دمشق کے مضافات میں اسرائیلی فوج نے فضائیہ اور توپ خانے کے ذریعے ایک بڑا حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 10 شامی شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

حملہ دارالحکومت کے قریب واقع قصبے بیت جن میں کیا گیا جہاں اسرائیلی فورسز اور مقامی آبادی کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

شامی میڈیا کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب اسرائیلی فوجی دستہ تین افراد کی گرفتاری کے بعد علاقے میں تعینات ہوا۔ اسرائیلی ہیلی کاپٹروں اور توپ خانے نے مسلسل بمباری کی، جس کے بعد مقامی لوگ قریبی دیہات کی طرف نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ کارروائی کا ہدف وہ مطلوب افراد تھے جو مبینہ طور پر اسرائیلی شہریوں پر حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔

فوج کے مطابق کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چھ اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے، جن میں دو افسران کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

رواں سال 2025 میں اسرائیل کی جانب سے شام میں متعدد حملے کیے جا چکے ہیں، جن کے بارے میں اسرائیلی مؤقف ہے کہ یہ کارروائیاں سرحدی خطرات روکنے کے لیے کی جاتی ہیں، جبکہ شامی حکومت انہیں براہِ راست جارحیت قرار دیتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جولان میں اسرائیلی فوج کی اچانک مشقیں شروع

ہنگامی اور غیر اعلانیہ مشق کے ذریعے 210 ویں بریگیڈ کی تیاری جانچی جا رہی ہے
مشقوں کا مقصد مختلف ممکنہ منظر ناموں کے لیے تیاری کا جائزہ لینا ہے ،فوجی ترجمان

اسرائیلی فوج نے جولان کی پہاڑیوں میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں، جن کا مقصد اچانک پیدا ہونے والی صورتِ حال سے نمٹنے کی تیاری کو جانچنا ہے ۔ اسرائیلی ویب سائٹ کے مطابق Shield and Strength کے نام سے یہ مشقیں شروع ہوئیں اور دو دن تک جاری رہیں گی۔فوج کے ترجمان نے بتایا کہ اس مشق کا مقصد مختلف ممکنہ منظرناموں کے لیے کمانڈ کی تیاری کا جائزہ لینا اور اسے بہتر بنانا ہے ۔ ان کے مطابق یہ ایک ہنگامی اور غیر اعلانیہ مشق ہے جس کے ذریعے 210 ویں بریگیڈ کی تیاری جانچی جا رہی ہے ۔ اس دوران فوجی نقل و حرکت میں اضافہ ہوگا، دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں گی اور علاقے میں طیارے اور دیگر فضائی آلات نظر آئیں گے

متعلقہ مضامین

  • دمشق پر اسرائیلی حملے؛ 10 شامی شہری جاں بحق، متعدد فوجی زخمی
  • شامی قصبے بیت جن پر اسرائیلی حملے میں 9 افراد جاں بحق
  • واشنگٹن میں افغان شہری کا حملہ: شدید زخمی نیشنل گارڈ خاتون جان کی بازی ہار گئی
  • غزہ میں مسلسل اسرائیلی حملوں کے باعث امدادی سامان کی ترسیل شدید رکاوٹوں کا شکار ہے‘اقوام متحدہ
  • وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ،نیشنل گارڈز زخمی، حملہ آور افغان شہری نکلا
  • جولان میں اسرائیلی فوج کی اچانک مشقیں شروع
  • ایک بڑی کارروائی اور حزب اللہ کا فیصلہ!
  • حزب اللہ کے پاس صہیونی حملوں کا جواب دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں، سید رضا صدر الحسینی
  • پاکستان کے افغانستان میں فضائی حملوں میں ہلاکتیں؛ طالبان کا بے بنیاد الزام