقات اونٹ کی اچانک موت کا سبب بھی بن جاتی ہے۔ اسپیشل سیکرٹری لائیو اسٹاک جنوبی پنجاب اسد نعیم کےمطابق چولستان میں اب تک 21 ہزار 175 اونٹوں کا معائنہ مکمل کیا جا چکا ہے، جبکہ بیماری کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کرکٹ میں اچھا وقت بہت مختصر ہوتا ہے اور کھلاڑی کو اسی مختصر لمحے کو بھرپور انداز میں جینا چاہیے۔سابق انگلش کپتان کیون پیٹرسن کے یوٹیوب چینل پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میدان میں جب شائقین اُن کا نام لے کر پکاریں تو وہ احساس الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نمائندگی ہمیشہ ان کا خواب رہا ہے اور وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ آج یہ خواب حقیقت بن چکا ہے۔انٹرویو کے دوران کیون پیٹرسن نے مزاحیہ انداز میں...
فائل فوٹو پشاور کے علاقے بورڈ بازار تاج آباد میں فائرنگ سے باپ جاں بحق اور دو بیٹے زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص مدرسے میں پڑھاتا تھا، مقتول کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کینٹ ڈویژن نے تفتیشی افسران کے ہمراہ جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، تفتیشی ٹیم نے اہم شواہد اکٹھے کر لیے۔
آسٹریلیا(ویب ڈیسک) لووی انسٹیٹیوٹ نے ایشیا پاور انڈیکس 2025 جاری کردیا۔سفارتی اثر و رسوخ میں سب سے زیادہ 2.3 فیصد،دفاعی صلاحیتوں میں1.1 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ۔ عالمی سطح پرایک بارپھر پاکستان کی سفارتی اوردفاعی کامیابیوں کا اعتراف کرلیاگیا،لووی انسٹیٹیوٹ نے پاکستان کو ایشیا کی سولہویں بڑی طاقت قرار دے دیا، ایک سال کے دوران سفاری میدان میں سب سے زیادہ دو اعشاریہ تین فیصد اور دفاعی صلاحیتوں میں ایک اعشاریہ ایک فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مستقبل کے وسائل کے لحاظ سے پاکستان ایشیا کی پانچویں بڑی طاقت ہے۔ لووی انسٹیٹیوٹ کےمطابق گزشتہ سال کی نسبت پاکستان نے معاشی تعلقات اور ریزیلینس میں بھی بہتری دکھائی،پاکستان کے تجارتی پارٹنرزمیں چین، یورپی یونین اور متحدہ عرب امارات سرفہرست ہیں،...
نیپال نے نیا 100 نیپالی روپے کا نوٹ جاری کیا ہے جس پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’اندازہ نہیں ہوا کہ کیا کر رہا ہوں‘، نیپال میں بھارتی پرچم تھامنے والے پاکستانی ریپر نے معافی مانگ لی بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ نوٹ پر ترمیم شدہ نقشہ چھاپا گیا ہے۔ اس نقشے میں کالاپانی، لیپولیکھ اور لمپیادھورا کو نیپال کی حدود کا حصہ دکھایا گیا ہے۔ یہ وہ علاقے ہیں جنہیں بھارت اپنا علاقہ قرار دیتا ہے۔ نیپال راشٹرا بینک کے مطابق نئے نوٹ میں سیکیورٹی فیچرز کو مزید بہتر بنایا گیا ہے تاکہ اس کی تصدیق اور استعمال زیادہ مؤثر ہو سکے۔ یہ نوٹ سابق گورنر مہا پرساد ادھیکاری کے دستخطوں کے ساتھ جاری کیا...
امریکی شہریوں کے غیر ملکی شریک حیات کو گرین کارڈ انٹرویوز کے دوران گرفتار کر لیا گیا ہے، جس سے کئی نئے شادی شدہ جوڑوں کی امریکی زندگی میں امیدیں ادھوری رہ گئیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق 12 نومبر سے سان ڈیاگو کے امیگریشن دفتر میں درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا، جن پر ویزا قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات بھی لگائے گئے۔ گرین کارڈ، یا مستقل رہائش کارڈ، غیر ملکی کو امریکا میں مستقل طور پر رہنے اور کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ تاہم سان ڈیاگو میں ہونے والے انٹرویوز نے نئے شادی شدہ جوڑوں کی توقعات کے برعکس نتیجہ دیا۔ گرفتار شدگان میں برطانوی اور جرمن شہری، اور حتیٰ کہ 5 ماہ کے بچے کی...
راولپنڈی (نیوزڈیسک) خصوصی سیکیورٹی پلان غیر معینہ مدت تک نافذ العمل رہے گا، جیل کے راستوں پر5 پکٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہیگی۔اڈیالہ جیل راولپنڈی کی بیرونی سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا، فیصلہ امن و امان کی صورتحال اور متوقع خطرات کے پیش نظر کیا گیا، جیل کے راستوں پر پانچ پکٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ۔ اڈیالہ جیل کی بیرونی سیکورٹی کے لیئے پولیس نفری داہگل ناکہ، گیٹ ون، گیٹ پانچ، فیکٹری ناکہ اور گورکھ پور پر تعینات ہو گی۔ ڈیوٹی دو شفٹوں میں تقسیم کردی گئی۔ بارہ تھانوں کے ایس ایچ اوز ،خواتین پولیس افسر، آر ایم پی فورس، سمیت سات سو سے زائد اہلکار و افسر تعینات...
صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں میجر جنرل نکولس ثابت نے کہا کہ گزشتہ ہفتوں میں اسرائیل نے جن مکانات کو نشانہ بنایا، لبنانی فوج اور یونیفل فورسز کے مشترکہ معائنے سے یہ بات سامنے آئی کہ وہ مکمل طور پر ہتھیاروں سے خالی تھے۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ کئی مہینوں سے جنوبی لبنان کی سرحدوں پر جاری کشیدگی کے دوران، دریائے لیطانیہ کے جنوبی سیکٹر میں تعینات لبنانی فوج کے کمانڈر میجر جنرل "نکولس ثابت" نے کہا کہ اسرائیل نے اب تک حزب الله کے ہتھیاروں کی منتقلی کے دعوے کو ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا...
فافن نے 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات مجموعی طور پر بہتر قرار دے دیئے، رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) فافن نے 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کردی، جس میں مجموعی طور پر انتخابی انتظامات کو بہتر قرار دیا گیا ہے تاہم انتخابی مہم کی خلاف ورزیوں اور نتائج میں شفافیت کے خلا کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ضمنی انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا جبکہ زیادہ تر حلقوں میں ٹرن آؤٹ 50 فیصد سے بھی کم ریکارڈ کیا گیا۔ فافن نے 122 مبصرین کو تعینات کیا جنہوں نے 373 پولنگ اسٹیشنز کا مشاہدہ کیا۔فافن کی رپورٹ میں...
اسلام ٹائمز: مغربی کنارے کی تاریخ مختلف قسم کے نشیب و فراز سے بھری پڑی ہے اور وہ غاصب صیہونی رژیم کے ظلم و ستم سے لہو لہو ہے۔ 7 اکتوبر 2023ء کے دن طوفان الاقصی آپریشن اور اس کے بعد غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک صیہونی فوج نے مغربی کنارے کو بارہا جارحیت اور بربریت کا نشانہ بنایا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اس دوران تقریباً 1 ہزار فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں۔ صرف اکتوبر 2023ء سے 2024ء کے آخر تک غاصب صیہونی فوج نے 1860 مرتبہ مغربی کنارے پر جارحیت کی ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکثر مواقع پر صیہونی فوجیوں نے غیر قانونی شدت پسندی کا مظاہرہ...
وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس مقرر کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔کیس کی سماعت 3 دسمبر کو ہوگی، جس کے لیے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل دو رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے ارشد شریف کے قتل پر از خود نوٹس لیا تھا، تاہم 27ویں آئینی ترمیم کے بعد اس نوعیت کے تمام از خود نوٹس کیسز کی سماعت کا اختیار آئینی عدالت کو منتقل ہو چکا ہے۔اسی قانونی تبدیلی کے تحت یہ مقدمہ بھی اب وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار میں آ...
آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والا پاک بھارت مباحثہ پاکستانی طلبا نے واضح برتری سے اپنے نام کرلیا ہے۔ مباحثے کا موضوع یہ تھا کہ بھارتی پالیسی پاکستان کے لیے واقعی قومی سیکیورٹی کا معاملہ ہے یا پھر یہ عوامی جذبات بھڑکانے کے لیے ایک سیاسی نعرہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر احسن اقبال کی بڑی کامیابی، آکسفورڈ یونین کے تاریخی مکالمے میں اپنا مؤقف منوا لیا پاکستانی ٹیم کی قیادت اسٹوڈنٹس یونین کے صدر موسیٰ ہراج نے کی، جبکہ بھارتی طلبا مباحثے کے دوران پوچھے گئے اہم سوالات کا تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔ ڈیبیٹ ہال میں ووٹنگ کے دوران پاکستانی ٹیم کو 106 اور بھارتی ٹیم کو صرف 50 ووٹ ملے۔ نتیجتاً پاکستانی طلبا نے پاک بھارت...
دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںپروگرام دین و دنیا عنوان: الحاد اور اس کی اقسام مہمان: حجہ الاسلام و المسلمین سید زائر نقوی میزبان: محمد سبطین علوی موضوعات گفتگو: الحاد کی اقسام سائنسی الحاد کیا ہے الحاد کے موضوع پر مطالعاتی منابع خلاصہ گفتگو الحاد کی بنیادی اقسام میں نظری الحاد (خدا کے وجود کا انکار)، عملی الحاد (زندگی میں خدا کو غیر مؤثر سمجھنا)، سائنسی الحاد (سائنس کو...
پشاور: ملائیشیا میں دو الگ ٹریفک حادثات میں رستم سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق نوجوانوں محمد کاشف اور فاروق کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد وطن لائی گئیں۔ دونوں کی نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ رستم میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کے دوران فضاء سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار دکھائی دے رہی تھی، مرحومین کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔
کراچی: پاکستان ہندو کونسل کے زیر اہتمام تین روزہ احتجاجی سلسلے کے دوسرے مرحلے میں سوامی نارائن مندر پر بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان ہندو کونسل کی اعلیٰ قیادت سمیت سول سوسائٹی، اسٹوڈنٹس اور میڈیا کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ چیف کوآرڈینیٹر کرشن ساگر نے میڈیا کو بتایا کہ سرپرست اعلیٰ پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کی ہدایت پر آج دوسرے دن بھی سندھ کی ہندو برادری سراپا احتجاج ہے، بھارتی وزیر دفاع کا بیان ہمارے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیرِ دفاع کے اشتعال انگیز بیان کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں، دیہاتوں اور گلی محلوں میں طلبہ، اساتذہ اور شہریوں کی...
اسلام آباد: ملک میں پھر سے مہنگائی میں اضافے کی رفتار بڑھتی جا رہی ہے، حالیہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار مہنگائی میں 0.73 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی 4.32 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ حالیہ ہفتے 14 اشیاء ضروریہ مہنگی ہوئیں اور 12 کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی بارے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 28 فیصد، پیاز 10فیصد اور آلو 4.58 فیصد تک سستے ہوئے جبکہ نمک، دال چنا، لہسن، انڈے اور آٹا بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق...
صوابی: باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں ایک جوڑے کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ اسپتال کے ترجمان کے مطابق والدین کا تعلق صوابی کے علاقے سلیم خان سے ہے، ماں اور تمام بچے صحت مند ہیں، بچوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، بچوں کی پیدائش بغیر آپریشن (نارمل ڈیلیوری) کے ہوئی۔ انچارج نیونٹل کیئر یونٹ ڈاکٹر عنایت اللہ کے مطابق چاروں بچے 21 روز تک انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج رہے، چاروں بچے اب ایک ماہ کے ہوچکے ہیں۔ بچوں کے والد مقصود علی نے کہا کہ ایک ساتھ چار بچوں کی پیدائش پر بے حد خوش ہوں، بی کے ایم سی انتظامیہ اور ڈاکٹرز کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
عمران خان کی صحت پر تشویش ہے، علیمہ خان کا محکمہ داخلہ اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) عمران خان کی صحت پر تشویش کے حوالے سے علیمہ خان نے صوبائی محکمہ داخلہ اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط لکھا، جس میں عمران خان کی صحت اور حفاظت پر شدید خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔خط میں علیمہ خان نے کہا ہے کہ 4 نومبر کے بعد اہل خانہ کی عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ عمران...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ علاقائی رابطوں کو فروغ دیے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے اور ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشتگردی ہے جس کا مل کر مقابلہ ناگزیر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان 30ویں ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کی میزبانی کے لیے تیار اسحاق ڈار نے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی وزرائے خارجہ کونسل کے 29ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خطے میں علاقائی رابطوں، پائیدار ترقی اور مشترکہ اقتصادی مواقع کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اپنے خطاب میں وزیر خارجہ نے قازقستان کے وزیر خارجہ یرمیک کوشربائیف کو منصب سنبھالنے اور اجلاس کی میزبانی پر مبارکباد دی جبکہ ایران کے وزیر خارجہ سید...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن پر مشاورت جاری ہے، مل کر گیس پائپ لائن کا حل نکالیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ ڈاکٹرعلی لاریجانی کے بلینک چیک والے بیان کا خیرمقدم کیا گیا، پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن پر مشاورت جاری ہے، پاکستان اور ایران مل کر گیس پائپ لائن کا حل نکالیں گے ، بھارت مقبوضہ وادی میں جبری اقدامات کا خاتمہ اورایسے تمام قیدیوں کو رہا کرے، ، متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کیلئے کوئی نئی ویزا پابندی نہیں لگائی، یو اے ای میں پاکستانی سفیر شفقت علی خان نے بھی پابندی کی تردید کی۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے...
بانی پی ٹی آئی کی جیل میں طبیعت خراب ہونے سے متعلق چلنے والی خبروں کے بعد اڈیالہ جیل ذرائع نے صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عمران خان مکمل طور پر صحتمند اور محفوظ ہیں، جہاں ان سے ملاقاتیں جیل قوانین کے مطابق کرائی جارہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:کیا سہیل آفریدی مفاہمت کے رستے پر چل پڑے، کتنا آگے جا سکیں گے؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان مکمل طور پر محفوظ اور صحت مند ہیں، اور جیل میں ان سے ہونے والی ملاقاتیں جیل مینوئیل کے مطابق باقاعدگی سے کرائی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جیل کی حدود میں آنے والا ہر شخص عمران خان...
ملک میں حالیہ ہفتے 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی سالانہ شرح 4.32 فیصد تک پہنچ گئی
ملک میں حالیہ ہفتے 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی سالانہ شرح 4.32 فیصد تک پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) ملک میں پھر سے مہنگائی میں اضافے کی رفتار بڑھتی جا رہی ہے، حالیہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار مہنگائی میں 0.73 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی 4.32 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔حالیہ ہفتے 14 اشیاء ضروریہ مہنگی ہوئیں اور 12 کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی بارے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 28 فیصد، پیاز 10فیصد اور آلو...
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون میں صحافیوں کی بہادری تاریخ کا روشن باب ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزی جہاں کہیں ہو صحافی مظلوموں کی آواز بن کر سامنے آتے ہیں، آزاد میڈیا معاشرے کو زندہ اور باشعور رکھتا ہے، صحافت کو دبانا دراصل معاشرے کو اندھا اور گونگا کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے کنونشن اور ایوارڈ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی معاشرے میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرتے ہیں، ظلم اور جبر کے مقابلے میں سب سے پہلے صحافی ہی سچ کی آواز بن کر سامنے آتے ہیں، سانحہ...
امریکا میں فائرنگ، تاجکستان میں ڈرون حملے کی ذمہ دار افغان حکومت ہے، ترجمان دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز ا سلام آباد (سب نیوز) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا میں فائرنگ کا واقعہ دہشت گردی کی عالمی سطح پر واپسی کو ظاہر کرتا ہے، تاجکستان میں تین چینی باشندوں کی ہلاکت کی ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے۔ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا میں فائرنگ کا واقعہ افسوسناک ہے، پاکستان اس واقعے کی مذمت کرتا ہے، ہماری ہمدردیاں جاں بحق افراد کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ واشنگٹن واقعہ عالمی سطح پر دہشت گردی کی واپسی کو ظاہر کرتا ہے عالمی برادری افغان دہشت گردی...
اپنے ایک جاری بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات صیہونی رژیم کی خطے میں افراتفری پھیلانے کی پالیسی کا تسلسل ہیں کہ اس وقت جس کا نشانہ ہمارا برادر عرب ملک بنا ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شام کے دارالحکومت "دمشق" کے مضافاتی علاقے "بیت جن" پر صیہونی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ اسی سلسلے میں فلسطین کی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" نے کہا کہ بیت جن کے خلاف صیہونی جارحیت ظاہر کرتی ہے کہ یہ رژیم ہمارے خطے میں عدم استحکام اور شرارت کا منبع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل، جنگ کے دائرے کو وسیع کرنا چاہتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم بیت جن...
حسن خیل میں گیس پائپ کو دھماکے سے اڑانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی پشاور تھانے میں مقدمہ متنی ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں دہشت گردی کے دفعات سمیت خوف و ہراس پھیلانے سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ مقدمے کے متن کے مطابق دہشت گروں نے تخریب کاری کے لیے گیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے اڑایا، ایک دھماکا ریمورٹ کنٹرول ہوا اور دوسرا پائپ کے ساتھ بارودی مواد نصب تھا۔ گیس پائپ لائن پر دھماکا 26 نومبر کو ہوا تھا، دھماکے سے پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل ہوئی تھی۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکینِ قومی اسمبلی نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، پارلیمانی رابطوں اور بانی پاکستان تحریک انصاف سے اہلِ خانہ و پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وی نیوز نے ملاقات میں شریک پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ سے رابطہ کیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ ملاقات میں کیا بات ہوئی اور اسپیکر قومی اسمبلی نے کیا یقین دہانی کرائی؟ یہ بھی پڑھیں: اسپیکر ایاز صادق سے اپوزیشن وفد کی ملاقات، سیاسی مذاکرات اور باہمی روابط پر گفتگو وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے بتایا کہ ملکی اور غیر ملکی میڈیا میں...
پاکستانی ایئرلائن ’فلائی جناح‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 10 دسمبر 2025 سے کراچی اور جدہ کے درمیان روزانہ نان اسٹاپ پروازیں شروع کر رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ نئی سروس نہ صرف ایئرلائن کے بڑھتے ہوئے بین الاقوامی نیٹ ورک کو مزید مضبوط بنائے گی بلکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان براہِ راست فضائی رابطہ بھی بہتر کرے گی۔ ایئرلائن کا کہنا ہے کہ نئی پرواز دونوں ممالک کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو زیادہ سہولت اور بہتر شیڈول فراہم کرے گی، جب کہ عمرہ و زیارت کے سفر کرنے والوں کے لیے بھی یہ نیا روٹ انتہائی فائدہ مند ثابت ہو گا۔ یہ بھی پڑھیں:فلائی جناح نے دبئی اور لاہور کے درمیان براہ...
علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور دیگر حکام کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا .جس میں سابق وزیراعظم کے لیے ہفتے میں دو بار ملاقاتوں کا شیڈول بحال کیا گیا تھا۔یہ درخواست اس وقت دائر کی گئی جب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کئی دیگر پی ٹی آئی ارکان کے ہمراہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر رات بھر دھرنا...
پشاور(نیوزڈیسک) تھانہ پشتخرہ کی حدود میں فائرنگ،مقامی عالم دین قتل کردیاگیا۔پشاور تھانہ پشتخرہ کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے،جس میں مقامی عالم دین قتل، 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرارہوگئے،مولوی عزت اللہ گاڑی میں ساتھیوں سمیت سوار تھے،پولیس نےعلاقےکوگھیرے میں لےکرتحقیقات کا آغازکردیا،جبکہ فرارملزمان کی تلاش کےلیےآپریشن جاری ہے۔
مومنہ اقبال نے 2018 میں ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور اپنی بہترین اداکاری کے باعث متعدد کامیاب ڈراموں میں کام کر چکی ہیں پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کر کے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کر دیا۔ اداکارہ مومنہ اقبال کی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر میں کچھ لمحات ایسے بھی تھے جن میں وہ ایک شخص کا ہاتھ تھامے نظر آرہی تھیں جبکہ اس شخص کا چہرہ جان بوجھ کر چھپایا گیا تھا جس سے ان کی ممکنہ منگنی کا تاثر ملا۔ تصاویر میں مومنہ اقبال کے ہاتھ میں ایک خوبصورت انگوٹھی بھی دیکھی گئی اور تقریب کے انتظامات پر اپنی فیملی کے ساتھ ساتھ ایک خاص شخص کا...
میری تصاویر چلا کر جھوٹ بولا گیا جبکہ اسلام بھی اس کی اجازت نہیں دیتا،اداکارہ معروف پاکستانی اداکارہ شگفتہ اعجاز نے وزن کم کرنے کیلئے ذیابیطس ٹائپ 2 کی دوا اوزمپک استعمال کرنے کی تردید کردی۔ نجی ٹی وی شو میں اینکر نے اداکارہ سے ایک بار پھر وزن کم کرنے سے متعلق سوال کیا تو جواب میں شگفتہ اعجاز نے کہا کہ میں اس بات پر حیران ہوں کہ ہمارے لوگ کتنے فارغ ہیں جو جھوٹی باتوں پر یقین کرلیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی اوزمپک استعمال نہیں کی اور جن لوگوں نے یہ دعوی کیا ہے کہ میں نے دوا کھا کر وزن کم کیا تو میں جلد ان کے خلاف قانونی ایکشن لوں...
وادیِ تیراہ میں خوارج کی بڑھتی دہشت گردانہ سرگرمیوں نے پشاور کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج نے ایک بار پھر وادی تیراہ کے نیٹ ورکس کے ذریعے پشاور پر دہشتگردانہ حملے شروع کر دیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تیراہ اور پشاور کا درمیانی فاصلہ تقریباً 70 کلومیٹر اور سفر کا وقت صرف دو گھنٹے ہے.24 نومبر کوپشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر حملے میں ملوث افغان خوارجیوں نے تیراہ کا راستہ ہی اپنایا۔ذرائع نے بتایا کہ 25 نومبر کو حسن خیل، پشاور میں گیس پائپ لائن آئی ای ڈی سے تباہ کرنے والے خوارجی بھی وادی تیراہ سے آئے. ماضی میں خارجی حکیم اللہ محسود کا مرکز طویل عرصہ تک تیراہ میں قائم رہا،...
جنوبی ایشیا کے تین ممالک تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور سری لنکا میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی ہے، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 256 تک جاپہنچی ہے۔ تینوں ممالک میں بڑے پیمانے پر انفرا اسٹرکچر متاثر ہوا ہے اور سینکڑوں خاندان بے گھر ہوکر عارضی پناہ گاہوں میں منتقل ہوگئے ہیں۔ تھائی لینڈ میں سیلابی صورتحال مزید بگڑ گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 87 ہوچکی ہے۔ ملک کے جنوب مشرقی حصے گزشتہ ہفتے سے مسلسل بارشوں کی زد میں ہیں، جن میں ملائیشا، فلپائن اور ویتنام بھی شامل ہیں۔ سری لنکا میں سمندری طوفان دتوا کے باعث شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے صورتحال سنگین کردی ہے۔ حکام کے مطابق...
پشاور: حسن خیل میں گیس پائپ کو دھماکے سے اڑانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی پشاور تھانے میں مقدمہ متنی ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں دہشت گردی کے دفعات سمیت خوف و ہراس پھیلانے سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ مقدمے کے متن کے مطابق دہشت گروں نے تخریب کاری کے لیے گیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے اڑایا، ایک دھماکا ریمورٹ کنٹرول ہوا اور دوسرا پائپ کے ساتھ بارودی مواد نصب تھا۔ گیس پائپ لائن پر دھماکا 26 نومبر کو ہوا تھا، دھماکے سے پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل ہوئی تھی۔
---فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پوری قوم کو غیرقانونی دھرنوں اور لشکر کشی کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران پرویز رشید نے کہا کہ طاقت کے ذریعے مطالبے قبول نہیں، قانون کا راستہ اپنائیں، سڑکوں پر لشکرکشی سے ملک انتشار کی طرف جائے گا، ملاقاتیں صرف عدالتی حکم کے تحت ہی ہونی چاہئیں۔سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کو پارٹی ہیڈکوارٹر بنانا غیرقانونی سمجھا گیا، دھرنوں اور شورشرابے سے عدلیہ کا راستہ بند نہیں کیا جا سکتا۔ ایسا کونسا راستہ بچا ہے جس کے بعد میں اپنے لیڈر سے ملاقات کر سکوں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخواوزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے...
— فائل فوٹو اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکینِ قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔ایاز صادق سے ملاقات کرنے والوں میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس، فیصل جاوید خان، اسد قیصر، بیرسٹر گوہر، اقبال آفریدی اور عاطف خان شامل تھے۔ان کے علاوہ، ڈاکٹر امجد علی، لطیف کھوسہ اور جمال احسن خان بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے ایاز صادق نے اپوزیشن کے اراکین کو اپنے چیمبر میں خوش آمدید کہا۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارا سیاست سے بڑا آپس میں بھائی چارے اور رواداری کا رشتہ ہے۔ 2014ء سے آپ بھائیوں سے رابطے میں ہوں۔ایاز صادق نے کہا کہ ’سیاست ساری عمر نہیں ہوتی، یہ ختم ہو جاتی ہے، اراکینِ اسمبلی کا...
کولاج فوٹو: فائل راولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان جیل میں محفوظ اور صحت مند ہیں۔جیل ذرائع کے مطابق ہفتہ میں ایک بار بانیٔ پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات بھی کروائی جاتی ہے، اڈیالہ جیل میں ایک بیرک کے 6 کمرے بانیٔ پی ٹی آئی کے زیرِ استعمال ہیں، بانیٔ پی ٹی آئی کو ٹی وی اور اخبار کی سہولت موجود ہے۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو ہفتہ میں ایک بار باہر سے کھانا منگوانے کی اجازت ہے، باہر سے دیسی مرغی اور مچھلی میں منگوائی جاتی ہے، بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقاتیں جیل مینوئیل کے مطابق کروائی جاتی...
---فائل فوٹو صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے آج طلب کیا گیا قومی اسمبلی کا اہم اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے سبب ملتوی کرنا پڑ گیا۔اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر ِصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن رکن اور پی ٹی آئی کے رہنما محبوب جان نے کورم کی نشاندہی کی۔اسپیکر ایاز صادق کے گنتی کے حکم پر اراکین کی گنتی کی گئی پر کورم پورا نہ نکلا۔اسپیکر نے کورم پورا ہونے تک قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا۔حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کی تعداد قومی اسمبلی میں 240 ہے جبکہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے کورم کے لیے 84 ارکان کی ایوان میں موجودگی ضروری ہے۔یاد رہے کہ 22 نومبر کو...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ اڈیالہ جیل کو پارٹی ہیڈکوارٹر بنانا غیرقانونی سمجھا گیا ہے اور ملاقاتیں صرف عدالتی حکم کے تحت ہونی چاہیے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہاکہ طاقت کے ذریعے مطالبے قبول نہیں، قانون کا راستہ اپنائیں، سڑکوں پر لشکرکشی سے ملک انتشار کی طرف جائے گا، سڑکوں پرمقدمات لڑنے سے دہشتگردی کو فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملاقاتیں صرف عدالتی حکم کے تحت ہی ہونی چاہئیں، اڈیالہ جیل کو پارٹی ہیڈکوارٹر بنانا غیرقانونی سمجھا گیا، دھرنوں اور شورشرابے سے عدلیہ کا راستہ بند نہیں کیا جاسکتا۔ پنجاب آٹزم سکول...
(ویب ڈیسک)ایئرکرافٹ انجینئرز کے الاؤنسز میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، یہ اضافہ دسمبر کی تنخواہ کے ساتھ ادا کیا جائے گا،یہ اقدام انجینئرز کی خدمات کو تسلیم کرنے اور پیشہ ورانہ معیار میں بہتری لانے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ( پی آئی اے) کے ایئرکرافٹ انجینئرز کے الاؤنسز میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ترجمان کے مطابق ایئرکرافٹ انجینئرز کے الاؤنسز یکم نومبر 2025 سے بڑھا دیے جائیں گے اور یہ اضافہ دسمبر کی تنخواہ کے ساتھ ادا کیا جائے گا۔ پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا یاد رہے پی آئی اے بورڈ نے شعبہ انجینئرنگ کو مخصوص الاؤنس دینے کا فیصلہ...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ساری توجہ ایک ایسے مطالبے پر مرکوز ہے جسے قانون اجازت نہیں دیتا—یعنی اڈیالہ جیل میں کرپشن کیس میں سزا کاٹنے والے بانی پارٹی سے براہِ راست سیاسی رہنمائی لینا۔ اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اس طرزِ سیاست کے باعث صوبے کے عوام کو درپیش گورننس کے مسائل پس منظر میں چلے گئے ہیں۔ ان کے مطابق جیل میں موجود کسی قیدی سے سیاسی مشاورت نہ صرف جیل قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ صوبائی حکومت کی ترجیحات کو بھی بے نقاب کرتی ہے، جو امن، ترقی اور عوامی سہولتوں کے بجائے اسی بیانیے...
ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج ورچوئل اجلاس میں 29ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) وزرائے خارجہ کونسل (ECO-COM) میں حصہ لیا۔ مزید پڑھیں: ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی بحرین کے وزیرِ خزانہ و قومی معیشت سے ملاقات انہوں نے خطے میں رابطوں، ملٹی موڈل ٹرانسپورٹ کوریڈورز، پائیدار ترقی اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے تعاون کے لیے پاکستان کے عزم کو دوہرایا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اگلے سال 30ویں ECO-COM کی میزبانی کے منتظر ہے اور تمام رکن ممالک کو خوش آمدید کہے گا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن...
بھارتی اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت نے حال ہی میں کپل شرما کے شو کا حصہ نا بننے پر کھل کر بات کیی کہ وہ کبھی بھی کپل شرما کے شو کا حصہ کیوں نہیں بن سکیں۔ راکھی ساونت کے مطابق کپِل شرما انہیں اس خوف سے اپنے شو میں شامل نہیں کرتے کہ وہ انہیں اوور شائن کر دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ’کپل شرما اسی کو شو میں لاتا ہے جو اس کی چمچہ گیری کرتا ہے بھائی میں تیری چمچہ گیری کر لوں گی‘۔ یہ بھی پڑھیں: ‘ایلون مسک نے 5 لاکھ درہم کا لباس تحفے میں دیا’، دلچسپ دعوؤں سے بھرپور راکھی ساونت کی ویڈیو وائرل اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں نے کپل کو کتنی...
پاکستانیوں کو امارات کے ویزے نہ ملنے سے متعلق حکومت کی وضاحت سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) دفتر خارجہ نے عام شہریوں کو دبئی کے ویزا نہ ملنے سے متعلق سینیٹ کمیٹی میں وزارت داخلہ کی بریفنگ کو پرانا ریکارڈ قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے آج خارجہ آفس میں صحافیوں کو بریفنگ دی۔دبئی کے ویزا کی پاکستانیوں کے لیے بندش کے سوال پر انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ویزوں پر کوئی نئی پابندی عائد نہیں کی گئی، یو اے ای میں پاکستانی سفیر شفقت علی خان نے بھی ویزوں پر پابندی کی تردید کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر انداربی نے...
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبر پختونخوا کے عوام سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکے وزیراعلیٰ صرف اڈیالہ کا مجاور بننے کے لیے منتخب ہوئے ہیں اور عوامی مسائل سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اگر وزیراعلیٰ اڈیالہ کا مجاور بن کر دھمال ڈالنا چاہتے ہیں تو شوق سے ڈالیں، لیکن جلوس نکالنے آئے تو معاملہ مختلف ہوگا۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہماری اتحادی ہے اور جہاں بھی ضرورت ہوگی، انہیں اکاموڈیٹ کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اڈیالہ سے کبھی کوئی خیر کی خبر نہیں...
دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا میں فائرنگ کا حالیہ سانحہ عالمی سطح پر دہشت گردی کے دوبارہ سر اٹھانے کی نشاندہی کرتا ہے، جبکہ تاجکستان میں تین چینی شہریوں کی ہلاکت کی ذمہ داری براہِ راست افغان حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے میں ناکام ہے اور اسے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفترِ خارجہ نے واشنگٹن میں فائرنگ کے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس حملے کی سخت مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ یہ واقعہ خطرناک رجحان کی...
انہوں نے کہا کہ بانی چئیرمین اور بشریٰ بی بی ٹھیک اور صحت مند ہیں، بانی چئیرمین ہشاش بشاش ہیں، بانی چئیرمین اور ان کی اہلیہ کو ناحق قید کیا ہوا ہے، انہیں ان کے حقوق نہیں دیے جا رہے ہیں، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور اس پر ہمارے تحفظات بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چئیرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ کے حوالے سے بھارٹی میڈیا کے خبروں کو پروپیگنڈا قرار دے دیا۔ علی امین گنڈاپور نے ویڈیو بیان میں کہا کہ بھارتی میڈیا بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے غلط خبریں پھیلا کر ملک میں...
جدہ: اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے وائس چیئرمین اور قونصل جنرل کی صحافیوں سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز جدہ (خالد نواز چیمہ ) اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک اور قونصل جنرل پاکستان جدہ خالد مجید نے جدہ میں مقیم پاکستانی صحافیوں سے ملاقات کییہ ملاقات مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے زیر اہتمام قونصل جنرل کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب کے موقع پر ہوئی، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے نمائندگان، سماجی کاروباری شخصیات بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران کمیونٹی کے اہم مسائل، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے حکومتی اقدامات اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔صحافیوں نے بیرسٹر امجد ملک کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے...
اسلام آباد: عمران خان کی صحت پر تشویش کے حوالے سے علیمہ خان نے صوبائی محکمہ داخلہ اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط لکھ دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط لکھا، جس میں عمران خان کی صحت اور حفاظت پر شدید خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ خط میں علیمہ خان نے کہا ہے کہ 4 نومبر کے بعد اہل خانہ کی عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ عمران خان سے اہل خانہ اور وکلا کی فوری ملاقات کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں عمران خان کی سکیورٹی پر...
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت متحرک، مستحکم اور جامع کیپٹل مارکیٹ کے قیام کے لیے پُرعزم ہے جو معاشی توسیع کے لیے فنانسنگ، سرمایہ کاروں کی شمولیت میں اضافے اور جاری اسٹرکچرل اصلاحات کو تقویت دینے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔ وزیرِ خزانہ کی زیرِ صدارت فنانس ڈویژن میں کیپٹل مارکیٹ ڈیولپمنٹ کونسل (سی ایم ڈی سی) کے افتتاحی اجلاس میں پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کو مضبوط اور وسعت دینے سے متعلق روڈ میپ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن، پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سی ڈی سی، این سی سی پی ایل، پاکستان بزنس کونسل اور...
راولپنڈی: ممکنہ خطرات اور امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں اڈیالہ جیل کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کیلئے خصوصی سیکورٹی پلان نافذ العمل کردیا گیا ہے جو غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا، جیل کے راستوں پر پانچ پکٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ناکہ داہگل، گیٹ ون، گیٹ پانچ، فیکٹری ناکہ اور گورکھ پور پر بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، اہلکاروں کی ڈیوٹی بارہ بارہ گھنٹے کی دو شفٹوں میں تقسیم کی گئی ہے، 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور خواتین پولیس افسران و اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ جیل کی سکیورٹی کیلئے آر ایم پی فورس، پنجاب...
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے لاس اینجلس 2028 اولمپک گیمز کے لیے اولمپک سولیڈیریٹی اسکالرشپ ہولڈرز کا اعلان کردیا۔ اگلے اولمپک گیمز کی تیاری میں مدد کے لیے منتخب 8 کھلاڑیوں کو رواں سال ستمبر سے اگست 2028 تک آئی او سی اولمپک یکجہتی پروگرام کے ذریعے ہر سال ساڑھے 13 ہزار ڈالرز سالانہ فی کھلاڑی اسکالرشپ سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ The Pakistan Olympic Association proudly announces the Olympic Solidarity Scholarship holders for the Los Angeles 2028 Olympic Games. Scholarship support of USD 13,500 per anum /per Athlete has been provided through the IOC Olympic Solidarity Programme, pic.twitter.com/jCHaFztz3w — Pakistan Olympic Association (@NOCPakistan) November 28, 2025 اسکالرشپ حاصل کرنے والوں میں 4 مرد اور 4 خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔...
ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں لگنے والی خوفناک آگ پر دو روز بعد قابو پالیا گیا ہے، تاہم ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 128 تک جا پہنچی ہے، جب کہ اب بھی متعدد افراد لاپتا ہیں۔ متاثرہ عمارتوں میں امدادی کارروائیاں جمعے کے روز بھی جاری رہیں، جہاں اہلخانہ اپنے پیاروں کی تلاش میں ہسپتالوں کے چکر لگاتے رہے۔ بدھ کی دوپہر ضلع تائی پو کے وانگ فک کورٹ ہاؤسنگ اسٹیٹ میں آگ تیزی سے پھیلی اور 36 منزلہ آٹھ عمارتوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ تقریباً 40 گھنٹے بعد حکام نے آگ پر قابو پانے کا اعلان کیا۔ حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جس میں مرمتی کام کے دوران استعمال کیے گئے...
وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس کی سماعت 3 دسمبر کو کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل 2 رکنی بینچ مقدمے کی سماعت کرے گا۔ مزید پڑھیں: ارشد شریف قتل کیس از خود نوٹس، لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ کمیٹی کے سپرد واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ارشد شریف کے قتل پر از خود نوٹس لیا تھا، اور 27ویں آئینی ترمیم کے بعد ازخود نوٹس کے مقدمات وفاقی آئینی عدالت کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں...
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں افغان نژاد کا 2 امریکی نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر حملہ واضح طور پر دہشتگردی کی واردات ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندارابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں پیش آنے والا حملہ، جس میں 2 امریکی نیشنل گارڈ اہلکار جاں بحق ہوئے، واضح طور پر دہشتگردی کی ایک واردات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس حملے کی سخت مذمت کرتا ہے اور اسے امریکی سرزمین پر ایک ’قابلِ نفرت دہشتگرد کارروائی‘ قرار دیتا ہے۔ ترجمان کے مطابق مبینہ طور پر افغان شہری کے ملوث ہونے کی اطلاعات تشویش ناک ہیں۔ پاکستان نے جاں بحق فوجیوں کے...
وفاقی آئینی عدالت آئندہ ہفتے 3 بینچز کے ذریعے مقدمات کی سماعت کرے گی۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔ مزید پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت نے گندم کوٹہ کیس میں بڑا حکم جاری کردیا 2 رکنی بینچ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل، مختلف مقدمات کی سماعت انجام دے گا۔ بینچ 3 میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس کریم خان آغا شامل ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں چیف جسٹس امین الدین خان وفاقی آئینی عدالت
علی رامے: پنجاب حکومت نے صوبے میں ہاؤسنگ سوسائٹیز مینجمنٹ سسٹم پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو واضح ہدایات جاری کر دی ہیں۔ حکومتی احکامات کے مطابق نادرا بائیومیٹرک ویری فکیشن اور ای رجسٹری کے بغیر کسی قسم کی فائل ٹرانسفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکام کے مطابق متعدد نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جانب سے اب تک HSMS پر مطلوبہ عملدرآمد نہ ہونے کا سخت نوٹس لیا گیا ہے، جبکہ ڈی جی ہاؤسنگ اور دیگر ریگولیٹری اتھارٹیز کو غیرقانونی ٹرانسفرز، جعلی فائلوں اور ڈبل بیچنگ کی روک تھام کیلئے سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت اور اس کے بعد ہونے والی ہنگامہ آرائی کے کیس میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔انسدادِ دہشت گردی عدالت میں رامسوامی واقعے سے متعلق دو مقدمات کی سماعت ہوئی، جن میں نوجوان کی ہلاکت اور بعد ازاں ہونے والی توڑ پھوڑ شامل ہے۔عدالت نے لیاقت محسود کی دونوں مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔درخواست گزار کے وکیل حیدر فاروق جتوئی کے مطابق گارڈن تھانے میں ملزم پر دو مقدمات درج ہیں، جبکہ سیشن عدالت نے ان میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔پولیس کے مطابق...
کرکٹ مداح کل اس وقت حیران رہ گئے جب ایک مختصر مگر ذو معنی ٹوئٹ نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی۔ کرک انفو نے ویمنز لیگ کے آکشن کے دوران لکھا: ’’انوشکا شرما کو 45 لاکھ روپے میں جی جی نے خرید لیا‘‘—بس پھر کیا تھا، سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا طوفان آ گیا۔ بہت سے صارفین نے سمجھا کہ بات بالی ووڈ اسٹار اور سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کی ہو رہی ہے، لیکن حقیقت کچھ اور نکلی۔ یہ ٹوئٹ دراصل بھارتی ویمنز لیگ کی نیلامی میں شامل کرکٹر انوشکا شرما کے بارے میں تھی، جن کا نام اداکارہ سے ملتا ہے۔ مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والی یہ 22 سالہ ابھرتی ہوئی...
سپریم کورٹ نے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ عدالت 18 دسمبر 2025 سے 31 دسمبر 2025 تک بند رہے گی اور یکم جنوری 2026 کو دوبارہ کھلے گی۔ مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم پر عدالتی کارروائی، 4 ججز سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کو تیار نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات کے دوران سپریم کورٹ کے دفاتر کھلے رہیں گے اور ارجنٹ یا دیگر فکس مقدمات کی سماعتیں بھی کی جائیں گی تاکہ عدالت کے اہم امور متاثر نہ ہوں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں سپریم کورٹ موسم سرما کی تعطیلات نوٹیفکیشن...
وادیٔ تیراہ میں خوارج کی دوبارہ سرگرمیوں نے پشاور کے سیکیورٹی ماحول کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فتنۃ الخوارج نے ایک بار پھر تیراہ کے نیٹ ورکس کو استعمال کرتے ہوئے پشاور میں دہشت گردانہ کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ تیراہ سے پشاور کا فاصلہ محض 70 کلومیٹر اور دو گھنٹے کی مسافت ہونے کے باعث یہ خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 نومبر کو پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر ہونے والے حملے میں ملوث افغان شدت پسند تیراہ کے راستے ہی شہر میں داخل ہوئے تھے۔ اسی طرح 25 نومبر کو حسن خیل میں گیس پائپ لائن کو آئی ای ڈی کے ذریعے تباہ کرنے والے عناصر...
ذرائع کے مطابق 24 نومبر کو پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر حملے میں ملوث افغان خوارج نے تیراہ ہی کا راستہ اپنایا تھا۔ 25 نومبر کو حسن خیل، پشاور میں گیس پائپ لائن آئی ای ڈی سے تباہ کرنے والے خوارجی بھی وادی تیراہ ہی سے آئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وادی تیراہ میں خوارج کی بڑھتی دہشت گردانہ سرگرمیوں نے پشاور کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ فتنۃ الخوارج نے ایک بار پھر وادی تیراہ کے نیٹ ورکس کے ذریعے پشاور پر دہشت گردانہ حملے شروع کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تیراہ اور پشاور کا درمیانی فاصلہ تقریباً 70 کلومیٹر اور سفر کا وقت صرف 2 گھنٹے ہے۔ ذرائع کے مطابق 24 نومبر کو پشاور میں فیڈرل...
ابوظہبی: ابوظہبی ٹی10 لیگ کے اہم میچ میں کوئٹہ کیولری نے وسٹا رائیڈرز کو سپر اوور میں شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے کوالیفائر ون میں جگہ پکی کرلی۔ میچ کا فیصلہ آخری لمحوں میں ہوا جہاں لیام لیونگسٹن نے سپر اوور میں چھکا لگا کر ٹیم کو یادگار کامیابی دلائی۔کوئٹہ کی جانب سے محمد وسیم سب سے نمایاں رہے جنہوں نے محض 14 گیندوں پر 41 رنز کی ناقابلِ شکست جارحانہ اننگز کھیلی۔ اس سے قبل اینڈریز گوس نے 23 اور ایون لیوس نے چند اہم باؤنڈریز لگا کر ٹیم کو بہتر آغاز فراہم کیا۔ آخری اوورز میں وسیم کی دھواں دار ہٹنگ نے کوئٹہ کوپانچ وکٹوں کے نقصان پر 104رنز تک پہنچایا،ہدف کے تعاقب میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزن کم کرنے کی خواہش رکھنے والے افراد میں چیا سیڈز، جو عام طور پر تخم شربتی کے نام سے پہچانے جاتے ہیں، تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔روزمرہ خوراک میں ان بیجوں کا استعمال کبھی پانی میں بھگو کر کیا جاتا ہے اور کبھی دودھ کے ساتھ ملا کر ایک بھرپور ناشتہ تیار کیا جاتا ہے۔ لیکن اکثر لوگوں کے ذہن میں یہ سوال موجود رہتا ہے کہ دونوں میں سے وزن کم کرنے کیلئے زیادہ مؤثر طریقہ کون سا ہے اور کس صورت میں چیا سیڈز بہترین نتیجہ دیتے ہیں۔غذائیت کے ماہرین کے مطابق چیا سیڈز اور تخم بالنگا کو دیکھنے میں اکثر لوگ ایک جیسا سمجھ لیتے ہیں، حالانکہ دونوں کی غذائی تاثیر اور جسم...
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جاری ہونے والے ای چالان اور موٹر وہیکل آرڈیننس میں ہونے والی ترامیم کے خلاف دائر درخواست پر پیش رفت کرتے ہوئے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ جسٹس عدنان اقبال چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جہاں درخواست گزار طارق منصور ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ شہر کا ٹریفک نظام درہم برہم ہے، سڑکوں کی حالت خستہ ہے اور متعدد ٹریفک سگنلز بھی فعال نہیں، اس کے باوجود اب تک 93 ہزار سے زائد ای چالان جاری کیے جا چکے ہیں۔ درخواست گزار نے مزید بتایا کہ سندھ حکومت کے مطابق ای چالان کے جرمانوں سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ میں فلسطینیوں پر گزشتہ برسوں سے جاری بہیمانہ کارروائیوں نے نہ صرف خطے کو برباد کیا ہے بلکہ عالمی سیاست کی سیاہ حقیقتیں بھی پوری طرح بے نقاب کر دی ہیں۔اسرائیلی جارحیت کے دوران جو قوتیں پس پردہ صیہونی ریاست کو مدد فراہم کرتی رہیں، اب اُن کے اصل عزائم بھی سامنے آ رہے ہیں۔ تازہ ترین پیش رفت میں بھارت اور اسرائیل کے درمیان ایسا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آ گیا ہے جو فلسطینیوں کی نسل کشی کے دوران قائم ہوا تھا اور اب اسے مختلف معاہدوں اور تجارتی روابط کی صورت میں استحکام دیا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ تل ابیب میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام...
پاکستان کی فرنس آئل کی برآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں، اضافے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز پاکستان کی فرنس آئل کی برآمدات رواں سال تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں اور توقع ہے کہ آئندہ سال یہ مزید بڑھ سکتی ہیں۔ صنعتی ذرائع نے بتایا کہ رواں سال پاکستان کی فرنس آئل (فیول آئل) کی برآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں، توقع ہے کہ اگلے سال بھی یہ برآمدات اسی سطح پر رہیں گی یا اس میں مزید اضافہ ہوگا، کیونکہ حکومت نے اس پر مقامی ٹیکس بڑھا دیے ہیں اور بجلی گھر فرنس آئل کے بجائے صاف توانائی کے ذرائع استعمال کر رہے ہیں۔ تاجروں اور ماہرین...
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا میں فائرنگ کا واقعہ دہشت گردی کی عالمی سطح پر واپسی کو ظاہر کرتا ہے، تاجکستان میں تین چین باشندوں کی ہلاکت کی ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے، افغانستان اپنی سرزمین سے دہشت گردی روکے۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا میں فائرنگ کا واقعہ افسوس ناک ہے، پاکستان اس واقعے کی مذمت کرتا ہے، ہماری ہمدردیاں جاں بحق افراد کے ساتھ ہیں۔ واشنگٹن واقعہ عالمی سطح پر دہشت گردی کی واپسی کو ظاہر کرتا ہے عالمی برادری افغان دہشت گردی کو روکنے کے لیے اقدامات کرے، ہلاک فوجی کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردری کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں ںے...
کراچی: سندھ رینجرز نے پہلوان گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے نجی کمپنی کی کیش وین لوٹنے کی واردات میں ملوث ایک ملزم کو گرفتارکرلیا۔ گرفتار ملزم نے 2021 میں اپنے چھوٹے بھائی اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آئی آئی چند ریگر روڈ پر نجی کمپنی کی کیش وین سے 20 کروڑ 50 لاکھ کی رقم لوٹی تھی۔ ترجمان کے مطابق سندھ رینجرزنے خفیہ معلومات کی بنیاد پر پہلوان گوٹھ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی اسلحہ کی خرید و فروخت، ڈکیتی اوردیگرمتعدد وارداتوں میں ملوث ملزم عبدالصمد ولد جُمن شاہ کو گرفتار کراسکے قبضے سے ایک 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن بغیر لائسنس، چوری شدہ موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزم نے دوران تفتیش...
دمشق کے مضافات میں اسرائیلی فوج نے فضائیہ اور توپ خانے کے ذریعے ایک بڑا حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 10 شامی شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حملہ دارالحکومت کے قریب واقع قصبے بیت جن میں کیا گیا جہاں اسرائیلی فورسز اور مقامی آبادی کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ شامی میڈیا کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب اسرائیلی فوجی دستہ تین افراد کی گرفتاری کے بعد علاقے میں تعینات ہوا۔ اسرائیلی ہیلی کاپٹروں اور توپ خانے نے مسلسل بمباری کی، جس کے بعد مقامی لوگ قریبی دیہات کی طرف نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ کارروائی کا ہدف وہ مطلوب افراد تھے جو مبینہ طور...
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کی ایک مختصر سی ٹوئٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔ گزشتہ روز کرک انفو نے بھارتی ویمنز لیگ کے آکشن کے دوران ایک ذو معنی ٹوئٹ کرکے صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا۔ ٹوئٹ میں صرف اتنا لکھا کہ ’انوشکا شرما کو 45 لاکھ روپے میں جی جی نے خرید لیا‘۔ Anushka Sharma goes to GG for INR 45 Lakh #WPLAuction — ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 27, 2025 صارفین میں فوری طور پر تجسس پیدا ہوا اور بہت سے لوگوں نے یہ گمان کیا کہ یہ خبر بالی ووڈ اداکارہ اور سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما سے متعلق ہے۔ تاہم حقیقت اس کے برعکس تھی، یہ معاملہ دراصل بھارتی لیگ کے...
بل گیٹس کی منتخب کردہ کتب زندگی کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں نئے زاویے پیش کرتی ہیں،امریکی میڈیا دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے زرخیز ذہن کی وجہ ان کے مطالعے کا جنون کی حد تک شوق ہے اور وہ وقتا فوقتا سب کو کتب تجویز بھی کرتے رہتے ہیں۔ نئے سال کا آغاز ہوا ہی چاہتا ہے اور متعدد ممالک میں دسمبر کے آخر میں کرسمس سے لے کر سال کی ابتدا تک طویل چھٹیاں ملتی ہیں۔بل گیٹس نے ان چھٹیوں کو مفید بنانے کے لیے اس سال بھی نہ صرف خود کتب بینی کا فیصلہ کیا ہے بلکہ سب کو مطالعے کی دعوتِ عام دی ہے۔ بل گیٹس...
دمشق کے مضافاتی علاقے میں اسرائیلی فوج کی فضائی اور زمینی کارروائی کے نتیجے میں کم از کم 10 شامی شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حملہ دارالحکومت کے قریب واقع قصبے بیت جن میں کیا گیا، جہاں کارروائی کے دوران اسرائیلی فورسز اور مقامی آبادی کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔ شامی میڈیا کے مطابق یہ حملہ اس وقت ہوا جب اسرائیلی فوج نے تین افراد کو گرفتار کرنے کے بعد علاقے کا محاصرہ کیا۔ کارروائی کے دوران اسرائیلی ہیلی کاپٹر اور توپ خانے مسلسل گولہ باری کرتے رہے، جس سے گھروں کو نقصان پہنچا اور خوفزدہ شہری قریبی دیہات کی جانب نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں ٹیکنالوجی اور کاروبار کے حوالے سے معروف شخصیت بل گیٹس ہر سال اپنے قارئین کے لیے کتابوں کی ایک فہرست مرتب کرتے ہیں، جس میں وہ ایسی تحریریں شامل کرتے ہیں جو ان کی نظر میں سوچ کے نئے در وا کرتی ہیں۔سالِ نو کی مناسبت سے اس بار بھی انہوں نے حسبِ روایت 5 ایسی کتابوں کا انتخاب کیا ہے جنہیں وہ ہر اس شخص کے لیے ضروری مطالعہ قرار دیتے ہیں جو علم میں وسعت، ذہن میں تازگی اور نقطۂ نظر میں پختگی چاہتا ہو۔دنیا کے مختلف ممالک میں دسمبر کے اختتام اور جنوری کے آغاز تک جاری رہنے والی تعطیلات کو وہ ہمیشہ غور و فکر اور مطالعے کے لیے بہترین موقع...
وفاقی آئینی عدالت میں سپر ٹیکس سے متعلق اہم کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔ عدالت کے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سوموار سے سماعت شروع کرے گا۔ بینچ نمبر ایک میں جسٹس ارشد حسین اور جسٹس حسن اظہر رضوی بھی شامل ہیں، جو کیس کی تفصیلی کارروائی کا حصہ ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کیس، دلائل مکمل، سماعت پیر تک ملتوی آئینی عدالت کا بینچ نمبر ایک یکم دسمبر سے 5 دسمبر تک سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر متواتر سماعت کرے گا، جن میں مختلف اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے اعتراضات اور قانونی نکات اٹھائے گئے...
نومبر میں نیلا آسمان نظر آنا کامیاب پالیسیوں کا ثبوت ہے: مریم اورنگزیب WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے اسموگ اس سال کم ترین سطح پرہے، نومبر میں نیلا آسمان نظر آنا کامیاب پالیسیوں کا ثبوت ہے۔مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی سمت سے معمولی آلودگی کا امکان ہے، فصلیں جلانے کے بجائے پرالی کو بطور ایندھن استعمال کرنے کا رجحان ترتیب دیا گیا ہے، ای پی اے نے 780 تعمیراتی سائٹس پر سپرنکلرز لگائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی مسلسل نگرانی سے مجموعی فضائی حالات مستحکم ہیں، اسموگ اسکواڈز کی روزانہ کارروائیاں جاری ہیں اور فصلوں...
تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور سری لنکا میں سیلابی صورتحال، ہلاکتوں کی تعداد 256 ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز کولمبو(آئی پی ایس )تھائی لینڈ، سری لنکا اور انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 256 سے تجاوز کرگئی۔تینوں ممالک میں بڑے پیمانے پر انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے، اس کے علاوہ سیکڑوں لوگ گھروں سے بے گھر ہوگئے ہیں۔تھائی لینڈ میں سیلابی صورتحال کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 87 ہوگئی جبکہ گزشتہ ہفتے جنوب مشرقی ایشیا کے کچھ حصے شدید بارشوں کی نذر ہوئے جن میں ملائیشیا، فلپائن اور ویتنام بھی شامل ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکا میں سمندری طوفان دتوا کے باعث شدید بارشیں اور سیلابی صورتحال ہے۔سری لنکا...
صدر وفاق المدارس الشیعہ نے لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ دختر رسول حضرت فاطمة الزہرا سلام اللہ علیہا دنیا کی باعظمت خاتون ہیں، فاطمہ ؑ کے بیٹے حسن اور حسین علیہم السلام کو جوانان جنت کا سردار قرار دیا گیا، خود فاطمة الزہرا کو خواتین کیلئے مشعل راہ قرار دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاون میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دختر رسول حضرت فاطمة الزہرا سلام اللہ علیہا دنیا کی باعظمت خاتون ہیں، جن کے احترام کیلئے رسول کھڑے ہو جاتے تھے۔ ان سے رسول اسلام کی نسل چلی، ان کے بیٹے حسن اور حسین علیہم السلام...
سعودی عرب اور امارات کی جانب سے عراق کے سنی بلاک کے اتحاد کے لیے بننے والی "قومی سیاسی کونسل" سے عدم توجہی
رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں ترکی کے سفیر انیل بورا اینان نے الحلبوسی، خنجر اور سامرائی کے ساتھ خفیہ ملاقاتیں کیں تاکہ اختلافات ختم کیے جائیں اور رابطے بحال ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ عالمِ عرب کے مرکزی دھارے کے میڈیا نے انتخابات کے بعد عراق کے سنی سیاسی بلاک میں اتحاد پیدا کرنے کے مقصد سے تشکیل دی گئی "قومی سیاسی کونسل" کا گرمجوشی سے استقبال نہیں کیا۔ اس کی اہم وجہ اس کونسل کی تشکیل میں ترکی کے کردار کو سمجھا جا رہا ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے بین الاقوامی شعبے کے مطابق، عراق کے پانچ بڑے سنی جماعتوں اور دھڑوں نے پارلیمانی انتخابات کے بعد سیاسی مذاکرات کے مرحلے میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے "قومی سیاسی...
اسلام ٹائمز: عراق کے حالیہ انتخابات اور اسکے نتائج اس امر کے آئینہ دار ہیں کہ عراقی سماج فکری، سیاسی، مسلکی اور نسلی طور پر ہی منقسم نہیں بلکہ سیاسی طور پر بھی تقسیم کا شکار ہے۔ عراق معاشی طور پر غیر مستحکم، داخلی سکیورٹی اور غیر ملکی مداخلت جیسے مسائل سے دوچار ہے، جسے معاشرے کا ایک بڑا طبقہ محسوس بھی کر رہا ہے اور اسکے خاتمے کیلئے کوشاں بھی ہے۔ تبدیلی کی یہ سوچ اگر اہلسنت، کرد اور شیعہ بلاک میں ایک جیسی ہو تو عراق کے سیاسی نظم کیلئے بہت مفید ہے، تاہم اگر فقط شیعہ بلاک ایسا سوچ رہا ہے تو اسکا واضح نتیجہ عالمی کرداروں میں سے ایک کردار کے تسلط پر منتہی ہوگا۔ ایسے...
فائل فوٹو امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ اضافی سیکیورٹی کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان جاری کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل روڈ پر 5 اضافی پکٹس قائم کردی گئی ہیں، داہگل ناکہ، گیٹ ون، گیٹ 5، فیکٹری ناکہ اور گورکھ پور پر اضافی نفری تعینات رہے گی۔ ایسا کونسا راستہ بچا ہے جس کے بعد میں اپنے لیڈر سے ملاقات کر سکوں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخواوزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میں تمام آئینی اور قانونی راستے اپنا چکا ہوں، ایسا کونسا راستہ بچا ہے جس کے بعد میں اپنے لیڈر سے ملاقات کر سکوں۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس افسران اور اہلکاروں کی...
اسکردو میں کمانڈر ایف سی این اے نے نوجوانوں اور اکیڈمیا کے طلباء کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا، جس میں خطے کے امن و امان، قومی سلامتی اور گلگت بلتستان کی اسٹریٹجک اہمیت پر بات کی گئی۔ کمانڈر ایف سی این اے نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور یہاں سیاحت کے بے شمار مواقع موجود ہیں، جن سے نوجوان بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، اس لیے قیام امن اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ میں فعال کردار ادا کریں۔ نشست میں شریک طلباء اور اساتذہ نے اس موقع کو سراہا اور کہا کہ مستقبل میں بھی...
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا ریٹ کم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار افراد کی ٹیکس رعایت کیلئے باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اسلام آباد میں پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بڑی کمپنیوں پر عائد سپر ٹیکس میں کمی کی بھی ہدایت دی ہے، جس پر عمل درآمد کے لئے حکومتی سطح پر مشاورت شروع ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آئندہ مرحلوں میں بڑی کمپنیوں اور کاروبار پر سپر ٹیکس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ طارق الہٰی مستوئی نے مختلف تھانوں میں تعینات 11 پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم جاری کردیا ہے، جن میں ایک اے ایس آئی، ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز شامل ہیں۔معطل اہلکاروں میں سرجانی ٹاؤن تھانے کے اے ایس آئی محمد نواز، ہیڈ کانسٹیبل مرزا طاہر بیگ اور شاہد علی شامل ہیں۔ پیرآباد تھانے کے کانسٹیبل محمد شیراز طارق اور اصغر خان، اقبال مارکیٹ تھانے کے ممتاز علی اور عبدالعزیز، جبکہ مومن آباد تھانے کے عبدالجبار اور احسان علی بھی معطل کیے گئے ہیں۔اسی طرح گلشنِ معمار تھانے کا کانسٹیبل زین احمد اور پاکستان بازار تھانے کا سیف الرحمٰن بھی فہرست میں شامل ہیں۔ایس ایس پی ویسٹ نے تمام معطل اہلکاروں کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہانگ کانگ کے مصروف علاقے تائی پو میں واقع رہائشی کمپلیکس وانگ فُک کورٹ میں بھڑکنے والی ہولناک آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 94 ہو گئی جب کہ سیکڑوں افراد تاحال لاپتا ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق اب بھی ریسکیو ٹیمیں ملبے کے اندر دبے ممکنہ زندہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ہانگ کانگ کی گزشتہ 7 دہائیوں میں پیش آنے والی بدترین آتشزدگی ہے جس میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 94 تک پہنچ چکی ہے اور اموات میں مزید اضافے کا خدشہ موجود ہے۔متاثرہ عمارتیں حال ہی میں بڑے پیمانے پر مرمتی کام اور تعمیراتی تبدیلیوں کے مرحلے سے گزر رہی تھیں۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز ایک خاتون صحافی کو ’بیوقوف‘ قرار دے دیا، جو میڈیا میں خواتین کے بارے میں اُن کی توہین آمیز گفتگو کی ایک اور مثال بن گئی ہے، جس کا وہ اکثر ناگوار سوالات پر استعمال کرتے ہیں۔ فلوریڈا میں اپنے رہائشی کمپاؤنڈ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران، جب اُن سے امریکا میں افغان شہریوں کی اسکریننگ کے حوالے سے سوال کیا گیا، تو ٹرمپ نے خاتون رپورٹر کی بات کاٹتے ہوئے انہیں بیوقوف کہہ ڈالا۔ یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کی خاتون صحافیوں سے بدتمیزی، ایئر فورس ون کی ویڈیو وائرل یہ سوال اس واقعے کے تناظر میں پوچھا گیا تھا جس میں بدھ کے روز وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ...
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسموگ اس سال کم ترین سطح پرہے،نومبر میں نیلا آسمان نظر آنا کامیاب پالیسیوں کا ثبوت ہے،حکومت کی مسلسل نگرانی سے مجموعی فضائی حالات مستحکم ہیں۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی سمت سے معمولی آلودگی کا امکان ہے،فصلیں جلانے کے بجائے پرالی کو بطور ایندھن استعمال کرنے کا رجحان ترتیب دیا گیا،ای پی اے نے 780 تعمیراتی سائٹس پر سپرنکلرز لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی مسلسل نگرانی سے مجموعی فضائی حالات مستحکم ہیں،اسموگ اسکواڈز کی روزانہ کارروائیاں جاری ہیں اور فصلوں کی باقیات جلانے پر جرمانے کیے جا رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ بھٹوں کی جدید انسپکشن...
طاہر جمیل: وزیراعلیٰ پنجاب کے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے فیز 2 پر کام تیزی سے جاری ہے، جس کا مقصد شہر کی بنیادی سہولیات کو بہتر بنانا اور شہریوں کے معیار زندگی میں اضافہ کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن پر لاہور کی گلیوں کی تعمیر و مرمت جاری ہے،راوی زون یو سی 1 میں 37 گلیوں کی تعمیر 100 فیصد مکمل کر لیا گیا ہےاور دیگر زونز میں کام تیزی سے جاری ہے،لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام پر مثبت پیشرفت جاری ہے۔ پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا ایم سی ایل، واسا، نیسپاک اور کنٹریکٹرز تمام تحصیلوں میں تعمیراتی کاموں میں مصروف عمل ہیں،رائیونڈ، راوی، واہگہ اور کینٹ میں...
لاہور میں پولیس نے ایسے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے جو گھر والوں کی غیر موجودگی میں گھروں کا صفایا کر رہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل ٹاؤن پولیس نے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ٹریس کیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ ملزمان مختلف علاقوں میں گھروں کی ریکی کرتے، اور گھر خالی ہونے پر تالے توڑ کر قیمتی سامان چوری کرتے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملزمان چوری شدہ سامان کو رکشے میں لوڈ کر کے فرار ہو رہے تھے۔ تفتیش کے دوران ملزمان سے فریج، اے سی، واٹر کولر، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ چوری شدہ رکشہ بھی برآمد ہوا۔ ابتدائی تحقیقات کے...
عمران خان صحتمند ہیں، اڈیالہ جیل آنے والے ہر شخص کی ان سے ملاقات کروائی جاتی ہے: جیل ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اڈیالہ جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان صحتمند ہیں اور جیل آنے والے ہر شخص کی بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جاتی ہے۔جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں محفوظ اور صحتمند ہیں، ہفتے میں ایک بار بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات بھی کرائی جاتی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ایک بیرک کے 6 کمرے بانی پی ٹی آئی کے زیر استعمال ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ٹی وی اور...
اسکردو: اسکردو میں کمانڈر ایف سی این اے کی نوجوانوں اور اکیڈمیا کے طلباء کے ساتھ خصوصی ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔ کمانڈر ایف سی این اے نے شرکاء کو خطہ کے امن و امان، قومی سلامتی اور گلگت بلتستان کی اسٹریٹجک اہمیت سے آگاہ کیا۔ کمانڈر ایف سی این اے نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، گلگت بلتستان میں سیاحت کے بے شمار مواقع موجود ہیں جس سے نوجوان مستفید ہو سکتے ہیں۔ کمانڈر ایف سی این اے کا کہنا تھا کہ نوجوان ریاست کا مستقبل ہیں اس لیے قیام امن اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کریں۔ نوجوان طلباء اور اساتذہ نے...
عوام کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 75 پیسے کمی متوقع ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ اسی طرح مٹی کا تیل 73 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کی توقع ہے، اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل انڈسٹری نے قیمتوں میں مجوزہ ردوبدل کی ورکنگ مکمل کر کے اوگرا کو ارسال کر دی ہے، جس کے بعد اوگرا اپنی سفارشات کی بنیاد پر قیمتوں میں تبدیلی کی سمری...