کراچی، ایس ایس پی ویسٹ کا بڑا اقدام، اے ایس آئی سمیت 11 پولیس اہلکار معطل
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ طارق الہٰی مستوئی نے مختلف تھانوں میں تعینات 11 پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم جاری کردیا ہے، جن میں ایک اے ایس آئی، ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز شامل ہیں۔
معطل اہلکاروں میں سرجانی ٹاؤن تھانے کے اے ایس آئی محمد نواز، ہیڈ کانسٹیبل مرزا طاہر بیگ اور شاہد علی شامل ہیں۔ پیرآباد تھانے کے کانسٹیبل محمد شیراز طارق اور اصغر خان، اقبال مارکیٹ تھانے کے ممتاز علی اور عبدالعزیز، جبکہ مومن آباد تھانے کے عبدالجبار اور احسان علی بھی معطل کیے گئے ہیں۔
اسی طرح گلشنِ معمار تھانے کا کانسٹیبل زین احمد اور پاکستان بازار تھانے کا سیف الرحمٰن بھی فہرست میں شامل ہیں۔
ایس ایس پی ویسٹ نے تمام معطل اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر پولیس ہیڈ کوارٹر ویسٹ زون میں رپورٹ کریں اور اپنا اسلحہ و بیلٹ لائن آفس کے سپرد کریں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تھانے کے
پڑھیں:
مدینہ منورہ سمیت 16 شہر معیاری علاقوں کی عالمی فہرست میں شامل
سعودی عرب کے 16 شہر عالمی معیار کے مطابق صحت مند شہروں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: امیر مدینہ منورہ کا سعودی وژن 2030 کے اہداف کے حصول کے لیے منصوبے جاری رکھنے پر زور
یہ شہر مشرق وسطیٰ، مشرقی بحر متوسط اور شمالی افریقہ کے خطے میں سرفہرست قرار پائے ہیں۔
ان شہروں نے عالمی ادارۂ صحت کے اسی بین الاقوامی معیارات پورے کیے جن کی بنیاد پر انہیں صحت مند شہروں کا درجہ دیا گیا۔
مزید پڑھیے: مدینہ منورہ اور ریاض یونیسکو کے تخلیقی شہروں کی فہرست میں شامل
فہرست میں المدینہ المنورہ، الخبر، العارضة، المندق، جامعہ الامیرہ نوره، الدرعیہ، الغاط، الجموم، تبوک، شروره، عنیزه، ریاض الخبراء، جدہ، الطائف، جلاجل اور الزلفی شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سعودی شہر عالمی فہرست میں سعودی عرب سعودی عرب کے 16 شہر