عمران خان کی صحت پر تشویش ہے، علیمہ خان کا محکمہ داخلہ اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز) عمران خان کی صحت پر تشویش کے حوالے سے علیمہ خان نے صوبائی محکمہ داخلہ اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط لکھا، جس میں عمران خان کی صحت اور حفاظت پر شدید خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
خط میں علیمہ خان نے کہا ہے کہ 4 نومبر کے بعد اہل خانہ کی عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ عمران خان سے اہل خانہ اور وکلا کی فوری ملاقات کرائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں عمران خان کی سکیورٹی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ عمران خان کی حالت اور حراستی صورتحال پر وضاحت طلب کی جائے۔ خط میں علیمہ خان نے کہا کہ پنجاب حکومت عمران خان کی خیریت سے متعلق فوری جواب دے۔
خط میں علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کی صحت اور حفاظت کے حوالے سے شفافیت یقینی بنائی جائے کیوں کہ عوام میں شدید تشویش پیدا ہو رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملک میں حالیہ ہفتے 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی سالانہ شرح 4.

32 فیصد تک پہنچ گئی ملک میں حالیہ ہفتے 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی سالانہ شرح 4.32 فیصد تک پہنچ گئی امریکا میں فائرنگ، تاجکستان میں ڈرون حملے کی ذمہ دار افغان حکومت ہے، ترجمان دفتر خارجہ پاکستانیوں کو امارات کے ویزے نہ ملنے سے متعلق حکومت کی وضاحت سامنے آگئی جدہ: اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے وائس چیئرمین اور قونصل جنرل کی صحافیوں سے ملاقات نومبر میں نیلا آسمان نظر آنا کامیاب پالیسیوں کا ثبوت ہے: مریم اورنگزیب اڈیالہ جیل کو پارٹی ہیڈکوارٹر بنانا غیرقانونی سمجھا گیا: پرویز رشید TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط عمران خان کی صحت علیمہ خان نے نے کہا

پڑھیں:

عمران خان  پاکستانی تاریخ کے سب سے  وی آئی پی قیدی ہیں، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ  بانی پی ٹی آئی عمران خان  پاکستانی تاریخ کے سب سے  وی آئی پی قیدی ہیں۔پی ٹی آئی نے عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کا معاملہ سینیٹ میں اٹھادیا۔  پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بتایا جائے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کب کرائی جائےگی؟

جواب میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کی تاریخ کے سب سے وی آئی پی قیدی ہیں ، بانی پی ٹی آئی کے پاس 6 بڑی بیرکس ہیں ، ملک میں کسی قیدی کے پاس باورچی اور ایکسرسائز مشینیں نہیں ہیں۔طلال چوہدری  نےکہا کہ سیاسی ڈرامہ لگانےکے لیے جیل رکھی ہوئی ہے ، یہ ڈرامہ لگانے کے لیے جیل کے سامنے بیٹھ جاتے ہیں، ضمنی انتخاب ہار گئے ، پرفارمنس کچھ نہيں ہے۔

لاہور میں ڈاکو بے لگام،فیکٹری ملازمین کو رسیوں سے باندھ کر ایک کروڑ روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار

مزید :

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی صحت پر تشویش؛ علیمہ خان کا محکمہ داخلہ اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط
  • عمران خان کی طبیعت ناسازی پر سخت تشویش ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
  • عمران خان  پاکستانی تاریخ کے سب سے  وی آئی پی قیدی ہیں، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری
  •  کاشتکاروں کے لیے انعامی رقم جیتنے کا سنہری موقع
  • 10 لاکھ روپے تک نقد انعام جیتنے کا موقع! پنجاب حکومت کا بڑا اعلان
  • عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا جیل ٹرائل منسوخ کردیا گیا
  • علیمہ خان کی جانب سے اظہار تشویش کے بعد عمران خان  کی صحت کے حوالے سے اڈیالہ  جیل  حکام کا بیان سامنے آگیا
  • کوئی نہیں جانتا کہ عمران خان کس حال میں ہیں، اگر ہماری ملاقات کرا دی جاتی تو ہم آرام سے چلے جاتے، علیمہ خان
  • علیمہ خان نے ایک بار پھر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دے دیا