کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر شیعب نوشیروانی نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مختلف منصوبوں کی شروعات سے عوام کو زندگی کے بہتر سہولیات میسر ہونگے اور صوبے میں پائیدار ترقی کے سفر کی ابتدا ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے وزیر خزانہ و معدنیات شعیب نوشیروانی نے کہا ہے کہ صوبے میں برقی گاڑیوں اور بسوں کے استعمال سے عوام کو سہولیات ملیں گی، جبکہ ماحول بھی بہتر ہوگا۔ یہ بات انہوں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بورڈ کے ساتویں اجلاس کے موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات زاہد سلیم، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون، سکریٹری جنگلات عبدالفتح بھنگر، سیکرٹری ٹرانسپورٹ حیات کاکڑ سمیت متعلقہ محکموں کے افیسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے آغاز پر غور کیا گیا، جن میں جنگلات کی بہتری، جھینگے فارمنگ کے فروغ اور مینگروو پلانٹیشن کے لیے اقدامات شامل تھے۔

صوبائی وزیر خزانہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مختلف منصوبوں کی شروعات سے عوام کو زندگی کے بہتر سہولیات میسر ہوں گے اور صوبے میں پائیدار ترقی کے سفر کی ابتدا ہوگی، جو ماحول کے تحفظ اور معیشت کی مضبوطی کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔ اس کے علاوہ اجلاس کو برقی گاڑیوں، شمسی توانائی کے حوالے سے بھی بریفننگ دی گئی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ برقی گاڑیوں و بسوں کے چلنے سے عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم ہوں گی اور اسکے ساتھ ساتھ شہر میں ٹرانسپورٹ کے مسائل میں کمی آئی گی۔ صوبائی وزیر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ حکومت بلوچستان ماحول دوست، جدید اور پائیدار منصوبہ بندی کے ذریعے صوبے کے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ان عوام دوست منصوبوں کو عملی شکل میں لانے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے عوام کو کہا کہ کے لیے نے کہا

پڑھیں:

عمران خان وی آئی پی قیدی ہیں جنہیں دیسی مرغ کا سالن اور ایکسرسائز مشین میسر ہے، طلال چوہدری

اسلام آباد:

سینیٹ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جیل کھانوں اور سہولیات کی دھوم مچ گئی، طلال چوہدری نے کہا کہ انہیں دیسی مرغ کا سالن اور ورزش کی مشین ملی ہوئی ہے، بتائیں اور کسے یہ سہولت میسر ہے؟

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس سید یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت شروع ہوا تو سینیٹر فیصل جاوید نے کہا بانی پی ٹی آئی کو کئی ہفتوں سے قیدی تنہائی میں رکھا جارہا ہے، وکلاء اور فیملی کو بھی ملنے نہیں دیا جارہا۔

سینیٹر فیصل جاوید کے سوال پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت پاکستان کی تاریخ کے سب سے وی آئی پی قیدی ہیں جنہیں دیسی مرغا اور ایکسرسائز مشین جیسی سہولیات میسر ہیں، ملاقاتیں جیل مینوئل کے مطابق ہی ہوں گی۔

طلال چوہدری کے بیان پر ایوان میں پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے شور شرابہ شروع کردیا۔

پی ٹی آئی کے ایوان میں پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہمیں سہولیات نہ سنائیں، ایک تاریخ دیں جس دن ملاقات کروائیں گے۔ اس کے بعد وزیرداخلہ نے تو کوئی جواب نہ دیا۔

سینٹ میں پریذائیڈنگ افسر سینیٹر شہادت اعوان نے ایجنڈے کی کارروائی آگے بڑھانے کی بات کی تو علی ظفرنے کہا جب تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات والا معاملہ حل نہیں ہوتا وہ قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش نہیں کریں گے۔

پی ٹی آئی کے شور شرابے میں اجلاس کی کارروائی کل تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان وی آئی پی قیدی ہیں جنہیں دیسی مرغ کا سالن اور ایکسرسائز مشین میسر ہے، طلال چوہدری
  • 54 ہزار خالی اسامیاں ختم، سالانہ 56 ارب کی بچت ہوگی، وزیر خزانہ
  • ملک میں 54ہزار آسامیاں ختم،سالانہ 56ارب روپے کی بچت ہوگی:وزیرخزانہ
  • 54 ہزار خالی اسامیاں ختم، سالانہ 56 ارب کی بچت ہوگی، وفاقی وزیر خزانہ
  • معیشت کی ترقی کیلئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر خزانہ
  • سندھ نے 30 سال میں کافی ترقی کرلی، لوگ ملک سے باہر نہ جائیں، وزیراعلیٰ سندھ
  • بزدار دور میں ہونیوالی کرپشن کی تحقیقات میں بیوروکریسی کا عدم تعاون سامنے آگیا
  • حیدرآبادشہر کے بیشتر علاقے بس ٹرانسپورٹ کی سہولت سے محروم
  • پی ٹی آئی کے ارکان مستعفی، پنجاب میں کئی ماہ سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس نہ ہو سکا
  • پی ٹی آئی ارکان کے استعفے، پنجاب میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کئی ماہ سے غیر فعال