مشہور پاکستانی ڈیجیٹل کریئٹر اذلان شاہ کی مبینہ ’دوسری شادی‘ کا دعویٰ بالآخر ایک پبلسٹی اسٹنٹ نکلا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔حال ہی میں اذلان نے انسٹاگرام پرپیغام جاری کیا کہ وہ دوبارہ شادی کر رہے ہیں اور ان کی اہلیہ نے اس کی اجازت بھی دے دی ہے، اس بیان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی اور صارفین نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے شدید ردعمل دیا۔بعد ازاں اذلان نے ایک وضاحتی ویڈیو میں اعتراف کیا کہ یہ دوسری شادی نہیں بلکہ وہ اپنی ہی اہلیہ وریشہ سے دوبارہ نکاح کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے اعلان کو مذاق سمجھا، کچھ نے سخت زبان استعمال کی، جبکہ بہت سے صارفین نے طنزیہ تبصرے کیے۔ان کے بیان پر ان کی اہلیہ نے تصدیق کی کہ چونکہ ان کی شادی کی تیسری سالگرہ قریب ہے، اس لیے وہ دوبارہ نکاح کر رہے ہیں۔اہلیہ کا کہنا تھا کہ اذلان کے اعلان کا انداز غلط تھا، جس سے غلط فہمیاں پیدا ہوئیں، اور یہ تاثر دینا مناسب نہیں تھا کہ اذلان کسی اور سے شادی کر رہے ہیں۔صارفین نے اس پورے معاملے کو ’سستا پبلسٹی اسٹنٹ‘ قرار دیا، ایک صارف نے لکھا کہ وہ دونوں پسندیدہ تھے مگر انہوں نے بہت سستا طریقہ اپنایا، ایک اور نے طنز کیا کہ جب ویوز کم ہو جائیں تو جعلی شادی کا ڈرامہ شروع کر دیتے ہیں، جبکہ ایک صارف کے مطابق اسے ’کونٹینٹ‘ کہنا افسوسناک ہے،یہ محض شہرت کی خواہش ہے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کر رہے ہیں صارفین نے

پڑھیں:

دو بیویوں کے ہمراہ شادی کی سالگرہ منانے پر اقرار الحسن تنقید کی زد میں آگئے

پاکستانی میزبان اور معروف انویسٹی گیٹو جرنلسٹ اقرار الحسن ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

معروف اینکر اقرار الحسن اور ان کی اہلیہ عروسہ خان کی شادی کی سالگرہ کی ایک تصویر گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل تصویر میں اقرار الحسن کی پہلی بیوی قرۃالعین اقرار بھی موجود ہیں جس پر مداحوں کی جانب سے حیرت اور دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 اقرار الحسن کی تین شادیوں کی خبریں پہلے ہی موضوعِ بحث رہی ہیں، 2023 میں اقرار الحسن نے اپنی تیسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ نکاح ان کی پہلی بیوی قرۃ العین اقرار کی مرضی سے ہوا تھا۔

اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ عروسہ خان کا قرۃ العین اقرار اور پہلاج الحسن کے ساتھ اچھا تعلق ہے جس کا ذکر اقرار مختلف انٹرویوز میں کرتے رہے ہیں۔

حال ہی میں اقرار الحسن اور عروسہ خان نے اپنی دوسری شادی کی سالگرہ قرۃ العین اقرار کے ساتھ منائی جس کی تصویر عروسہ خان نے شیئر کی اور اقرار الحسن نے بھی اسے ری پوسٹ کیا۔ 

جیسے ہی یہ تصویر سامنے آئی، سوشل میڈیا صارفین نے اس غیرمعمولی خاندانی ترتیب پر دلچسپ مگر تنقیدی تبصرے شروع کر دیے۔

اگرچہ یہ واضح نہیں کہ سالگرہ کی تقریب کب منائی گئی تاہم سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصویر نے سب کی توجہ حاصل کر لی، بعض مداحوں نے جوڑے کو مبارک باد دیتے ہوئے قرۃالعین کی موجودگی کو ایک مثبت مثال قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ پروگرام ’سرِعام‘ میں بطور اینکر دکھنے والے اقرار الحسن نے 2006 میں نیوز اینکر قرۃالعین سے پہلی شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا ’پہلاج حسن‘ ہے۔

2012 میں اقرار الحسن نے اپنی دوسری شادی میڈیا پرسن فرح اقرار سے کی اور 5 سال تک اس شادی کو خفیہ رکھا۔  اقرار الحسن نے تیسری شادی نیوز اینکر عروسہ خان سے اکتوبر 2023 میں کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیٹنگ رئیلٹی شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید کے بعد عائشہ عمر کی وضاحت، سوشل میڈیا صارفین اب کیا کہتے ہیں؟
  • اذلان شاہ کو دوبارہ شادی کے اعلان پر سوشل میڈیا تنقید کا سامنا
  • اذلان شاہ کو دوسری شادی کا پبلسٹی اسٹنٹ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا
  • شادی میں گدھے کا تحفہ دینے والے یوٹیوبر اذلان شاہ اپنے لیے دوسری دلہن لے آئے
  • سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ کا دوسری شادی کرنے کا اعلان
  • سوشل میڈیا اسٹار اذلان شاہ نے دوسری شادی کا اعلان کیا
  • سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے دوسری شادی کا اعلان کردیا
  • دو بیویوں کے ہمراہ شادی کی سالگرہ منانے پر اقرار الحسن تنقید کی زد میں آگئے
  • سامعہ حجاب کا امیر بوائے فرینڈ تلاش کرنے والا بیان، سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید