پشاور دھماکہ کیس میں بڑی پیشرفت، گیس پائپ پھٹنے پر سنگین قانونی کارروائی
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
حسن خیل میں گیس پائپ کو دھماکے سے اڑانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی پشاور تھانے میں مقدمہ متنی ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں دہشت گردی کے دفعات سمیت خوف و ہراس پھیلانے سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ مقدمے کے متن کے مطابق دہشت گروں نے تخریب کاری کے لیے گیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے اڑایا، ایک دھماکا ریمورٹ کنٹرول ہوا اور دوسرا پائپ کے ساتھ بارودی مواد نصب تھا۔ گیس پائپ لائن پر دھماکا 26 نومبر کو ہوا تھا، دھماکے سے پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گیس پائپ
پڑھیں:
ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے خلاف قانونی کارروائی میں شدت
ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے خلاف قانونی کارروائی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر ایس پی ساؤتھ نے ملزم کے خلاف انسداد دہشتگردی (ATA) اور اقدام قتل کی دفعات شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ نے دو مقدمات میں لیاقت محسود کے خلاف ATA کی دفعات شامل کرنے کا حکم دیا اور آئی او کو ہدایت کی کہ زیر دفعہ 173 رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت مسترد کر دی تھی اور کہا تھا کہ اس کے خلاف فائرنگ اور دہشت پھیلانے کے شواہد موجود ہیں، جس کی بنیاد پر دہشتگردی کی دفعات درج کرنے کی ہدایت دی گئی۔
پولیس کے مطابق گارڈن کے علاقے میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری شاہزیب جاں بحق ہوا تھا، جس کے بعد ملزم کے گارڈ نے مکینوں پر فائرنگ بھی کی تھی۔