سال نو پر بل گیٹس کا زندگی بدل دینے والی 5 کتب کو پڑھنے کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
بل گیٹس کی منتخب کردہ کتب زندگی کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں نئے زاویے پیش کرتی ہیں،امریکی میڈیا
دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے زرخیز ذہن کی وجہ ان کے مطالعے کا جنون کی حد تک شوق ہے اور وہ وقتا فوقتا سب کو کتب تجویز بھی کرتے رہتے ہیں۔
نئے سال کا آغاز ہوا ہی چاہتا ہے اور متعدد ممالک میں دسمبر کے آخر میں کرسمس سے لے کر سال کی ابتدا تک طویل چھٹیاں ملتی ہیں۔بل گیٹس نے ان چھٹیوں کو مفید بنانے کے لیے اس سال بھی نہ صرف خود کتب بینی کا فیصلہ کیا ہے بلکہ سب کو مطالعے کی دعوتِ عام دی ہے۔
بل گیٹس نے نئے سال کی چھٹیوں میں 5 نئی کتب پڑھنے کے لیے ایک فہرست تیار کی ہے جو موسمِ سرما کے لمحاتِ تنہائی اور مطالعے کے لیے موزوں ہیں۔ان کی منتخب کردہ کتابیں زندگی کے مختلف پہلوں کے بارے میں نئے زاویے پیش کرتی ہیں۔بل گیٹس کے بقول یہ کتب بڑھتی عمر میں مقصد کے حصول، موسمیاتی تبدیلیوں کے سائنسی پہلوں، تخلیقی دنیا کے ارتقا، انسانی رویوں کی نفسیات اور امریکا میں سست ہوتے ترقیاتی عمل جیسے بنیادی سوالات کا جائزہ لیتی ہیں۔
گیٹس کی منتخب کردہ کتابوں میں پہلا انتخاب شیلبی وان بیلٹ کا ناول "Remarkably Bright Creatures” ہے، جس کی کہانی ایکویریئم میں کام کرنے والی ایک معمر خاتون اور ایک ذہین آکٹوپس کے درمیان منفرد تعلق کے گرد گھومتی ہے۔بل گیٹس کا کہنا تھا کہ یہ ناول دنیا کو نئے نقطہ نظر سے دیکھنے پر مجبور کردے گا۔
فہرست میں شامل دوسری کتاب "Clearing the Air” ہے جس کی مصنفہ ہانا رچی ہیں۔ جو موسمیاتی بحران سے متعلق پچاس اہم سوالات کا سائنسی اور غیر جذباتی انداز میں جواب دیتی ہے۔بل گیٹس کا کہناتھا کہ یہ کتاب آب و ہوا کے چیلنج کو حیرت انگیز حد تک واضح کرتی ہے۔
تیسری کتاب امریکی میڈیا کی صنعت کے اہم کردار بیری ڈیلر کی سوانح "Who Knew” ہے۔بل گیٹس نے اعتراف کیا کہ اس کتاب نے ان کے قریبی دوست کے کیریئر سے متعلق کئی نئے پہلو ان پر کھول دیے خصوصا یہ کہ کس طرح انھوں نے ٹی وی اور انٹرنیٹ میں بڑی تبدیلیوں کی بنیاد رکھی۔
بل گیٹس کی تجویز کردہ چوتھی کتاب ہارورڈ کے مشہور نفسیات دان اسٹیون پنکر کی "When Everyone Knows That Everyone Knows” ہے۔یہ کتاب اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ سماج میں مشترکہ طور پر تسلیم شدہ معلومات کس طرح انسانی تعلقات اور اجتماعی فیصلوں پر اثرانداز ہوتی ہیں۔بل گیٹس کی فہرست میں آخری کتاب "Abundance” ہے، جس کے مصنفین اِزرا کلائن اور ڈیرک تھامسن ہیں۔یہ کتاب اس مسئلے کا جائزہ لیتی ہے کہ امریکا بڑے ترقیاتی منصوبے بنانے کی تیز رفتار کیوں مدھم پڑ گئی ہے اور ضابطہ جاتی رکاوٹوں میں کمی لا کر کس طرح ترقی کا نیا دور شروع ہو سکتا ہے۔
بل گیٹس کے مطابق یہ کتابیں نہ صرف معلومات فراہم کرتی ہیں بلکہ قاری کے تجسس اور سوچنے کی صلاحیت کو بھی متحرک کرتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ ان کتب کو بہترین مطالعہ قرار دیتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: کرتی ہیں گیٹس کی بل گیٹس یہ کتاب ہیں بل
پڑھیں:
طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) پنجاب حکومت نے طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کے لیے ایک اہم اقدام کرتے ہوئے آئندہ مالی سال میں 50ہزار الیکٹرک بائیکس اور 5 ہزار الیکٹرک ٹیکسیاں بلاسود فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق الیکٹرک بائیکس اور ای ٹیکسیوں کی بلاسود فراہمی کی تجویز کو آئندہ بجٹ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو سستی اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کے مطابق ای ٹیکسی اسکیم کے تحت مستحق افراد کو آسان اقساط اور بلاسود فنانسنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ رجسٹریشن سمیت مختلف مراعات بھی دی جائیں گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں معاشی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
بلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے اور الیکٹرک ٹرانسپورٹ کے فروغ سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔حکومت کی جانب سے اس اسکیم کی مزید تفصیلات اور اہلیت کے معیار آئندہ بجٹ اور پالیسی دستاویزات میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔