ابوظہبی: ابوظہبی ٹی10 لیگ کے اہم میچ میں کوئٹہ کیولری نے وسٹا رائیڈرز کو سپر اوور میں شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے کوالیفائر ون میں جگہ پکی کرلی۔ میچ کا فیصلہ آخری لمحوں میں ہوا جہاں لیام لیونگسٹن نے سپر اوور میں چھکا لگا کر ٹیم کو یادگار کامیابی دلائی۔کوئٹہ کی جانب سے محمد وسیم سب سے نمایاں رہے جنہوں نے محض 14 گیندوں پر 41 رنز کی ناقابلِ شکست جارحانہ اننگز کھیلی۔ اس سے قبل اینڈریز گوس نے 23 اور ایون لیوس نے چند اہم باؤنڈریز لگا کر ٹیم کو بہتر آغاز فراہم کیا۔ آخری اوورز میں وسیم کی دھواں دار ہٹنگ نے کوئٹہ کوپانچ وکٹوں کے نقصان پر 104رنز تک پہنچایا،ہدف کے تعاقب میں وسٹا رائیڈرز کی جانب سے بین میکڈرمٹ نے 27 گیندوں پر 44 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ انمکت چند اور شان ڈکسن نے بھی قیمتی رنز جوڑے۔ آخری اوور میں 16 رنز درکار تھے جس میں میتھیو فورڈ اور سی پی رضوان نے چھکا اور چوکا لگا کر میچ کو سپر اوور تک پہنچا دیا۔سپر اوور میں رائیڈرز نے 12 رنز بنائے جس کے جواب میں کوئٹہ نے ابتدا ہی سے جارحانہ انداز اپنایا۔ محمد وسیم نے چوکا لگایا، خواجہ نافع آؤٹ ہوئے، تاہم لیام لیونگسٹن نے فیصلہ کن لمحے میں بلند و بالا چھکا لگا کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔دوسرے میچ میں رائل چیمپس 135 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دووکٹوں کے نقصان پر 127 رنز سکور کئے ۔ محمد شہزاد نے 39 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا مگر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔برینڈن میکولم نے 59 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تاہم مطلوبہ رن ریٹ کے دباؤ نے چیمپس کی پیش قدمی روک دی۔ آرون جونز 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کرس جورڈن نے 8 رنز بنائے، لیکن ٹیم کو کامیابی نہ دل سکے۔رائل چیمپس کے مستحکم مگر سست تعاقب کے باعث انہیں 7 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سپر اوور میں لگا کر ٹیم کو رنز کی

پڑھیں:

کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری

پریس کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سکھ برادری کے رہنماؤں نے کہا کہ سکھ برادری کو اعتماد میں لئے بغیر انکی عبادتگاہ کی عمارت کو منہدم کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں سکھ برادری کے رہنماء سردار جسبیر سنگھ اور کنزیومر سول سوسائٹی بلوچستان کے رہنماء خیر محمد شاہین نے کہا ہے کہ آرچر روڈ پر موجود سکھوں کا قدیمی گردوارہ 1953ء سے سینٹ گیبریل سکول قائم تھا، جسے مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانے کا کام شروع کیا گیا ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ گردوارہ سکھ برادری نے تعلیمی سرگرمیوں کے لئے سینٹ گیبرل سکول کو دے رکھا تھا۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ دنوں نامعلوم افراد کی جانب سے سکھوں کے مقدس گردوارے کی 90 سالہ پرانی عمارت کو مسمار کرنے کا نوٹس لیکر گردوارے سکھ برادری کے حوالے کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں سکھ برادری کی ہزاروں ایکڑ اراضیات، مقدس مقامات بدستور لینڈ مافیا کے قبضے میں ہیں۔ حکومت کی جانب سے ان کی واگزاری کے لئے کوششیں بار آور ثابت نہیں ہو رہی ہے۔ آرچر روڈ پر واقع گردوارہ کو شری سنگھ بنیاد گرودت سنگھ نے تعمیر کیا تھا اور پرانے بندوبست کے ریکارڈ میں فرد انتقالات انہی کے نام سے اب بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی گرودت سنگھ ہے۔ جنہوں نے گورنمنٹ اسپیشل ہائی اسکول جو خالصہ کہلاتی تھی کی بنیاد رکھی تھی اور جاتے ہوئے اسکول کی 20 ایکڑ اراضی مقامی بچوں کی تعلیمی مقاصد کے لئے وقف کر دی تھی۔ یہ عمارت سینٹ گیبرل اسکول یا محکمہ اوقاف کی نہیں، بلکہ سکھوں کی مذہبی عبادت گاہ گردوارہ سکھ سبھا کی ملکیت ہے۔ سکھ برادری کو اعتماد میں لئے بغیر ان کی عبادت گاہ کی عمارت کو منہدم کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مبینہ طور پر کہا جا رہا ہے کہ محکمہ اوقاف نے تجارتی مقاصد کے لئے عمارت کی زمین تجارتی بنیادوں پر فروخت کر دی ہے، اگر یہ درست ہے تو انتہائی تشویش کی بات ہے کہ محکمہ اوقاف متروکہ عمارت کی نگران ہوتی ہے مالک نہیں۔ محکمہ اوقاف سکھوں کے نمائندوں کی موجودگی میں سکھوں کی متراکہ املاک کو کس طرح قانون کے تحت فروخت کرنے کی مجاز ہے۔ 2014ء میں سپریم کورٹ نے واضح فیصلہ دیا تھا کہ پاکستان میں سکھوں کے تمام مقدس مقامات پر جائیدادوں کو حکومت پاکستان کی جانب سے مکمل تحفظ فراہم رہے گا۔ اس کے علاوہ آئین میں تمام اقلیتوں کے مذہبی عمارات کو تحفظ کا حق حاصل ہے۔ ہم وزیراعظم پاکستان اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آرچر روڈ کے منہدم مذکورہ گردوارے کو فی الفور اس کی اصل حالت میں بحال کرکے اسے سکھ برادری کے حوالے کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی