میں گھر میں بھائی اور بہنوئی سے بھی پردہ کرتی ہوں : ڈاکٹر نبیحہ علی خان
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )حال ہی میں شادی کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ماہر نفسیات ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پردہ دار خاتون ہیں، وہ گھر میں بھائی کے سامنے بھی پردہ کرتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نبیحہ نے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں اپنے بھائی اور بہنوئی سے بھی پردہ کرتی ہوں ، گھر میں آنے والے پلمبر سے بھی پردہ کرتی ہوں، میں صرف میڈیا میں ایسے بیٹھتی ہوں جہاں آپ اور کیمرہ ہوتاہے، مجھے صرف میری فیملی دیکھ سکتی ہے‘‘.
بیوی اور بیٹی کے مبینہ اغواء کے معاملے میں ملوث ہونے کا الزام ، ڈی ایس پی عثمان حیدر معطل
View this post on InstagramA post shared by حمید اختر (@hameed6nine)
واضح رہے کہ نبیحہ علی خان نے 7 نومبر کو حارث کھوکھر نامی شخص سے شادی کی تھی، نبیحہ علی خان نے یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل انہوں نے کم عمری میں خود سے 15 برس زائد العمر شخص سے شادی کی تھی، جن کا انتقال ہوگیا تھا۔
نبیحہ علی خان کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر خوب وائرل ہوئی تھیں اور صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔
صارفین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد حال ہی میں انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا کہ وہ لوگوں کی تنقید پر اس قدر دلبرداشتہ ہوگئیں تھیں کہ انہوں نے طلاق لینے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔
شہباز شریف برطانیہ کے مختصر نجی دورے پر لندن پہنچ گئے
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نبیحہ علی خان بھی پردہ کرتی شادی کی
پڑھیں:
ماہرہ خان کن 3 پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنا پسند کرتی ہے؟ اداکارہ نے نام بتادیے
اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے پسندیدہ پاکستانی مرد اور خواتین اداکاروں کے نام بتادیے۔
ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنی نئی آنے والی فلم نیلوفر کی تشہیر کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب میں شرکت کی اور اپنے تین پسندیدہ پاکستانی اداکاروں کے نام بتائے۔
ماہرہ خان نے بتایا کہ اداکاراؤں میں انہیں شہناز شیخ پسند ہیں اور وہ اُن کے ساتھ کام کرچکی ہیں جبکہ وہ صنم بلوچ کی بہت بڑی مداح ہیں۔ اس کے علاوہ ماہرہ نے تیسرا نام سجل علی کا لیا۔
مرد اداکاروں سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا کہ انہیں ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ اور فواد خان پسند ہیں اور ان تینوں کے ساتھ کام کرنا انہیں بہت اچھا لگتا ہے۔